Thursday, 07 November 2024

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہناہےنئے کامپیٹنٹ نوجوانوں کو بھرتی کرکے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے۔

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ اور وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی مشترکہ سربراہی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میںمحکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ رہے۔

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھاکہ تعلیم کی بہتری کے لیے بہت سارے چیلنیجز ہیں پہلے دن سے سوسائٹی کو آن بورڈ لیکر ایک روڈ میپ بنایا تھا کل سے انشاء اللہ اسی روڈ میپ کے تحت کام کرینگےنئے کامپیٹنٹ نوجوانوں کو بھرتی کرکے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرینگےکریکیولم و انفراسٹرکچر ٹھیک کرنا ہے معیاری تعلیم کی فراہمی بہتر اور ذہین اساتذہ کے ساتھ ہی مشروط ہے

یہ لازم ہے کہ بچوں کو تعلیم ضرور دلائی جائے باقی والدین کی مرضی ہے کہ وہ ان کو سرکاری اسکول میں داخل کروائیں یا پرائیویٹ اسکول میں داخل کروائیں. ہم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر کرینگے تو پھر والدین کیوں اتنی مہنگی فیس ادا کرینگے

تاہم اس موقع پر انہوں نے سندھ بھرکے تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنےکااعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 20 اگست کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہےتاہم وفاقی ٹاسک فورس این سی او سی کے متفقہ فیصلے کے حساب سے ہی فائنل فیصلہ کیا جائے گا۔کوشش ہوگی کہ طلبا کا مزید تعلیمی وقت ضائع نہ ہو۔کوشش ہوگی کہ طلبا کا مزید تعلیمی وقت ضایع نہ ہو

وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کاکہنا تھاکہناکہ اگر عاشورہ کے بعد کووڈ صورتحال کو دیکھ کر اسکول و کالجز کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیز کو بھی کھولا جائے گا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرمنگل سے بورڈامتحانات لینےکافیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ اور وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی مشترکہ سربراہی میں اجلاس ہوا۔
کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات ایس او پیز پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کووڈ کے بڑھتےہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

جبکہ بورڈ امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہےکراچی انٹرمیڈئیٹ بورڈ، حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد کے چیئرمینز کی طرف سے متفقہ طور پر دس اگست سے بقایا امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ بورڈ کےچیئرمین امتحانات کا تفصیلی شیڈول جاری کرینگے

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھاکہ امتحانات کے دوراں پیپرز میں کاپی کی شکایات پر متعلقہ انویجیلیٹرز اور سینٹر انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی۔جس بھی انویجیلیٹرکاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی امتحانی مراکز میں امتحانات کے دوران طلبہ کے ساتھ ساتھ انویجیلیٹرز اور دیگر عملے سے بھی موبائل فونز لیے جائیں گےنہ صرف پیپر شروع ہونے سے پہلے بلکہ پیپر کے اختتام کے بعد بھی طلبہ کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہی سینٹرز سے اخراج کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

کراچی میں اس وقت بھی 23 فیصد کووڈ ریشو چل رہا ہے خدانخواستہ اگر عاشورہ کے دوران ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا تو اس ریشو میں اضافہ ہو سکتا ہے20 اگست کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے تاہم وفاقی ٹاسک فورس این سی او سی کے متفقہ فیصلے کے حساب سے ہی صورتحال کو مدنظر رکھ کرفائنل فیصلہ کیا جائے گا جو بھی فیصلہ کرینگے وہ بچوں کے حق میں ہوگا.

اجلاس میںمحکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ رہے۔

کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات ایس او پیز پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

کراچی: سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹ ندیم ارشد کیلئے گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے کا اعلان کیا گیاہے۔

سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے اپنے بیان میں فخر پاکستان ارشد ندیم کی ایتھلیٹکس کے ایونٹ جیویلین تھرو میں گراں قدر خدمات پر انہیں خالص سونے سے بنا گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں رسائی بھی انکی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ارشد ندیم جس محنت، لگن اور جانفشانی سے اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کررہے ہیں، فتح کیلئے انکے جوش اور ولولے کو سرسید یونیورسٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ پوری قوم کی طرح ہماری بھی دعائیں ارشد ندیم کیساتھ ہیں

رجسٹرارسید سرفراز علی نے کہا کہ اولمپکس کے بعد سرسید یونیورسٹی میں ارشد ندیم کیلئے تقریب پذیرائی منعقد کی جائیگی اس تقریب میں انہیں پورے اعزاز کیساتھ گولڈ میڈل اور نقد انعام دیا جائیگا، سرسید یونیورسٹی نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہے سر سید یونیورسٹی نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو اولمپیئینز بھی دیئے ہیں جبکہ جامعات کے درمیان کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں بھی سر سید یونیورسٹی نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ہماری یونیورسٹی میں ہر سال باقاعدگی سے اسپورٹس گالا منعقد کیا جاتا ہے جس میں 12 سے زائد شعبہ اس میں شرکت کرتے ہیں اور مختلف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنا آتا ہے،

انہوں نے کہا کہ سر سید یونیورسٹی نے ماضی میں بھی نمایاں کارکردگی پر قومی ایتھلیٹس کی پذیرائی کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح انہیں سراہتے رہینگے..

کراچی: سندھ بھرمیں لاک ڈائون کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہوگا۔

اسکول کھلیں گےیانہیں حتمی فیصلے آج صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں بدستوراضافےکے باعث سندھ میں اسکولزمزید 10روزکےلئےبندرکھنےکاامکان ہے۔

بورڈ امتحانات سے متعلق محکمہ تعلیم سندھ فیصلہ آج کرے گی وزیر تعلیم سندھ اوروزیریونیورسٹی بورڈآج چیئرمین بورڈ کےساتھ اجلاس کریں گے۔

 

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان نےمحکمہ اعلی تعلیم کےلیکچررزاورپروفیسرزکی دیگرمحکموں میں انتظامی عہدوں پرتعیناتی کانوٹس لےلیا۔

وزیر اعلی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات لیکچرز اور پروفیسرز کو تین دنوں کے اندر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے کہا کہ لیکچررز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں انتظامی عہدے چلانے کے لئے نہیں، وہ جس مقصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے، ان کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے، اساتذہ کی دیگر محکموں میں تعیناتی کا عمل مستقل طور پر بند کیا جائے۔

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں راولا کوٹ ہاکس کو43رنزسے میچ اپنے نام کرلیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ایونٹ کا پہلا میچ شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان ہوا جس میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں شامل ہیں۔ 14 اگست کوپہلا کوالیفا ئرہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔

مظفر آباد میںکے پی ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہونے والے افتتاحی میچ میں میر پور رائلز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

راولاکوٹ ہاکس کے اوپنرز نے 125 رنز کی شراکت قائم کردی.

بسم اللہ خان نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے انھیں عماد بٹ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو پہلی وکٹ دلائی پیسر نے عمرامین کا 4 رنز پر شکار کرنے کیلیے ثمین گل کی معاونت لی۔

فٹنس مسائل کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے احمد شہزاد 4 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین 69 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر محمد طلحہ کو کیچ دے بیٹھے انھوں نے اس دوران 42 گیندوں کا سامنا کیا۔دانش عزیز صرف 2 رنز بناکر عماد بٹ کی تیسری وکٹ بن گئے۔ انھوں نے وکٹ کیپر محمد اخلاق کو کیچ دیا۔

زبردست تالیوں کی گونج میں میدان کا رخ کرنے والے شاہد آفریدی نے 2 چھکوں سمیت 16 رنز بنائے تھے کہ سلمان ارشاد نے بیلز فضا میں بکھیر دیں۔سلمان ارشاد نے آصف آفریدی کو بولڈ کیا۔ حسین طلعت 18 اور کاشف علی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے.

راولا کوٹ ہاکس نے 6 وکٹ پر 194 ما مجموعہ حاصل کیا۔عماد بٹ نے 20 رنز دے کر 3 شکار کیے, سلمان ارشاد 2 وکٹیں لے اڑے۔ ثمین گل48اور محمد عرفان 40رنز دے کر وکٹ سے محروم رہے۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےوزارت ِتعلیم سندھ کاچارج سیدسردارعلی شاہ کوسونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی ردوبدل کرتے ہوئے4 نئے وزراء، وزراکے قلمدان، تین نئے مشیر اور 12 معاونین خصوصی بھی شامل ہوگئے ہیں۔
جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیاگیا ہے

نئے وزراکی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کے دربار ہال میںگزشتہ شام ہوئی جہاں گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

ان وزراء میں سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسماعیل راہو کو جامعات، تعلیمی بورڈز، ماحولیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی ، سردار علی شاہ کے پاس ، تعلیم ،ثقافت ، سیاحت ، نوادارت اور آرکائیو کی وزارت ہوگیتنزیلہ قمبرانی کو معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی سونپا گیا ہے۔

ان کے علاوہ کابینہ میں دیگرنئے وزراء، معاون خصوصی اور مشیروں شامل ہیں۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹربہار2021 کےاے ٹی ٹی سی امتحانات کااعلان کردیا۔

نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے ، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے

جو 12اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

ملک بھر میں 750امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیاہے۔

قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیدول کے مطابق مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کایہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی اور پانچوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیو زی لینڈ کیخلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کو ایک محفوظ اور پرامن ملک ثابت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی.

ڈیوڈ وائیٹ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں، ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔