Friday, 08 November 2024

لاہور: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کی اےسی آرزجمع کرانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دے دی ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن کرنے کیلئے اساتذہ کی اے سی آرز جمع کرائی جائیں تاکہ ان کی بروقت ترقیاں کی جاسکیں۔

پی ایس ٹی ، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹیز پانچ سال کی اے سی آرز جمع کرانے کے پابند ہوں گے ۔

اس سے قبل اساتذہ کو بھرتی کے وقت سے اے سی آرز جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم کو نظرثانی کی ہدایت کی ۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے بھرتی کے وقت سے اے سی آرز کی بجائے آخری پانچ سال مقررکردیئے ۔

لاہور: پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں نئی کلاسز کی تاریخوں کااعلان ہوگیا۔

پنجاب بھر میںفرسٹ ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز 22 فروری جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں یکم مارچ سے ہوگا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر وفیسر جاوید اکرم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اورپنجاب کے سرکاری اداروں کے پرنسپلزاور وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں روایتی وائٹ کوٹ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

کالج پرنسپل کی سفارش پر ایسے طلبہ کی فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز خود ادا کریگی۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی ہوا کہ کسی غریب طالب علم کو محض فیس نہ ہونے پر داخلے سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اللہ رکھا نے کہا سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی 95 فیصد سیٹوں پر داخلہ مکمل ہو چکا ہے ،فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کی گئی۔

اجلاس میں حفظ قرآن ٹیسٹ اور میڈیکل بورڈ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کیلئے ایپلٹ بورڈز بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور:پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئرمین نےمیٹرک کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

تفصیلات کے مطابق پی بی سی سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق داخلہ فارمز جمع کروانے کیلئے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

جس کے مطابق داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 26 فروری ،دوگنا فیس5 مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 16 مارچ تک جمع کرا ئے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے داخلے فارم کانیاشیڈول طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے کیا گیاہے۔

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں 18 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

اس سلسلے میںگذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے شرکت کی اور ترقی حاصل کرنے والے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملازم کی ترقی اس کا قانونی حق ہے جو اسے بروقت ملنا چاہیے۔ اگر ملازم کو حق ملے گا تو وہ ادارے کی ترقی کیلئے بھی دل و لگن سے کام کرے گا۔ اس ادارے میں تمام لوگ اپنی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں ماہر ہیں اور وہ نظم و ضبط کے پابند ہیں۔

ایس ایم آئی یو میں نئے کیفےٹیریاکاافتتاح

انہوں نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ روحانی طور پر اس ادارے سے وابستہ ہوکر کام کریں خودکوباصلاحیت بنائیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں تاکہ آپ کی شخصیت کو آپ کے پیشہ کے حوالے سے پہچانا جائے۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ اپنے کیریئر کو صرف ریٹائرمینٹ تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اپنے کیریئرکو ایسا بنانا چاہیے جس سے زندگی بھر دوسروں کی بھی خدمت کی جاسکے۔

ترقی حاصل کرنے والے ملازمین میں چھ سپرینٹینڈنٹ کو گریڈ 17 ، دس آفس اسسٹنٹ گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اور دو افس کلرکس کو گریڈ 8 میں سے گریڈ گیارہ میں ترقی دی گئی۔اس موقع پر ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میںتعمیر ہونے والے نئے کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیاگیا۔

جامعہ میں تعمیر ہونے والے نئے کیفے ٹیریا کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نےکیا۔

اس موقع پر انہوں نے کیفے ٹیریا کے مختلف ہالز کا دورہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔

انہوں نے کیفے ٹیریا اسٹاف کو ہدایات کی کہ وہ کووڈ کے لحاظ سے SOPs پر مکمل طور پر عمل کریں۔ اس موقع پر رجسٹرار، ڈینز، اور دیگر شعبہ جات کے سربرہان بھی موجود تھے۔

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علماء یونیورسٹی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔

ایک مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں اور پروجیکٹس کی تخلیق و تشکیل میں حصہ لیں گی

مفاہمتی یاداشت پر سرسید یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، جبکہ علماء یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصورالظفرداوَد نے دستخط کیئے ۔

معاہدے کا مقصد مشترکہ دلچسپی کے امور پر دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ماہرین کے تجربہ سے استفادہ کرنا ہے ۔ دونوں جامعات کے باہمی تعاون سے تربیتی ورکشاپس ، سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور فیکلٹی اور طلباء کے مابین معلومات، اشاعتی رپورٹس و دیگر تعلیمی و تحقیقی مواد کا تبادلہ کیا جائے گا ۔

اس سلسلے میں سرسیدیونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفراز علی اور علماء یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر میجر(ر) ناصر اے سبزواری فوکل پرسن مقرر کئے گئے ۔

اسلام آباد: ری پبلک آف یمن کے سفیر محمد موطہار الاشابی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کا دورہ کیا اور ریکٹر میجر جنرل (ر) محمد جعفر سے ملاقات کی۔

ریکٹر نمل نے انہیں نمل یونیورسٹی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول طلباء کیلئے ایکسچینج پروگرامز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر نے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں نمل کے کردار کو سراہا اور ریکٹر نمل کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلے ٹیسٹ اور انٹرویوزکا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز کیلئے داخلہ ٹیسٹ 17 فرور ی سے شروع ہونگے جو 24فروری تک جاری رہیں گے۔

میرٹ بیسڈ پروگراموں میں بی ایس،ایم فل/ایم ایس،پی ایچ ڈی، اورایم ایس سی آنرز سطح کے پروگرام شامل ہیں

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وی سی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایڈمشن ٹیسٹ /انٹرویوزکے پراسس میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ایچ ای سی کے معیار اور گائیڈ لائن پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ایسے امیدوار جنہیں ابھی تک کال لیٹرز موصول نہیں ہوئے وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں۔

ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ 25 فروری جبکہ دوسری 3مارچ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

واضح رہےجامعہ کی جانب سےجاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر ہی ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلے ٹیسٹ اور انٹرویوزکا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز کیلئے داخلہ ٹیسٹ 17 فرور ی سے شروع ہونگے جو 24فروری تک جاری رہیں گے۔

میرٹ بیسڈ پروگراموں میں بی ایس،ایم فل/ایم ایس،پی ایچ ڈی، اورایم ایس سی آنرز سطح کے پروگرام شامل ہیں

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وی سی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایڈمشن ٹیسٹ /انٹرویوزکے پراسس میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ایچ ای سی کے معیار اور گائیڈ لائن پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ایسے امیدوار جنہیں ابھی تک کال لیٹرز موصول نہیں ہوئے وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں۔

ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ 25 فروری جبکہ دوسری 3مارچ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

واضح رہےجامعہ کی جانب سےجاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر ہی ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت ہو گی۔

کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ ٹیسٹ 2021 کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو نے بی ایس سی ایس، بی ایس، فارم-ڈی ، بی بی اے، بی ایڈمارننگ پروگرام برائےداخلہ ٹیسٹ 2021 کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدوار آن لائن اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

جامعہ اردو نےداخلہ ٹیسٹ کی پہلی لسٹ جاری کردی

واضح رہے داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کامعیارفارم-ڈی 45%، بی بی اے اور بی ایس سی ایس 40%مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنےملحقہ شعبہ جات سے فیس واؤچرجمع کرکے فیس ادا کریں۔ داخلہ فیس 17 فروری سے 25فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

داخلہ لسٹ دیکھنےکےلئےلنک پر کلک کریں: https://bit.ly/3bejoUN