Wednesday, 13 November 2024

ایمزٹی وی(تحقیق )ساڑھے چار ہزار سال قدیم اہرامِ مصر کے راز جاننے کے لئے ایک پیمانے پر سائنسی تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس تحقیق میں فرانس ، جاپان، کینیڈا اور مصر کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چار مقبروں کی جانچ پڑتال کے لیے انتہائی طاقت ور انفرا ریڈ لہروں سمیت جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں علاوہ ازیں ماہرین یہ بھی پتہ لگائیں گے کہ اہراموں کو بنایا کیسے گیا تھا۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس دان چاروں اہراموں کی سکینگ کا آغاز اگلے ماہ سے کریں گے جس سے پتہ چلایا جائے گا کہ وہاں اہراموں کی سطح کے نتیجے کیا ہے۔تحقیق کے آغاز میں سب سے پہلے داشور میں بینٹ نامی اہرام کی سکینگ کی جائے گی اس کے بعد اس کے قریب ہی واقع اہرام جو سرخ رنگ سے موسوم ہے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بعد میں سطح مرتفع غزا میں موجود دو وسیع ترین اہراموں کیوپس اور کیفرین کی سکینگ کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ہرنائی ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ہرنائی کے علاقے میں کی گئی ،کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

امیزٹی وی (انٹرٹینمنٹ ) ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر نے جیت لیا ،رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے معروف سنگرز نے شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگادیئے،اٹلی کے شہر میلان میں ایم ٹی وی کے ایوارڈکی رنگا رنگ شام میں میوزک انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم سے وابستہ افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ایم ٹی وی وڈیومیوزک ایوارڈ کا میلہ کینیڈین سنگر " جسٹن بیبر "نے لوٹ لیا ،جنہوں نے سال کے بہترین گلوکار کے ساتھ پانچ ایوارڈزجیتے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے کارکنوں کے نام خرم شہزاد اور ملک عارف ہیں ۔زخمی ہونے والے کارکنوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ سرکلر روڈ یکی دروازہ کے علاقے میں پیش آیا ۔اس واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانہ یکی گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں انگریزی میں تقریر کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میاں زاہد غنی کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے انگریزی میں تقریر کر کے سپریم کورٹ کے 8 ستمبر کے فیصلے کی خلاف ورزی کی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کریں۔ درخواست گزار کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف انگریزی میں تقریر کے جرم کے مرتکب ہوئے لہٰذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کے آرڈیننس 2003 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ وزیر اعظم نواز شریف عدالت عظمیٰ کے 8 ستمبر کے فیصلے سے آگاہ تھے، اس لیے آرٹیکل 62 اور 63 (ون جی) کے تحت انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے اقوام متحدہ کے اجلاس میں روسی صدر ولادمیر پوتن، چینی صدر شی چن پنگ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے اپنی قومی زبان میں تقریر کی تھی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لوگوں کو سینے کے سرطان

(Breast Cancer)کے مہینے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیئے اور انٹرنیشنل میموگرام ڈے کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب کے تعاون سے علامتی طور پر مینار پاکستان کو گلابی رنگ میں روشن کیا گیا۔اس عمل کا مقصد کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں اور زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی احتساب بیورو (نیب) اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا دائرہ پانچ کمپنیوں اور اداروں تک وسیع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں کرپشن کی تحقیقات وسیع کرنے کا فیصلہ سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی، کمپنی کے سابق ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی اور کامران احسان نگی کی گرفتاری کے بعد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات ڈاکٹر عاصم حسین، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے حوالے سے دیئے گئے۔ذرائع نے مزید کہا کہ رینجرز کو مرکزی بینک سے ڈاکٹر عاصم کے بینک اکاؤنٹس کی حاصل ہونے تفصیلات میں کچھ اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم فہیم کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں،چند ماہ قبل وہ علاج کے لیے لندن گئے اور پھر دبئی منتقل ہوگئے تھے ،امین فہیم کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے ،امین فہیم کو ایئر پورٹ سے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ کچھ دن زیر علاج رہیں گے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) گورمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کراچی کے صدر محمد اسلم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے معاملات جلد حل کیے جائیں اور بورڈ کی پوزیشن خراب ہونے سے بچائیں کیوں کہ موجودہ صورتحال سے عملہ بھی پریشان ہے اور بورڈ آفس جانے والے طلباءوطالبات اور والدین کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین انوراحمد زئی کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں جبکہ وہ ایک سینئر تعلیمی و ادبی شخصیت اور بہترین منتظم ہیں ۔