Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ بنانے والی وادی اینیمیشن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جسکا نام ”تین بہادر پارٹ ٹو“ ہوگا۔سیکوئل فلم پر کام شروع ہو گیا ہے اور یہ فلم دسمبر 2016 ءمیں ریلیز ہوگی۔اس فلم میں پہلے کی طرح سعدی کے کردار کے لیئے اداکار زوہیب خان کی آواز اور کامل کی آواز ہنزلہ شاہد دیں گے جبکہ عریشہ بطور آمنہ اپنی آواز دیں گی۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) جونیئر ایشیا کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،جونیئر ہاکی ٹیم کی واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ، ہاکی جونیئر ٹیم نے ٹورنا نمنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،اور آئندہ سال ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے ۔ اس موقع پو ٹیم کے منیجر بریگیڈیئرخالد مختار کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے بہت محنت اور لگن سے کھیلا ،بھارت سے فائنل میں ہار کا بدلہ ضرور لیں گے ۔

ایم ٹی وی(راولپنڈی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے وڈیو لنک بیان کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اڈیالہ جیل میں پرویزمشرف کی درخواست پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران مارک سیگل کے بیان کو غیر قانونی قرار دینے کی بحث کی گئی۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ وڈیو لنک کے ذریعے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فرانس،امریکا اور یورپ کے مقابلےمیں پاکستان کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں ،مارک سیگل عدالت میں آ کر بیان ریکارڈ کرائے۔جبکہ بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل کے جواب میں ایف آئی اے کے خصوصی وکیل استغاثہ چوہدری اظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میمو گیٹ اسکینڈل میں وڈیو لنک بیان کو قانونی قرار دے چکی ہے، مارک سیگل پہلے بتاچکے ہیں کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آسکتے، مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرتے وقت پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نےاعتراض نہیں کیا، اب وہ جان بوجھ کر کیس لٹکانے کے لیے تاخیری حربےاستعمال کررہے ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایمزٹی وی( اسلام آباد)طارق فاطمی نے پاکستان کیلئے نئے نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہل سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار شراکت دونوں ممالک کے انتہائی اہم ہے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے نئے امریکی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمز ٹی وی(بزنس) پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بنک پاکستان میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

عالمی بنک پاکستان کے صدر پاچھو ماتھو اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طاروق باجوہ نے معاہدے کی دستاویزات پراسلام آباد میں دستخط کیے۔ 50 کروڑ ڈالر کی رقم آئندہ ہفتے پاکستان کو مل جائے گی۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کررہی ہے۔ امید ہے 2018ءتک بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) چین میں شدید برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم جبکہ سینکڑوں پروازیں معطل ہوگئیں۔چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر اور مواصلاتی نظام درہم ہوگیا، کئی پروازیں منسوخ اور سینکڑوں تاخیر کاشکار ہیں ۔مسافر ائیرپورٹ پر جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، برف باری کے باعث بیجنگ میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی جنہیں کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفبار ی کاسلسلہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ انتظامیہ نے معمولات زندگی رواں دواں رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے اور مواصلاتی نظام بحال کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے افسر اظہر حسین کی سربراہی میں سندر انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری کے حادثے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس میں فیکٹری تیار کرنے والے انجینیئرز احمد ریاض اور حسین اور دو آرکیٹیکٹ طاہر اور منیرکا نام شامل ہے۔ ان چاروں ناموں میں سے فیکٹری کا نقشہ تیار کرنے والے دو آرکیٹیکٹ طاہر اور منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تا ہم احمد ریاض اور حسین تا حال گرفتار نہیں ہو سکے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر داعش کیخلاف مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں داعش کی بڑھتی ہوئی سفاکانہ کارروائیوں پر امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہر ہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے داعش کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے شرکاء اپنے نعروں میں داعش کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے رہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر جمع افراد نے مارچ کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے داعش کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ داعش کی انتہا پسند کارروائیوں نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کا امیج خراب کیا ہے، امن پسند مسلم ان کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں.

ایمز ٹی وی (کراچی ) شہر میں بلدیاتی انتخابا ت میں چند دن باقی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخاباتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ،کراچی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ،اے این پی اور ایم کیو ایم نے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کیمپ لگا دئیے گئے ہیں،جہاں انتخاباتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں ۔