Saturday, 09 November 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی عوام مودی سرکار کی بینستان پالیسیوں سے تنگ آگئےاور ان کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتیا جنتا پارٹی کو ووٹ دینے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر اترپردیش میں گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمان کو قتل کئے جانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیاکے صارفین کا کہنا ہے کہ بے جے پی کی حکومت میں بھارت میں ہندو انتہاپسندی کو فروغ ملا ہے اور اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہیں۔ ایسے لوگوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی۔ ٹوئٹر پر ”آئی رگریٹ بی جے پی“ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن چکا ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو اس لیے وزیر اعظم منتخب نہیں کیا تھا کہ وہ ملک میں ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینے لگیں اور اب انہیں اس بات پر پشیمانی ہورہی ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو ووٹ کیوں دیا۔

ایمزٹی وی(اٹک)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے. پی پی 16 کی یہ نشست پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہوئی تھی، جن پر رواں برس 16 اگست کو اٹک کے قریب اُن کے آبائی علاقے گاؤں شادی خان میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ جہانگیر خانزادہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ اور کسی بھی سیاسی جماعت نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا. پی پی 16 کے ضمنی انتخاب میں تقریباً 206,669 شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، اس حلقے میں114,027 مرد جبکہ 92,642 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کے تقریباً 900 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تقریباً 1500 پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اٹک میں پہلی مرتبہ تجرباتی طور پر 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پریذائیڈنگ افسران اسمارٹ فون کے ذریعے براہ راست الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی پانچ برس بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔ ایشوریا کی فلم جذبہ9اکتوبر کو پاکستان بھر میں ریلیز ہو رہی ہے ۔ فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، جبکہ شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ایکشن، تھرلر ، ایڈونچر اور ڈرامہ سے بھر پور فلم میں ایشوریا رائے خاتون وکیل انورادھا کا کردار نبھا رہی ہیں ، جس کی بیٹی کو ملزمان اغوا کر لیتے ہیں ۔ اداکار عرفان خان اس فلم میں انسپکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں

ایمزٹی وی(لاہور)ہائیکورٹ نے بھاری فیسیں لینے کے معاملے پر پرائیویٹ اسکولز کے خلاف انتظامیہ کو تادیبی کارروائی سے روک دیا گیااور پنجاب حکومت کو 5 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی پندرہ مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن اینڈ ریگولرلیشن ترمیمی آرڈیننس2015کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے عاصمہ جہانگیر اور شاہد حامد پیش ہوئے اور یہ موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کا جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس آئین کی دفعات سے متصادم ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ والدین کی مرضی سے فیسیں وصول کی جاتی ہیں ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے مالکان اور انتظامیہ کو پریشان کرنے سے روکا جائے۔ عدالت میں آل پاکستان اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے بھی درخواست دائر کی ہے جس میں فیسوں کے بارے میں پنجاب حکومت کے ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی ( نیویارک ) امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور علاقے کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے 12افراد مارے گئے ہیں ، امریکا کی ریا ست جنوبی کیرولائنا کو تاریخ کی بدترین بارش کا سامنا ہوا ۔جنوبی کیرولائنا میں چھ سو سڑکیں اور بریج بند ہیں اور چالیس ہزار سے زائد شہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے بھی محروم ہیں ۔اس صورتحال میں اوور کریک overcreek بریج ڈیم ٹوٹنے کے سبب لوگوں کا بڑے پیمانے پر انخلا کا بھی سامنا ہے ، شہر کے ایک طرف انخلا ہو رہا ہے تو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کے سبب گھروں میں محصور ہیں ،اب موسم قدرے بہتر ہوا ہے اور منگل کو سورج نکلنے کا بھی امکان ہے مگر انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے ہی کی ہدایت کی ہے ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان میں موبائل فون اور کمییوٹر استعمال کرنے والے صارفین کاڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون اور کمپیوٹر پر استعمال ہونے والے ڈیٹا کی جاسوسی کی جارہی ہے امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ برطانوی خفیہ ادارہ پاکستان میں وی سی ایچ کیو پاکستان میں کمیونیکشن ڈیٹا کی نگرانی کرتارہا ہے انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی خفیہ اداروں نے اس قسم کی رسائی کے لئے کمپیوٹر نیٹ ورک ایکسپلؤرائٹیشن کا استعمال کیا اورٹیکنالوجی کمپنیز سےراؤٹرز سے ہیک کر کے معلومات حاصل کی گئیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب اسمارٹ فون کو سکیورٹی ایجنسیوں سے مکمل رسائی سے محفوظ رکھنا ناممکن ہے سکیورٹی ایجنسیاں باآسانی ڈیٹا حاصل کرکے اسکی مکمل نگرانی کرسکتی ہے دوسری جانب برطانوی خفیہ ادارے نے سنوڈن کے بیان پر تبصرہ کرنے سےانکار کردیا ہے۔

ایمزٹی وی (راولپنڈی ) ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع ،ٹریننگ ،اور سیکورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ،ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا ۔

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹیاں سائنسی ایجادات میں دنیا میں سب سے آگے ہیں لیکن ایشیاء کی حریف یونیورسٹیوں کی طرف سے امریکی اداروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ خبر رساں ادارے کی طرف سے کیے گئے سروے میں دنیا کی ایک سو بہترین یونیورسٹیاں شامل ہیں،جس میں امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کی کمپنیاں بنائی ہیں، جن میں ہیولٹ پیکرڈ، یاہو اور گوگل شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں کی اس فہرست میں پہلے نو درجوں پر امریکی یونیورسٹیاں براجمان ہیں جن میں میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے اور ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوریا ایڈوانس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دسویں نمبر پر جبکہ امپیریل کالج آف لندن، جو کہ یورپ میں سب سے ٹاپ پوزیشن پر ہے،اس سروے میں گیارہویں نمبر پر ہے۔ ایشیاء کی یونیورسٹیاں اب سائنسی ایجادات میں ایک بڑھتی ہوئی طاقت کے طور پر ابھر رہی ہیں جیسے کہ سام سنگ کمپنی کے لیے کام کرنے والی جنوبی کوریا کی یونیورسٹی۔ دنیا کی اس سو بہترین یونیورسٹیوں میں سے آٹھ جنوبی کوریا کی ہیں جبکہ دس جاپان کی ہیں۔ تاہم چائنہ کی صرف ایک یونیورسٹی اس درجہ بندی میں شامل ہے، جو بہترویں نمبر پر ہے۔ پالیسی میکرز اور بڑی کمپنیاں نئی ایجادات اور پھر ان کو مصنوعات کی شکل دینے کے لیے ہمیشہ سے ہی یونیورسٹیوں کی تحقیق پر انحصار کرتی ہیں