ایمز ٹی وی (لاہور) سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجواور انکے پانچ گارڈز پر زین نامی نوجوان کے قتل کا کیس چل رہا تھا ۔ تاہم لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس کیس کے سلسلے میں پیش ہونے والے گواہان نے مصطفی کانجو سمیت انکے پانچ گارڈز کو شناخت نہیں کیاجس پر عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسپرنگ سیمسٹر2015 کے تحت میٹرک، ایف اے، بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی اے کے سالانہ امتحانات بیک وقت پورے ملک میں ایک ساتھ ہونگے۔اعلامیہ کے مطابق رواں سال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والے اسپرنگ سیمسٹر 2015 ملک کے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 2 نومبر سے شروع ہونگے جبکہ امتحانات کیلئے ساڑھے سات سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ تعلیم کے سات سو سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے ،ایڈمنسٹر یٹرسجاد حسین عباسی کا کہنا تھا کہ 1200 ملازمین کی گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ بند ہے ،ان کا ریکارڈ ایف آئی اے نے جانچ پڑتال کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا جسے اب ایف آئی اے نے کے ایم سی کو واپس کردیا ہے ہم نے کمیٹی قائم کردی ہے تا کہ جلد از جلد جائز اور صحیح ملازمین کو تنخواہیں دی جاسکیں ۔
ایمز ٹی وی ( راولپنڈی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی عدم موجودگی کے باعث آج ہونے والی سماعت کا وقت گیارہ بجے تک موخر کر دیا گیا۔ماڈل ایان علی پر گزشتہ سماعت میں بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکا تھا۔جس پر انکے وکیل نے انکی رہائی کی درخواست عدالت میں دی جس پر کورٹ نے سماعت کے لیئے آج کی تاریخ دی تھی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے ایم اے پرائیوٹ کی امتحانی کاپیاں جانچنے والے اساتذہ نے اپنے گزشتہ سال معاوضے کی عدم ادائیگی پر رواں سال کے ایم اے کی امتحانی کاپیاں جانچنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ایم اے کے نتائج کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکا ر ہے ،اساتذہ کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود ان کی بھرتیاں جاری ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے ،ایک استاد کا کہنا تھا کہ جب تک انھیں پچھلا معاوضہ نہیں ملتا وہ ایم اے کی کاپیاں نہیں جانچیں گے ۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹی وی چینل اے بی سی کے ایک ٹاک شو کو ہوسٹ کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ آج کل اسی چینل پر نشر ہونے والے ٹی وی سیریز '' کوانٹیکو''میں اداکارہ پریانکا چوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اور اسی زبر دست رسپانس کی وجہ سے ڈرامہ کے پروڈیوسر نے اسکی اقساط 13سے بڑھا کر 19کردی ہیں۔اس پیشکش کے بعد پریانکا چوپڑا نے چینل کو جلد ہی اپنے شیڈول میں سے فارغ تاریخیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹی وی چینل اے بی سی کے ایک ٹاک شو کو ہوسٹ کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ آج کل اسی چینل پر نشر ہونے والے ٹی وی سیریز '' کوانٹیکو''میں اداکارہ پریانکا چوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اور اسی زبر دست رسپانس کی وجہ سے ڈرامہ کے پروڈیوسر نے اسکی اقساط 13سے بڑھا کر 19کردی ہیں۔اس پیشکش کے بعد پریانکا چوپڑا نے چینل کو جلد ہی اپنے شیڈول میں سے فارغ تاریخیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی )وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ نباتیات کے تحت پروفیسر ڈاکٹر معین الدین احمد کی تحریر کردہ کتاب کی تقریب رونمائی جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے عبدالقدیر سماعت گاہ (آڈیٹوریم )،ایم ایس سی بلاک ،گلشن کیمپس میں ہوگی ۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سال 2016 کے ڈگری پروگرامز کے لیے فیکلٹی کامرس اور بزنس ایڈمنسٹریشن ،فیکلٹی کمپیوٹرسائنس ،فیکلٹی آرٹس کے تمام شعبہ جات ،فیکلٹی فارمیسی اور فیکلٹی سائنس کے تمام شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں،داخلے حاصل کرنے کی خواہشمند طالبات داخلہ فارم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک یونیورسٹی کے ایڈمیشن آفس سے حاصل کرسکتی ہیں ،کلاسز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.juw.edu.pk سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) ایل او سی کے سیکٹر میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فلیگ میٹنگ ہوئی ۔ جس میں پاکستان کی طرف سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور انہیں پچھلے مہینے ڈائریکٹر جنرل سطح پر ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔بھارت کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر گولہ باری معمول بن گئی ہے جس میں کئی شہری شہید ہوئے ہیں۔