ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے پاکستان بھر میں ڈبل سم والے اسمارٹ فون لومیا 550، 950 اور 950 ایکس ایل کی متعارف کروا دیے ہیں جوکہ ملک بھر میں 24 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔ لومیا 950 اور 950 ایکس ایل ماڈلز پہلے اسمارٹ فون ہیں جن میں ونڈوز 10 موجود ہے۔ ان میں اسمارٹ فونز کے لئے جدید فیچرز جیسے ونڈوز ہیلو بیٹا اور کونٹینیم شامل ہیں ۔
لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل فونز میں کونٹینیم فیچر موجود ہے اور فون کے ساتھ ملنے والے مائیکروسافٹ ’ڈسپلے ڈوک ‘کے ذریعے صارفین موبائل فون میں موجود ونڈوز 10 کو اپنے مانیٹر یا ٹی وی کے ساتھ منسلک کرکے پرسنل کمپیوٹر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں ونڈوز 10 کی ایپس جیسے مائیکروسافٹ آفس کو بھی کی بورڈ اور ماؤس پی سی کی طرح چلایا جاسکتا ہے ۔
ایچ ڈی ڈسپلے، 20 میگا پکسل کیمرے اور 4Kویڈیو ز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل صارفین کو بالترتیب 65 ہزار اور 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
لومیا 550 کے بارے میں انہوں نے بتایا، "کم قیمت کے حامل لومیا 550 میں 4Gچلایا جاسکتا ہے اور ونڈوز 10 کے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا یہ ڈبل سم والا لومیا 550 ساڑھے 13 ہزار روپے کی پرکشش قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) فرانس میں ایک نرسری اسکول ٹیچر نے عدالت کے سامنے کہانی گڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے تحت اس نے دعوی کیا تھا کہ اسے کمرہ جماعت میں داعش کے ایک حامی نے چاقو کا وار کرکے زخمی کردیا تھا۔ پیرس کے شمال میں واقع ابر ویلیز کے ایک اسکول کا 45 سالہ استاد گزشتہ ہفتے کمر اور گلے پر چاقو سے آنے والے معمولی زخموں کے باعث اسپتال میں داخل ہوا تھا۔
ابتداً اسکول ٹیچر نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ کلاس کی تیاری کررہا تھا تو ایک شخص ہاتھوں میں بکس کٹر تھامے اس کے کمرے میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کردیا۔ ٹیچر نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ اس شخص نے چیختے ہوئے کہا تھا کہ یہ داعش کی جانب سے وارننگ ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیچر سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس نے جھوٹ کیوں بولا جبکہ اس کے زخم بھی جان لیوا نہیں تھے۔
فرانس میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ہنگامی صورتِ حال کے باعث مذکورہ مقدمے کو فوری طور پر انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا جہاں استاد نے اپنے اوپر حملے کی جھوٹی کہانی گڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین نےدھرنا دےدیاہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے بعد سے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملازمین کا احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور وہیں دھرنا دے دیا۔ ملازمین نے جمعہ کو جناح ٹرمینل پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی نجکاری کسی بھی طور پر قبول نہیں اور اس کے خلاف ہر سطح تک جایا جائے گا۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے احتجاج کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے تاہم فنانس سمیت تمام آپریشن متاثر ہورہے ہیں جب کہ پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) ویب ہوسٹ کمپنی مون فروٹ نے سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں کاروباری اور انفرادی ویب سائٹوں کو آف لائن کر دیا ہے۔ مون فروٹ کمپنی نے 10دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ان پر سائبر حملہ کیا گیا ہےتجس کے بعدسائبر حملے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہزاروں ویب سائٹوں کو 12 گھنٹوں کے لئے آف لائن کر دیا جائے تاکہ انفراسٹرکچر میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔اس حملے میں کمپنی کے سرور پر ٹریفک بے انتہا بڑھا دی گئی تھی تاکہ اس کے صارفین استعمال نہ کر سکیں۔ اس حملے کے بعد کمپنی نے اپنے صارفین کو بتایا کہ ویب سائٹوں کو 12 گھنٹوں کے لیے بند کیا جا رہا ہےکمپنی نے ای میل میں اپنے صارفین سے ویب سائٹوں کی بندش پر بہت کم مہلت دینے پر معذرت کی ہے
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)طبیعات کے 7 مختصر اسباق‘‘ ( سیون بریف لیسنس آن فزکس) نے ای ایل جیمز کی کتاب ’’ ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارلو کی کتاب پہلے اطالوی زبان میں شائع ہوکر بہت تیزی سے فروخت ہوئی تھی جس کے بعد لندن کے ایک معروف پبلشر نے اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا ہے۔اس کتاب کی اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف 78 صفحات پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 7 ابواب میں سب سے پہلے انہوں نے ثقلی میدان ( گریوٹیشنل فیلڈ) کا تعارف پیش کیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے باب کا نام ’’کوانٹا‘‘ رکھا ہے جس میں کوانٹم میکانیات کو بیان کیا گیا ہے جب کہ تیسرے باب میں کائنات کی ساخت، چوتھے باب میں کائناتی ذرات، پانچویں باب میں ذرات کے درمیان عمل، اس کے بعد ٹائم اینڈ اسپیس اور دیگر مظاہر اور آخر میں انسان کی موجودگی کو بیان کیا گیا ہے۔ آن لائن کتابوں کی فروخت کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق یہ کتاب وہاں بھی بیسٹ سیلر ہے اوربڑی تعداد میں فروخت ہورہی ہے۔اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنف کارلو روویلی بنیادی طور پر نظری طبیعیات میں کوانٹم گریوٹی کے ماہر ہیں اور انہیں پیچیدہ سائنسی نظریات کو بہت آسان انداز میں بیان کرنے پر مہارت حاصل ہے۔