Saturday, 09 November 2024

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی )امریکی ماہرین نے بجلی کے ذریعے انسانی زخم اور درد کااعلاج کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا پینٹاگون کے زیرِ انتظام دفاعی تحقیقی ایجنسی ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی ( ڈارپا) نے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) ، کولمبیا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے علاوہ دیگر کئی اداروں کو 8 کروڑڈالر کی امداد دی ہے اور اس منصوبے کا نام "الیکٹ آر ایکس" رکھا گیا ہے۔ اس میں انسانی دماغ اور حرام مغز کا مطالعہ کیا جائے گا کیونکہ اسے انسانی جسم کے لیے احکامات کی ہائی وے قرار دیا جاتا ہے اور اسی کے سگنل اور ہدایات سے دماغ اور دیگر اعضا کی کیفیات بدلتی رہتی ہیں اسی لیے ماہرین انسانی جسم کے اس ہیڈ کوارٹر کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحقیق کے پہلے مرحلے میں انسانی دماغ پر ایسی ٹیکنالوجی آزمائی جائیں گی جو کم سے کم نقصان پہنچاتے ہوئے مطلوبہ کام کرسکیں تاکہ دماغ کو بدن کی مرمت کے درست پیغامات دیئے جاسکیں اور اس کے بعد پیس میکر کی طرح کچھ آلات بھی تیار کیے جائیں گے لیکن یہ پیس میکر دل کے لیے نہیں ہوگا۔ اس کےعلاوہ فوجیوں کو جنگ میں اور جنگ کے بعد متاثر کرنے والے امراض پر خصوصی تحقیق کی جارہی ہے جن میں بدن کے کئی مقامات میں جلن کو ختم کرنے کے لیے دماغ پر معمولی برقی رو ڈالی جائے گی تاکہ مطلوبہ مقام کو سوزش پہنچانے والے کیمیکل ختم کیے جاسکیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات نعمان احسن نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ سپلیمنٹری امتحانات کے فارمز کی تاریخ 5اکتوبر سے بڑھا کر لیٹ فیس کے ساتھ 13اکتوبر 2015تک کر دی گئی ہے ،لہٰذا طلبہ و طالبات اپنے فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجد قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق غوری ٹاﺅن فیز تھری میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجد قائم کردی گئی، یہ پاکستان میں پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی حاضر سروس آرمی چیف کے نام سے مسجد قائم کی گئی ہے.مسجد منتظمین نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ملک میں دہشت گردی ،قبضہ مافیا، لینڈ مافیا اور کرپشن کے خلاف ایک جرات مندانہ کرداربن چکے ہیں اس لیے ان کے نام سے مسجد قائم کی ہے. مسجد و مدرسہ کے لئے تحریک نجات قبضہ مافیا کے چیئرمین محمد صفدر کھوکھر نے دو کنال کا پلاٹ وقف کیا ہے، مسجد اور مدرسے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر معروف عالم دین مولانا عبدالسبوح ہاشمی نے دعا کروائی۔

ممبئی: ہندو انتہا پسند گروپ شیو سینا نے بھارت کی وفاقی حکومت سے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ شیو سینا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی افواج کا بھاری تعداد میں جانی نقصان ہواہے۔ اور کہا کہ بھارتی افواج جب میانمارمیں داخل ہوکرکیمپس کوتباہ کرسکتی ہیں تو پاکستان کا بھی سامنا کرسکتی ہیں۔ انتہا پسند گروپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سے مقابلے کے لئے بھارتی حکومت میں سیاسی جذبے کی کمی ہے

ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ، مہم میں ڈھائی ہزار سے زائد مو بائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی ۔،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 2 ہزار 7 سو 95 مو بائل ٹیمیں روزانہ کام کریں گی ،اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ 2015 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 821 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں 558 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 7 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں 10 فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں جب کہ 11ویں پر کام جاری ہے، فوجی عدالتوں میں تعینات ججوں سے متعلق معلومات افشا نہیں کی جاسکتی۔ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2002 سے اب تک ملک میں انسانی اسمگلنگ کا شکارافراد کی تعداد 4 ہزار 522 ہے، انسانی اسمگلنگ کے قانون سے آج تک ایک ہزار 313 مجرموں کو سزا ہوئیں ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اضافی فیسوں کے خلا ف 300 سے زائد والدین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے اضافی فیسوں کے لیے دباﺅ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس حوالے سے والدین کو خطوط بھیجے جارہے ہیں ۔عدالت نے اسکول انتظامیہ کو بچوں کے خلاف کو ئی اقدام کرنے سے روک دیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ والدین اس مہینے کی فیس ادا کریں ۔عدالت نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹر ی ایجو کیشن اور اسکول انتظامیہ کو نو ٹس جاری کردیے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور وزارتِ پیٹرولیم کوایل این جی سے متعلق بجلی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا معاملہ جلد حل کر لے گی۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کردیا ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کےملوث ہونے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں کیوں کہ قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرچکا ہے جب کہ افغان حکام کی الزام تراشی غیر ذمہ درانہ رویئے کی نشاندہی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اس لیے افغانستان کوایسے الزامات دہرانے کے بجائے اصل خطرے سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی ) عبدللہ شاہ غازی کے عرس پر کراچی میں اسکولوں کی چھٹی کا ایڈ منسڑ یٹر کراچی نے ا علان کیا مگر حکومت نے نہ کیا،ایڈمنسڑ یٹر کراچی نے عبدللہ شاہ غازی کے عرس کے مو قع پر چھٹی کا اعلان کیا جس کے بعد کے ایم سی کے تمام اسکول بند ہیں ۔ ڈائریکٹراسکولز منصوب صدیقی کے مطابق اسٹیر نگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کھلے ہیں ،اکیڈمک کلینڈر میں عبدللہ شاہ غازی کے عرس کی تعطیل شامل نہیں،اس لئے حکومت کی جانب سے بھی اسکول بند کرنے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ۔