ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی شہزادہ عبدالا محسن بن ولید بن عبدلعزیز کو اپنے ہمراہ ذاتی جہاز میں 2 ٹن منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں لبنان کے رفیق ہریری ایئر پورٹ پرگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے کو بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پیر کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد شہزادے سے تحقیقات جاری ہیں.2 ٹن وزنی منشیات ، 40 پیکٹوں میں سمگل کی جا رہی تھی جنہیں لبنانی سکیوٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور شہزادے سمیت چار افراد سے تحقیات کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمگل کرنے والی منشیات میں ایمفیٹآمین کے کیپسول بھی بھاری مقدار میں برآمد کیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر مشرق وسطیِ لڑنے والی فوجیں استعمال کرتی ہیں۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں شدید زلزلہ کے باعث سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے حکومتی ادارے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیوکے کام میں مصروف ہیں وہی گوگل نے اپنے پیاروں سے ملانے کے لیے پرسن فائنڈر کے نام سروس شروع کردی ہے ،گوگل نے بیان جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ لاپتہ ہوا ہو اپنے بارے میں تمام معلومات پرسن فائنڈر میں فل کرکے اپنے بارے میں گوگل کو اطلاع دے سکتا ہے ،اس طرح تمام ڈیٹا دنیا میں ہر کسی کی رسائی میں ہو گا اور لاپتہ ہونیوالوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا زریعہ بنے گا ،گوگل نے یہ سروس اس سے پہلے دو ہزار دس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد بھی شروع کی تھی
ایمز ٹی وی (کراچی ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاﺅ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے ڈاکٹر نو شاد شیخ کی 4 سال کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،ڈاکٹر مسعود احمد کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا تاہم ڈاکٹر نوشاد شیخ نے نے آج سے ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
ایمز ٹی وی( لاہور) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم ''سانگ آف لاہور'' اگلے ماہ تین نومبر کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ،سان فرانسسکو میں چھ نومبر جبکہ لاس اینجلس میں نو نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔یہ فلم پاکستانی موسیقی کی تاریخ پر بنائی گئی ہے جس میں 1970ءکی دہائی کے چند موسیقاروں کے انٹرویوز بھی شامل کیئے گئے ہیں ۔فلم کا موضوع لاہور میں بسنے والی ایک موسیقی کے فن سے منسلک برادری ہے جو کہ 1970ءمیں اپنے فن اور موسیقی کی وجہ سے مشہور تھی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) باڑے والوں نے اینجیکشن پر پابندی اور دودھ کی پابندی کا توڑ نکال لیا کراچی کے 50 فیصد باڑے والے دودھ میں پہلے سے زیادہ پانی ملانا شروع ہو گئے ،ڈیری فارم ذرائع کے مطابق اینجیکشن پر پابندی کے بعد دودھ کی پیداوارمیں30 فیصد تک کمی آئی ،جبکہ کم دودھ پر میڈل مین کا 1300 سو روپے فی من جرمانہ لے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ 50 سے55 فیصد باڑے والوں نے دودھ میں پہلے کی نسبت زیادہ پانی ملانا شروع کردیا ہے ۔
ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) مشہور انٹرپرینور اور ایپل کمپنی کے سی ای او اسٹیو جابز پر بننے والی فلم''اسٹیو جابز '' باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔اس فلم پر 30ملین ڈالرز لگائے گئے تھے لیکن اپنی ریلیز کے دو ہفتے بعد بھی یہ فلم صرف 9.98ملین ڈالرز کا ہی بزنس کر سکی۔یہ فلم گزشتہ ہفتے ساتویں نمبر پر رہی۔فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلٹ ، مائیکل فیسبینڈر اور سیتھ روجن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2011میں اسٹیو جابز کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر اب تک کئی فلمیں بن چکی ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):ترکی میں پولیس کی کاروائیوں سے داعش سے تعلق رکھنے والے 7 افراد ہلاک جبکہ پولیس کے 2 افسران بھی شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِ بکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہوئے اور پولیس کے دو افسران بھی شہید ہوۓ۔دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائر یکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان مطابق شعبہ ویژل اسٹڈیزمیں بیچلرز آف ڈیزائننگ (چار سالہ پروگرام )،بیچلرز آف فائن آرٹس (چار سالہ پروگرام )اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز(پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلے کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے ،داخلہ فارم بمعہ کتابچہ بعوض 1000 / = روپے 27 اور 28 اکتوبر 2015 صبح 9 تا 1 بجے تک یو بی ایل بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک چین کے مابین ہونے والے 51 معاہدوں میں 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی 42 فیصد سے زائد منصوبوں پر عمل درآمد شروع نہیں ہوسکا۔ زرائع کے مطابق چین کے صدر نے رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا اس موقع پر51 معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط کئے لیکن ابھی تک صرف 29منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو سکا ہے چینی صدر کے دورہ کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ڈبلیو اینڈ پی کے19معاہدے کئے گئے جن میں سے ابھی تک 15منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے لیکن چار منصوبوں پر ابھی تک عملدرآمد شروع نہیں ہوا ہے، پی اینڈ این آر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے،پی اینڈ ایس کے تین معاہدوں میں سے دو پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے،مواصلات کا ایک معاہدہ کیا گیا اور اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے،پی ڈی اینڈ آر کے دو معاہدوں میں سے ایک پر عملدرآمد ہو رہا ہے دفترخارجہ کا ایک معاہدہ کیا گیا اور اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے،خزانہ کے حوالے سے9 معاہدے کئے گئے اور اس میں سے7معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے،لیکن 2 پر ابھی تک عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا ہے،ریلوے کا ایک معاہدہ کیا گیا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ داخلہ کے2،تجارت کے ایک،آئی بی اینڈ ایچ کے2، ایس اینڈ ٹی کے2،بی اینڈ آئی کے ایک،جی او پی بی کے 4 معاہدوں اور ایچ ای سی، نمل کے2 معاہدے کیے گئے تھے لیکن ان معاہدوں میں سے کسی پر عملدرآمد نہیں کیاگیا ذرائع کے مطابق ان معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے باعث بند کی جانے والی دکانوں میں سے صدراوربولٹن مارکیٹ کی گیارہ دکانوں میں ڈکیتی کی واردات کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی واردات جلوسوں کے اختتام پر سیکورٹی اہلکاروں کی واپسی کے بعد ہوئی جبکہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی ہفتہ کی شام پولیس سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی میں ہوئی۔ڈکیتی ایم اے جناح روڈ پر قائم میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹھ دکانوں پر جبکہ صدر کی تین دکانوں میں ہوئی۔