ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علاقے برکی میں لوہا مارکیٹ کے قریب واقع آئل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مارکیٹ میں پھیل گئی ۔ اس حاد ثہ کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں سے تین کی لاشیں شناخت کی جا چکی ہیں جبکہ دو لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق آگ بوائلر کی ٹینکی پھٹنے کی وجہ سے لگی تھی۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی وڈکنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔یہ فلم مشہور فلمساز روہت شیٹھی نے بنائی ہے۔ٹریلر کے جاری ہوتے ہی کئی لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا اور پسند کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 18دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
ایمز ٹی وی (حیدرآباد )جامعہ سندھ جام شورو کی جانب سے ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پہلی عار ضی میرٹ لسٹ کے تحت داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 10 نومبر تک تو سیع کردی گئی ہے ،امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk پر جاکر اپنا رول نمبر داخل کرکے داخلے سے متعلق اپنی میرٹ اور دیگر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں ۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کرا چی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ،بی اے ،بی کام ریگولر اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 نومبر 2015ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ) جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر 007باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم اسپیکٹر 007 نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی سات لاکھ تیس ہزار ڈالرز کمالیئے۔یہ فلم جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم ہے اور اس فلم میں جیمز بانڈ کا کردار مسلسل چوتھی دفعہ اداکار ڈینیئل کریگ نے نبھایا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) دبئی میں جاری ایئرشو میں پاکستانی طیاروں نے دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرشو میں پاکستانی پویلین، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیس، کامرہ کی جانب سے لگایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق دبئی ایئر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا-اس موقع پر مختلف ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان سمیت مختلف ممالک کے مندوبین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے ایئرشو میں شرکت کرنے والوں میں ایئر چیف مارشل اور پاکستان ایئرفورس کے چیف آف دی ایئر اسٹاف سہیل امان کے ساتھ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی شامل تھے۔ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کے بعد پاکستان دہشت گردی کے جنگ میں ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے.اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایئر شو میں پاکستان ایئرفورس کی شرکت پاکستان کے لیے اس حوالے سے فخر کی بات ہے کہ بہت سے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک نے ہمارے جے ایف 17 ٹھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا.دوسری جانب ایئر چیف سہیل امان نے متحدہ عرب امارات فضائیہ اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر ایئروائس مارشل ابراہیم نصیر احمد العلاوی سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بنگلہ دیش کی پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰکیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کے گرفتار کئے گئے ملزمان میں 4 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد جہادی کتابیں، سی ڈیز، 7پاکستانی اور بنگلہ دیشی پاسپورٹس ، 7 عدد موبائل فونز اور27 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان عسکریت پسندوں کو غیر قانونی کرنسی کی فراہمی جیسے غیر قانونی جرائم میں ملوث ہیں۔