ایمز ٹی وی (لاہور) انتخابات کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ''فیئر اینڈ فری الیکشن'' (فافن) کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں انتخابات کے دوران بے قائدگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں جس کی وجہ الیکشن کمیشن کی انتخابی نظام پر کمزور گرفت ہے۔فافن کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی بے قائدگیاں سامنے آئی ہیں۔ان بے قائدگیوں میں من پسند افراد کا پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دینا ، ووٹنگ کے دوران رازداری کا نہ ہونا اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ووٹنگ کے عمل میں دخل اندازی کرنا شامل ہے۔ اسکے علاوہ لاہور ، لودھراں ، قصور اور بہاولنگر اضلاع کے دس پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی اور ان پولنگ اسٹیشنز میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا تشہیری سامان بھی پایا گیا۔تاہم سکھر لاڑکانہ ، گھوٹکی اور جیکب آباد کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ رکوائے جانے اور ووٹوں کی گنتی دیر سے شروع کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل): سپریم لیڈر ایران، آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مشرق وسطی میں بحران کی بنیادی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں مسائل کے حل کے بجائےخود مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ایران میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب میں ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں امریکہ کومشرق وسطٰی میں بدامنی پھیلانے کا سب سے بڑا ذمہ دار ٹہرا دیا ہے. اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جب تک شام اور عراق میں دہشت گردی پھیلانے والوں کو امریکہ اور مغرب ہتھیار دینا بند نہیں کریں گے ، اس وقت تک خطے میں دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ شام میں عوام کو اس کا حق ملنا چاہیئے ۔انہوں نے شامی حکومت ہٹانے کے امریکی اتحادی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعوؤں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے واضح رہے وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ سینیٹ نے باظابطہ طور پر استعفےواپس لینے کافیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد توقع ہے کہ وہ آج ایوان بالا کے سینٹ میں حصہ لیں گے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کےسینیٹر طاہر حسین مشھدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کےساتھی ارکان استعفی واپس لینے کیلئے آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع ہوں گے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹرآج ایوان بالا جبکہ ارکان قومی اسمبلی چھ نومبر سے شروع ہونے والے سیشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے ایم کیو ایم سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور’ لاپتہ‘ ہونے کے خلاف احتجاجاً استعفے دے دیے تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی )ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ لا ئسنس نہ ہونے پرگرفتاری کے خوف کے شکار شہریوں کے لیے دو ہفتے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نرمی کا اعلان کردیا ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک نے کاراور مو ٹرسائیکل سواروں کو 15 دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہلت دیدی ہے ،
ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی میں گاڑیاں چلانے والے اب ہوجائیں ہوشیار ،لائسنس نہ ہونے کی صورت میں اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی،ٹریفک پولیس اہلکار آج سے شہر بھر میں لائسنس کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کررہے ہیں ،گاڑیوں کے لائسنس کی جانچ پڑتال کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 600 سے زیادہ موبائل فون سمز فراہم کردی گئی ہیں ،موبائل سم سے ڈرائیونگ لائسنس کے اصل یا جعلی ہونے کی تصدیق ہوسکے گی،
ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اختر غوری نے 2 نومبر کو انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس پرائیوٹ ریگولر اور ہوم اکنامکس کے نتائج جاری کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے اختر غوری کے مطابق سیکنڈایئر کے نتائج جاری ہونے کے بعد اسکر وٹنی کی گئی تھی لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انٹر سال اول کے نتا ئج میں اسکر وٹنی نہ ہو ،چیئرمین بورڈ نے اس بات پر بھی زوردیا کہ نتائج مکمل طور پر شفاف ہوں اور ان میں غلطی کی گنجائش نہ ہو۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت آئندہ ہفتے چین کے سامنے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے نام نہاد ثبوت رکھنے کا ڈھونگ رچائے گا اور پاکستان کے خلاف چین کواستعمال کرنے کیلئے قائل کرے گا. بھارت چینی حکام کے سامنے یہ موقف اپنائے گاکہ اسے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا پاکستان کے خلاف اس کی مدد کی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے واقعات، گرداسپور اور ممبئی حملوں کے تانے بانے پاکستان سے جوڑے کی کوشش کرے گا۔بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“اور برطانوی اخبار’ڈیلی میل “ کے مطابق بھارت چین کو یہ باور کرانے کی کوشش میں ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کےلئے استعمال کی جا رہی ہے،آئندہ ہفتے بھارت چین کے سامنے یہ دعویٰ بھی کرے گا کہ اس کے پاس ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کا انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کیمپ پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں جسے خفیہ ایجنسی کی حمایت حاصل ہے۔اگلے ہفتے نئی دہلی میں چین اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور امکان ہے کہ لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کا معاملہ ان مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت چین سے اس سلسلے میں تعاون طلب کرے گا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اس کی مدد کرے اسے لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کی طرف سے خطرہ ہے۔ بھارت کی چین کے ساتھ ایسی انٹیلی جنس کے اشتراک کی توقع کی جارہی ہے کہ حافظ سعید بھارت کے خلاف ممبئی حملوں جیسے دوبارہ حملے کرسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی تین سو پچاس نشستوں کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے پندرہ منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستقبل کے ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کا کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہوا۔ امیدواروں کی کوشش تھی کہ وہ جلدازجلد امتحان دینے کیلئے اپنی مطلوبہ سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ ٹیسٹ دینے کی جلدی میں امیدوار وقت پر امتحانی مرکز پہنچے۔انٹری ٹیسٹ مرکز میں شریک طالب علموں کے والدین کا گلہ تھا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں بہترین نمبروں سے پاس ہونے والوں کے لیے دوسری بار امتحان کی کیا ضرورت ہے۔ امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ پیپر کے آوٹ ہونے کی خبر سے دھچکا لگا تھا لیکن تیار ی مکمل تھی اس لیے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔داخلہ امتحان کے نگران ڈاکٹر اعجاز احمد نے انٹری ٹیسٹ پیپر کے لیک ہونے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ پیپر کے کونفی ڈینشل ہونے کا پوری طر ح سے خیال رکھا جاتا ہے۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔