کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے تعلیمی ادارے 18جنوری 2021 سے کھولنے کی حمایت کردی.
اس حوالے سےوزیر تعلیم سیعد غنی کاکہناہے کہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کئ کلاسز یکم فروری 2021 سے ہوگی.
انہوں نےمزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ سےدعاگو ہوں صوبہ سندھ میں کووڈ 19 کئ صورتحال بہتر رہے تاکہ اسکول اعلان کردہ تاریخوں کےمطابق کھول دیئے جائیں .
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےگزشتہ روز میڈیاسےبات کرتے ہوئے کہاکہ این سی او سی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیاہے کہ پہلےمرحلےمیں نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز 18 جنوری سےشروع کی جائیں جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کی کلاسز کا یکم فروری سے ہونگی.
انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھرمیں کووڈ کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ چھوٹےبچوں کی کلاسز کو 18جنوری سےمشروط کیاہے اور یکم فروری سے قبل ایک بارپھر کووڈ کاجائزہ لے کرحتمی فیصلہ کیاجائےگا.
مانیٹرنگ ڈیسک : سام سنگ کی جانب سے اب تک کا سب سے سستا 5G گیلگسی اے 32 متعارف کروا دیا گیا ہے۔
متعارف کروایا گیا اسمارٹ فون اوپری طرف سے کم اور نچلی جانب سے زیادہ کناروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے،5Gگیلگسی اے 32 میں سیلفی کیمرے کے لیے علیحدہ نوچ (notch) جبکہ فون کے پچھلے حصے میں 4 کیمرے موجود ہیں۔
سام سنگ کا نیا فون 2 ریم، اسٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ چار مختلف رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔
نئے فون کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 279 یورو (پاکستانی 54 ہزار سے زائد) اور 128 128 جی بی کے ساتھ 299 یورو (58 ہزار سے زائد ) میں متعارف کروایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی مناسب کنفیگریشن شیئر نہیں کی گئی ہیں تاہم جاری اعلامیے میں اسمارٹ فون میں موجود 3 ریم ماڈل - 4 GB ، 6 GB ، اور 8 GB کا ذکر کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی اے 32 5G چار مختلف رنگوں (خوبصورت سیاہ، خوبصورت بلیو، خوبصورت وائلیٹ اور بہترین سفید رنگ) کے ہمراہ یورپین مارکیٹس میں 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔
تاہم کمپنی کی جانب سے فون کی بین الاقوامی دستیابی کے بارے میں بھی اب تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے
کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ فارمیسی میں احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کی جانب سے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب لائق تحسین ہے انہوں نےکہاکہ ایک تحقیق کے مطابق آئندہ دس سالوں میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔
بچانہوں نےکہا وں کو ابتدا ہی سے پانی کی اہمیت کے بارے میں بتاناچاہیئے تاکہ اس کے ضیاع کوروکا جاسکے۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے نہ صرف صحت بلکہ مالی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
پاانہوں نے مزید کہا نی کی مینجمنٹ کا نظام ہو نا نہایت ضروری ہے ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنا نا ہو گا اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پانی جیسے بیش بہانعمت کو محفو ظ بنایا جاسکے
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید،پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی،چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود اور دیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔
احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کے اعزازی سیکریٹری مشتاق احمد قریشی نے آرگنائزیشن کے اغراض مقاصد اور تھرپارکرکے مختلف حصوں میں کئے جانے والے فلاحی کاموں جس میں صاف پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی، تعلیم اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد شامل ہے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی صدارت میں گزشتہ روز یونیورسٹی کانفرنس روم میں میڈیا کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں شریک میڈیا کمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کہا کہ یونیورسٹی کے میڈیا سینٹر میں ایک انتہائی جدیدریکارڈنگ اسٹوڈیو اور ایف ایم ریڈیو سٹیشن کی موجودگی سے اساتذہ اور طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بھرپور مواقع حاصل ہو گئے ہیں اور اب وہ تعلیمی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لیے بہترین پروگرام پیش کر سکتے ہیں جن میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر زبیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ آج کے دور میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہوچکی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ، اس لیے ہمیں اپنی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی بہتر طور پر پیش کرنا ہوگا۔
اجلاس میں میڈیا کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر غضنفر منیر، علی ناصر ، بابر سلیم، حسن آفتاب، محمد سمیع گوہر اور رومیسہ عقیل نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ماجو کے میڈیا سینٹر کو ایک ایسے مرکز کے طور پر سامنے لایا جائے جس کے ذریعہ ہم اپنی پالیسیوں اور پروگراموں کی بہترین تشہیر، جدت پسندی اور احساسات کو بہتر انداز میں پیش کرسکیں ۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے طلبا کو چاہئے کہ وہ اپنی فطری صلاحیتوں کو اظہار کے لئے میڈیا سینٹر کے ذریعے اپنے آئیڈیاز کو بہتر انداز میں پیش کریں اور اس ضمن میں پہلے وہ چھوٹے قدم اٹھا کر ہی بڑے کام کر سکتے ہیں ۔
میڈیا کمیٹی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری علی ناصر نے کہا کہ ماجو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس کا اپنا ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی پروگرام ریکارڈنگ اسٹوڈیو موجود ہے جس کے ذریعے ہم نیوز، انگیجمنٹ، مذاکرے ، ٹاک شوز اور ڈاکومنٹریز فلموں کے پروگرام پیش کرسکتے ہیں جن میں شرکت کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہم نے اوپن میڈیا سنٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مممتاز صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کے عہدیداروں کو اظہار خیال کے لئے بلایا جائے گا ۔

لاہور : محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول سربراہان کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی
اضافی الاؤنس پرنسپلز، ہیڈ ٹیچر اورسینئر کو ملے گا ۔
پرائمری اسکول کے ہیڈ کو پانچ ہزار ، مڈل کے ہیڈ کو 8 ہزار ملے گا۔ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکول کے سربراہ کو 10 سے 12 ہزار روپے دیا جائیگا۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چارج الاؤنس کی فراہمی سے اسکول سربراہان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
اضافی الاؤنس سے محکمہ خزانہ پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے
کراچی: جامعہ اردو کے تحت ہونے والے فارم ڈی کے انٹری ٹیسٹ کے دوران جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمیشن سید اخلاق حسین نے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اورفارم ڈی میں 4000طلباء و طالبات نے شفاف اور منظم طور پر انٹری ٹیسٹ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کا مقصد میرٹ کوپروان چڑھانا ہے جو طلبہ اس ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے وہی داخلے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور اس پر تسلی کا اظہارکیا۔
داخلہ ٹیسٹ منتظمین میں رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدپروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر زاہد خان،ڈاکٹر توقیر راؤ،ڈاکٹر عبید کورائی،سید نعمان علی،ڈاکٹرحق نواز عباسی اورعدیل طاہر شامل ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ جامعہ کے بی ایس سی اوراکیڈمک بلاک میں قائم54امتحانی مراکز میں Covid-19کی تمام ایس او پیز کے ساتھ لئے گئے۔
کراچی :ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کےبعد دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔
ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 آئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ماڈل پیپرز تیار کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ بورڈکے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرزتیار کئے ہیں تاکہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری کیلئے رہنمائی مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینئر اساتذہ کی نگرانی میں ماڈل پیپرز تیار بنوائے ہیں،اس سے پہلے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی تھی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہم نے نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز جاری کئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔
نہم جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ 2021 و آئندہ انگریزی پراچہ اول، اردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی (لازمی) نارمل کورس(سندھی میڈیم طلبہ کیلئے)، اسلامیات لازمی، اخلاقیات (غیر مسلم طلبہ کیلئے) جنرل سائنس، جنرل ریاضی (اختیاری مضامین) اختیاری (I)، اختیاری (II) دیگر اختیاری مضامین کے پرچہ جات ماڈل پیپرز میں موجود ہیں۔
اس سال 2021ء نہم جماعت کا امتحان تخفیف شدہ نصاب کے مطابق لیا جائے گا جو کہ نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹرک کا تخفیف شدہ نصاب کے مطابق ہوگا، امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا۔ ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وڈیو لنک کے ذریعے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں پہلے سے زیادہ کورونا وائرس ایس او پیز کی سخت تعمیل کو یقینی بنائے گی اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی تاکید کریں۔
'
تفصیلات کے مطابق مراد راس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا: "ہم 18 جنوری سے اسکول دوبارہ کھول رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں ، ہائی اسکول کے طلباء دوبارہ کلاسیں شروع کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں ، پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کے طلباء فرد فرد سیکھنے کا آغاز کریں گے جبکہ یونیورسٹیاں یکم فروری سے کلاسز کا آغاز کریں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ COVID-19 SOPs کو نافذ کرنے میں اسکولوں کے مقابلے میں کسی دوسرے شعبے نے زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا اور والدین کو بتایا کہ حکومت اس عرصے میں اس پر چوکس رہی۔
انہوں نے مزید کہا ، "میں والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔کورونا ایس او پیز کی پیروی پہلے سے زیادہ سختی سے کی جائے گی اور ہم بچوں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں۔"
4 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ملک میں کورونویرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہےوفاقی حکومت نے اس سے قبل 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے مرحلہ وار منصوبے کا اعلان کیا تھا جو کورونا وائرس کو پھیلانے کے لئے 26 نومبر کو بند کردیئے گئے تھے۔
لاہور: تعلیمی بورڈز کے پرچوں کا پیٹرن تبدیل کرنے کا ورکنگ پیپر تیارکرلیا گیا۔
امتحانی پیٹرن تبدیل کرنے کیلئے سات رکنی اعلٰی سطحی کمیٹی قائم ہوگی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز، محکمہ اسکولز کا نمائندہ، پی ایچ ای سی، ٹیکسٹ بک بورڈ، چیئرمین بورڈ، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ کو شامل کیا جائے گا۔
رٹا سسٹم ختم کرنے کیلئے امتحانی پیٹرن تبدیل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ورکنگ پیپر کی حتمی منظوری سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن سے حاصل کی جائے گی۔