Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک) میاں والی میں پاک فضایہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ شہید ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق میاں والی میں کندیاں کے قریب کچہ گجرات کے مقام پر پاک فضایہ کا تربیتی طیارہ ایف سیون گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ مریم شہید ہوگئیں ،مریم مختار پاک فضایہ دوران پرواز شہید ہونے والی پہلی خاتون ہیں جو ٹریننگ مشن پر تھیں ،جائے حادثہ کی جانب امدادی ٹیمین روانہ ہوگئی ہیں ۔

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم دسمبرکو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کےمطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کئے جانے والے اب تک کی ورکنگ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چالیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپئ 50 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو 30 نومبر کو ارسال کرے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں موبائل فون ایپ کے ذریعے نتائج مرتب کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ابتداء میں آزمائشی طور پر 200 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کئے جائیں گے ۔جبکہ رزلٹ مینجمنٹ موبائل ایپ الیکشن کمیشن نے خود تیار کی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے مرحلہ میں دو سو پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج وصول کیے جائیں گے۔ پریزائیڈنگ افسران موبائل فون سے انتخابی نتائج کی تصویر بناکراس ایپ کے ذریعے مرکزی سیکریٹریٹ بھجوائیں گے ، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی ۔خضر عزیز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام 640 پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات گوگل پر بھی جاری کردی ہیں۔ ووٹرزاب ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات جان سکیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے

NA122 میں ووٹوں کے ردو بدل پر صوبائی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگ لی اور ووٹوں کے ردو بدل کے ثبوت بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروادیے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے ووٹوں کی ردوبدل سے نتائج تبدیل ہوئے ہیں جس کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہےجس میں ووٹوں کے ردوبدل کی وضاحت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2013کے بعد 266، 25 ووٹ حلقے میں شامل کئے گئے تقریبا 4542ووٹ خارج کیے گئے۔خط میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹروں کی جانب سے ووٹ داخل کرنے کی تحریری درخواست کی کاپیاں فراہم کرے،خارج کیے گئے ووٹر اگر وفات پاچکے ہیں تو ان کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹس بھی فراہم کیے جائیں۔

ایمز ٹی وی( انٹرنیشنل) 14 سالہ طالب علم احمد محمد نے ارونگ میں گھڑی بنا کر اسکول لے جانے پر گھڑی کو بم سمجھ کر گرفتار کیئے جانے اور اسکول کی طرف سے عارضی معطلی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد محمد کے وکیل نے ارونگ شہر سے ایک کروڑ ڈالر جبکہ اسکول سے پچاس ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی وکیل نے اپنے خط میں ارونگ شہر اور اسکول سے احمد محمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد محمد کو اسکول سے گرفتار کروانے کا واقعہ رواں سال ستمبر میں پیش آیا تھا جس کے بعد احمد محمد نے امریکہ چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھااور اب وہ وہاں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایمز(کھیل)پریمیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں سندر لینڈ کی ٹیم نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو صرف ایک گول سے مات دے دی۔پریمیئر لیگ فٹبال میچ میں کرسٹل پیلیس اور سندر لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ،دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ اعصاب شکن رہا۔میچ میں واحد گول سندر لینڈ کی جانب سے 80 ویں منٹ میں کیا گیا۔فاتح ٹیم کے سٹرائیکر جرمین ڈیفو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔اس جیت کے سندر لینڈ کی ٹیم پوانٹس ٹیبل پر 18ویں پوزیشن پر آگئی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو مشہور زمانہ نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اٹھارہ سال بعد مقدمات ختم ہو گئے۔جھوٹے مقدموں کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی فتح ہو گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری نے بڑی بہادری سے آٹھ سال جیل کاٹی۔ کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے، کسی سے کوئی گلہ شکوہ بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کے پاس بھی کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔