Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بیلجیئم پولیس کے سرچ آپریشن میں سولہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا،برسلز میں آج اسکول، یونیورسٹیاں اور میٹرو سروس بند رہیں گی برسلز میں شدت پسندوں کیخلاف پولیس آپریشن کے بعد میڈیا بریفنگ میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرچ آپریشن برسلز اور شارلروا کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ جس میں سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں میں ملوث شدت پسند صالح عبدالسلام گرفتار ملزمان میں شامل نہیں ہے ۔ اس سے قبل بیلحیئم کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برسلز میں پیرس حملوں میں جیسی دہشت گردی کی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کاانعقاداپنی نگرانی میں نہ کرانے پر غور شروع کردیاہے، الیکشن کمیشن باضابطہ طور پر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے اور 219 میں ترمیم کرانے کامطالبہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں صرف عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن تک محدود کرنا چاہتا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن 18 ویں ترمیم کے تحت بلدیاتی انتخاب کے انعقادسے متعلق دی جانے والی ذمے داریوں سے دست بردار ہوناچاہتاہے، حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر جانب داری کاالزام لگایاتھاجبکہ الیکشن کمیشن نے خود بھی محسوس کیاہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر انتخاب کے انعقاد کے لیے عملہ دستیاب نہیں ہوتااورصوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ عملہ بھی اس طرح سے ہدایات پر عمل نہیں کرتاجیسا ان کی ذمے داریوں میں شامل ہوتاہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں یہ مطالبہ کیاجائے گاکہ الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں 1973کے آئین کے مطابق واپس کی جائیں اور 18ویں ترمیم میں بلدیاتی انتخابات میں جوذمے داریاں الیکشن کمیشن کو سونپی گئی ہیں وہ واپس صوبائی حکومتوں کوہی دی جائیں۔

ایمز ٹی وی (مانٹر نگ ڈیسک)شاہ عبدللطیف یونیورسٹی خیر پور میں 23 نومبر کو سندھ کی تاریخ و ثقافت پر بین الا اقوامی کانفرنس منعقد ہوگی جس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹوریکل اینڈ کلچرل ریسرچ سینٹر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ،ہائر ایجوکیشن اسلام آباد اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور نے مشترکہ طور پر کیا ہے سیمینار کے منتظمین پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ،حضور بخش چنہ کی جاری کردہ علامیے کے مطابق سندھ کی تاریخ و ثقافت پر دنیا کے کئی ممالک کے دانشور تحقیقی مکالے پڑھیں گے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار آصف علی کے مطابق جامعہ اردو میں ہونے والے ایم ایس / ایم فل و ایم ایس / ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کے شعبہ جاتی انٹری ٹیسٹ کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں ،شعبہ جاتی انٹری ٹیسٹ اتوار 29 نومبر 2015 کو صبح 9 بجے جامعہ اردو کے گلشن اقبال کیمپس ،بی ایس سی بلاک میں منعقد ہوگا ،جن طلبہ کو ابھی تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ہیں وہ ایڈمیشن سیل سے رابطہ کرکے اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرلیں ۔

ایمز ٹی وی(کراچی ) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بی ایس پروگرام میں داخلے کی میرٹ لسٹ سال برائے 2016 ءجاری کردی ہے ،یہ لسٹ دو ماہ کی تاخیر کے بعد جاری کی گئی ہے جس کی وجہ سے شکوک شہبات نے جنم لینا شروع کردیا ہے ،میرٹ لسٹ یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ کے علاوہ سر سید یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ssuet.edu.pk پر بھی موجود ہے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) صدر مملكت ممنون حسین كی جانب سے غیر ملكی دوروں كے دوران غریب عوام كے عطیہ کے لیے مختص کی گئی رقم سے لاکھوں روپے ٹپ میں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق صدر مملكت ممنون حسین كی ایما پر فنڈز كے غلط استعمال كا انكشاف ہوا ہے، صدر مملكت نے غریب عوام كے ٹیكسوں كے پیسے سے 60 لاكھ سے زائد كی رقم بیرون ملک دوروں كے دوران ویٹرز، ڈرائیورز اور سرونگ اسٹاف كو انعام كی مد میں ادا كی، یہ رقم مختلف قسم كے اداروں، اسكولوں، كلب، باركونسلوں كو یا پھر عوامی پیسے سے چلنے والوں كوعطیہ كرنے كے لیے ہوتی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق صدر مملكت نے 14-2013 میں بیرون ملك كے 4 دورے كیے جس میں صدر 8 اكتوبر 2013 كو چین اور جنوبی افریقا كے دورے پر گئے، اپنے دورے كے دوران صدر مملكت نے سیكورٹی اسٹاف، ویٹر، وہیل چئیر آپریٹر اور مكہ سے عالم كو انعام كی مد میں 26 لاكھ 57 ہزار 500 روپے دیئے، صدر 19مئی 2014 كو چین كے دورے پر گئے جہاں انہوں نے ویٹر، ڈرائیور اور سرونگ اسٹاف كو 9 لاكھ 93 ہزار روپے كا انعام دیا، صدر مملكت ممنون حسین نے6 جون 2014 كو تركی ، نائیجیریا اور سعودی عرب كا دورہ كیا اور اس دوران انہوں نے ویٹرز، ڈرائیورزاور سرونگ اسٹاف كو 19 لاكھ 97 ہزار روپ كی ٹپ دی۔
 
صدر مملكت نے 27 جون كو سعودی عرب كا دورہ كیا اور اس دوران 4 لاكھ 96 ہزار سیكورٹی اسٹاف، ویٹرز اور ڈرائیورز كو ٹپ كی مد میں دیئے گئے جب کہ صدر مملكت كی جانب سے اپنے بیرون ملک دوروں كے دوران كل 61 لاكھ 44 ہزار 250 روپے كی ٹپ دی۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر مملكت نے غریب عوام كی یہ رقم مختلف قسم كے اداروں كو عطیہ كرنے لیے مختص فنڈ میں سے اد اكی جو وزارت خزانہ كے ہدایات كی خلاف ورزی ہے۔
 
آڈٹ حكام نے بیرون ملک دوروں كے دوران صدر مملكت كی جانب سے دی جانے والی ٹپ پر آڈٹ اعتراض بنا دیا ہے جس میں مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ صدر مملكت نے جس فنڈ سے ٹپ كی رقم كی ادائیگی كی اس میں انہیں ادائیگی كرنے كی اجازت نہیں تھی کیونکہ ہنگامی فنڈز میں یہ رقوم كسی اسكول یا نجی ادارے كو ڈونیشن ، بار كونسل كو دینے یا ضرورت مند لوگوں كو دینے كےلئے دی جاتی ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) 2014-15 کے دوران ملک بھر میں 10 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کئے جانے کا اانکشاف ہوا ہے۔
 
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال برائے 15-2014 کے دوران تقسیم کار کمپنیاں بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث بجلی بل ادا نہ کرنے والے صارفین نے کنکشن منقطع ہونے کے باوجودغیرقانونی بجلی استعمال کی۔ قانون کے تحت بجلی نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے بعد ان کے میٹر سمیت تمام آلات متعلقہ تقسیم کار کمپنی میں جمع کروائے جاتے ہیں تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو لیکن تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے ایسا نہیں کیا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق صرف گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 9 ارب 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 91 کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کی بجلی استعمال کی گئی لیکن اس کا بل وصول نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 14کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کی بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اور اس کے بل وصول نہیں کیے گئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی جب کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوراور ممتاز پاکستانی و امریکی باشندوں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے پاک امریکا دفاعی اور انسداد دہشت گردی تعاون پراظہار کا اطمینان کیا۔ جنرل راحیل شریف کا اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان اورامریکا نے اپنے مشترکہ مفادات کولاحق خطرات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فوج اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

ایمزٹی وی(خانیوال) وزیر اعطم نواز شریف نے خانیوال میں موٹر وےکا افتتاح کردیا۔13 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا منصوبہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔ ملتان خانیوال موٹروے بلوچستان سے بذریعہ نیشنل ہائی وے آنے والی ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کی دوڑ میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ دو ڈھائی سال میں بالکل ختم ہوجائے گی اور لوگ یاد کریں گے کہ کبھی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرتی تھی جب کہ موٹرویز اور میٹرو نہیں بجلی کے کارخانے بھی ملک میں لگ رہے ہیں، ہوا، دھوپ، کوئلے اور پانی سےبجلی پیداکرنےکےمنصوبے بنا رہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں نے گھر گھر لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا، موٹروے بنانے تو دور کی بات ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا کردیا۔ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا جہاں امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

ایمزٹی وی(ٓلاہور) فیصل آبادمیں سوشل میڈیا پر خطرناک ویڈیو دیکھ کر نوجوان نے جان ہتھیلی پر رکھ دی۔ نوجوان نے ٹرین کی آمد پر پٹڑی پر دیر تک بیٹھنے کی شرط لگائی اور نوجوان اس کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اسے لاپرواہی کہیں غلطی یا بیوقوفی کہ ایسی خطرناک شرط لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ 19 سالہ وحید کے ساتھ ہوا جس نے اپنے کزن عامر سے شرط لگائی کہ دیکھتے ہیں کہ ٹرین کی آمد پر زیادہ دیر تک ریلوے پٹڑی پر کون بیٹھتا ہے۔ پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ٹرین سر پر آن پہنچی تو عامر جلدی سے اٹھ گیا لیکن وحید شرط پورا کرنے کی خاطر پٹڑی پر ہی بیٹھا رہا اور ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔ عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ وحید ٹرین سر پر پہنچنے کے کے باوجود بھی پٹڑی پر بیٹھا رہا۔ سوشل میڈیا کی اچھی باتوں کا اثر ہو یا نہ ہو نوجوان ایسی منفی سرگرمیوں پر کان ضرور دھرتے ہیں جس کا انجام بھی اتنا ہی برا ہوتا ہے۔