ایمزٹی وی(راولپنڈی) چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کا شوقین نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےریسکیو ذرائع کے مطابق 22 سالہ جمشید خان راولپنڈی کے مریڑ چوک ریلوے پل کے قریب پٹڑی پر سیلفی لے رہا تھا کہ عقب سے آنے والی ٹرین نے نوجوان کو ٹکر ماردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا.نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) راولپنڈی منتقل کردیا گیا.جمشید خان راولپنڈی کے علاقے ڈھوک راتا میلاد نگر کا رہائشی اور پاکستان ریلوے کا ملازم تھا.
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے بھارتی وزیراعظم کو نفسیاتی اور ڈرپوک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نےایک سماجی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میرے دفتر پر چھاپہ مارا ہے". ان کا مزید کہنا تھا کہ "جب مودی سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کرسکے تو انھوں نے اپنی بزدلی دکھائی ہین....مودی ایک ڈرپوک اور نفسیاتی مریض ہیں". دوسری جانب سی بی آئی نے کیجری وال کے اس بیان کی تردید کردی. ذرائع کے مطابق سی بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ دراصل کیجروال کے پرنسپل سیکریٹری راجندرا کمار کے دفتر اور گھر پر مارا گیا تھا.اروند کیجری وال اور نریندر مودی ایک دوسرے کے حریف ہیں اور گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں دونوں وارانسی کے حلقے سے ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہوئے.
ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ میں ایمرجنسی لگانا چاہتا ہے تو لگادے دھمکیاں نہ دے جس کا جو کام ہے اسے وہی کرنا چاہئے اور فوج کاکام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔اس حوالے سےان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صوبے کو دھمکی دی جارہی ہے کہ ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں اور اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے، اسحاق ڈار نے کہا تھا ’’ہاں میں منی لانڈرنگ کرتا ہوں‘‘ کیا یہ سب باتیں بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس آپشنز ہیں تو استعمال کرے اور گورنر راج لگانا ہے تو وہ بھی لگائے مگر دھمکیاں نہ دی جائیں جب کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی وڈیو ضرور لائیں مگر اس کے ساتھ رانا مشہود کی ویڈیو بھی سامنے لائی جائے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرے وزیر داخلہ نے جو پریس کانفرنس کی اس میں وزیراعظم کا کتنا کردار ہے مجھے اس کا علم نہیں ہے، ہم نے جمہوریت کے لیے جیلیں اور جلاوطنی کاٹی اور کوڑے کھائے لیکن کچھ لوگ مزے سے گھروں میں رہے اور اس وقت بھی کچھ لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنی سیاست کو زندہ رکھ رہے تھے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالا فائدہ کسی اور کا ہوا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے کبھی رینجرز کے اختیارات میں رکاوٹ نہیں ڈالی، ہم نے تو اپنےاختیارات بھی رینجرز کو دے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کاکام انصاف فراہم کرنا اور سیاستدانوں کا کام سیاست کرنا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) کراچی میں ڈائریکٹراسکولزپرائمری کی اسامی گزشتہ کئی ہفتوں سے خالی ہے، حکومت سندھ کی غفلت کے سبب عہدے پرڈاکٹرمنسوب صدیقی کی سبکدوشی کے بعدتاحال کسی افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی، کراچی کے ہزاروں سرکاری پرائمری اسکولوں کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ پرائمری اسکولزعضومعطل بن گیاہے۔
اے جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائمری اسکولزکی جانب سے بھجوائی گئی تمام فائلیں مزید کارروائی سے روک کرواپس بھجوادی گئی ہیں جس کے بعدڈائریکٹوریٹ کانظام مفلوج ہوچکاہے۔ جس کے بعدصورتحال گھمبیرہوگئی ہے۔پنشنز،جی پی فنڈزسمیت دیگرامورسے متعلق فائلوں کے انبارلگ گئے جبکہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ایجوکیشن یونٹ کے صدرشبیراحمد ودیگر عہدیداروں نے چیف سیکرٹری سندھ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈائریکٹرکی غیر موجودگی کے باعث ریٹائرڈتدریسی وغیرتدریسی عملے کی فائلیں دستخط نہیں ہورہی ہیں اورملازمین کے گھروں پرفاقوں کی نوبت آچکی ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) چین کے بڑے قومی سائنسی ادارے چائینزاکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے سابق وزیربرائے سائنس اورٹیکنالوجی اوربین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمٰن کوچائینزاکیڈمی آف سائنسزکے غیرملکی رکن کی حیثیت سے منتخب کرلیاہے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) انسان کی طرح نئی چیزیں سیکھنے والی مشین ایجاد کر لی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ مشین انسانوں کی طرح ہاتھ سے لکھے گئے سکرپٹ پڑھنے اور انہیں یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن مستقبل کا منصوبہ یہ ہے کہ اس میں علامات کو سمجھنے والا سافٹ ویئر بھی نصب کیا جائے گا، جس کے تحت یہ مشین انسانی تاثرات، ڈانس میں ہونے والی حرکات اور بولے ہوئے الفاط بھی سمجھے گی۔
ماہرین ایک ایسی مشین یا روبوٹ بنانا چاہتے ہیں جو بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کی طرح مظاہرہ کر سکے۔ کنڈر گارٹن میں جانے سے پہلے جس طرح بچوں میں نئے تصورات پیدا ہونے سے نئے تصورات ابھرتے ہیں اور وہ نت نئی چیزیں سیکھنے کا عمل شروع کردیتے ہیں ، اس طرح کا ہی یہ مشین بھی عملی مظاہرہ کر سکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مشین لرننگ پروگرام بی پی ایل فریم ورک کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے سادہ کمپیوٹر پروگرام بنائے گئے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق اس میں مشین اپنے سابقہ تصورات یا سیکھی ہوئی چیزوں سے فائدہ اٹھاتی ہے اور اس طرح نئے تصورات سیکھنے میں اسے کم وقت درکار ہوتا ہے۔ تجربے کے طور پر اس مشین کو دنیا کی پچاس زبانوں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے سولہ سو سے زائد الفاظ دیے گئے۔ انسانی دماغ کو نئے تصور کو سیکھنے کے لیے انتہائی کم ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فی الحال یہ مشین اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ تاہم سائنسدانوں کو یقین ہے کہ مستقبل میں ایسا بھی ممکن ہو سکے گا۔
ایمزٹی وی (راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چھٹی بٹالین کے کرنل کے بیج لگادیئے گئے۔تفصلات کے مطابق رجمنٹ کے سینئر ریٹائرڈ افسروں نے یہ بیج لگائے ۔ جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی اسی بٹالین میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا تعلق بھی فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چھٹی بٹالین سے تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے 122 تعلیمی ادارے اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا شہید بچوں نے روشنی کے بیج بوئے اپنے بچوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا عدم برداشت پیدا کرنے والے بچوں کی تعلیم نہیں چاہتے۔
ایمزٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان میں تین روزہ قومی پولیو مہم کوئٹہ سمیت 30 اضلاع میں دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ صوبے بھرمیں اس مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 24 لاکھ 72 ہزار 616 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کے لئے 6 ہزار 4 سو 63 موبائل ٹیمیں، 782 فکسڈ سائٹ اور 311 ٹرانزٹ پوائنٹس پر ورکر فرائض انجام دے رہے ہیں انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے لئے ایک ہزار 6 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ لیویز اور ایف سی کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں 5 کوئٹہ اور ایک قلعہ عبداللہ اور ایک لورالائی میں سامنے آئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے ماتحت پولیس افسران کوہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ونجی اسکولوں ،جامعات ،کالجز،مشنری اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے لئے ضلعی سطح پر مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کواپ گریڈکیاجائے اوراس حوالے سے جملہ اقدامات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے تمام ضلعوں کی سطح پرتھانہ جات کی حدودمیں آنے والے سرکاری ، نجی و مشنری اسکولوں ودیگرتمام تعلیمی اداروں کے منتظمین ،سربراہان ونگران کومتعلقہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز،ڈی ایس پیزدفاترکے علاوہ ایس ایچ اوزکے موبائل نمبرزکی فہرستوں کویقینی بنایاجائے تاکہ سیکورٹی کے جملہ اقدامات کوفول پروف بنایاجاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بالخصوص شہروں کے مضافات میں قائم نجی وسرکاری اسکولوں ،مشنری اسکولوں کے علاوہ کالجوں ،جامعات وغیرہ کے تدریسی عمل کے آغازاور چھٹی کے اوقات میں اطراف کے تمام مرکزی راستوں ،ذیلی سڑکوں پرپولیس گشت اوررینڈم اسنیپ چیکنگ اقدامات کومزیدسخت کیا جائے۔