Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں پہلی دفعہ سائنس فکشن کامیڈی فلم بنائی جا رہی ہے جس کا موضوع مریخ سیارہ ہے۔ اس فلم کی کہانی اور ہدایتکاری خالد حسن خان دیں گے۔ہدیتکار کے مطابق مریخ کو لال سیارہ بھی کہا جاتا ہے اسی وجہ سے فلم کا نام ”لال پیلا“رکھا گیا ہے۔مارس سوسائٹی نے اس فلم کی تیا ری پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ مارس سوسائٹی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو کہ انسانی ریسرچ اور سیاروں کی تصفیہ کے لیئے وقف ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں آج ورلڈ سائنس ڈے فارپیس اینڈ ڈیولپمنٹ منایا جارہا ہے ،اس دن کا مقصد سائنس سے متعلق شعور اور آگاہی بیدار کرنا ،لوگوں کی فلاح و بہبود اور امن کے قیام کے لیے سائنس کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): دبئی میں سالانہ ایئر شو کا آج دوسرا روز ہے پانچ روزہ شو میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔دبئی کے آسمان پر ہوائی جہازوں نے بھری ایسی اڑان جس نے کردیا سب کو حیران سالانہ ایئرشو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں نے کیا، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔ ائیر شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ملکوں سے گیارہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ شو میں ایک سو ساٹھ مسافر اور فوجی طیاروں کی نمائش کی جائے گی ۔شو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیجٹس اور تھری ڈی پرنٹرز کی بھی نمائش کی جارہی ہے، ائیر شو بارہ نومبر تک جاری رہے گا، انتطامیہ کے مطابق ایئر شو میں پنسٹھ ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا اورنگی ٹاﺅن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ایک ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے ۔

 
 

ایمزٹی وی (آسلام اباد) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور سکیورٹی کے لئے پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں فوج کی 16 کمپنیوں کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائیگا اور حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، سانگھڑ ، بدین کے لئے فوج کی دو دو کمپنیاں تعینات ہونگی۔ دادو ، جامشورو ، سجاول ، نوشہروفیروزاور بے نظیر آباد کیلئے فوج کی ایک ایک کمپنی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تیار رہے گی۔ میر پور خاص ، عمر کوٹ اور مٹھی میں بھی ایک ایک کمپنی تعینات کی جائے گی۔ مٹیاری ،ٹنڈوالہیار،اور ٹنڈو محمد خان میں صرف رینجرز اور پولیس اہلکار ہی سکیورٹی امور سنبھالیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے رینجرز کے 3 ہزار 5سو اور پولیس کے 51 ہزاراہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ان علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور گشت شروع کردے گی۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): شامی جنگی طیاروں نے پچھلےتین دنوں میں شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیئے جبکہ کارروائی کے دوران چالیس جنگجو بھی مارے گئے. شامی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں نے صوبہ حماہ، حمص، حلب، ادلب، رقہ اور دمشق کے نواح میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔بمباری میں کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔اس دوران شامی طیاروں نے اٹھانوے پروازیں کیں، انکا مزید کہنا تھا کہ حلب کے جنوب میں درجنوں گاڑیوں اور عسکری سامان بھی بڑی تعداد میں تباہ کیا گیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ تین دن کے فضائی کارروائی میں 40 جنگجو بھی مارے گئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بیلاروس کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نواز شریف نے بیلا روس کے وزیر اعظم آندرےکوبیکوف کی پاکستان آمدپر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماوں نے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم آندرے نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے تعلقات بڑھانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کی آمد پر گارآف آرنر بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ بیلاروس کے کسی بھی وزیراعظم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ )بلوچستان سمیت کوئٹہ اور فاٹا میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم آج سے شروع ہورہی ہے ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق بلوچستان میں 24 لاکھ 72 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے لیے چھ ہزار 603 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ،جبکہ لاہور میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کائٹہ میں گزشتہ روز سہ پہر سے ہلکی اور تیز بارشوں کا نیا سلسلہ ہو ا جو وقفے وقفے سے آج صبح تک جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اب تک 5 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی وقفے وقفے سے مز ید بارش کا امکان ہے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) موسم سرما میں بجلی کا استعمال قدرے کم ہوجاتا ہے لیکن اس کے باوجود بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق ختم نہ ہوسکا اور گرمیوں کی طرح اس موسم میں بھی بجلی کا شارٹ فال جاری ہے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال3500 میگا واٹ تک ہے جس کے باعث شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔شارٹ فال کی وجہ پیپکو حکام کے مطابق ہائیڈل پاور کی پیداوار کم ہونا ہے۔