Saturday, 09 November 2024

ایمز ٹی وی ( کراچی ) رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ ہمارے یہاں حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن نظام تبدیل نہیں ہوتا، چہرے بدلنے سے نظام کبھی نہیں بدلے گا، چہرے بدلنے سے عوام کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔جب تک نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار نہیں کیا جائے گا، ملک میں تبدیلی رونما نہیں ہوسکتی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے یوتھ کو تربیت فراہم کریں اورسوک لرننگ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ہم اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاں مسائل میں اضافہ ہورہاہے جس کی بڑی وجہ سوک سنس(مدنی شعور) کا فقدان ہے اور مسائل میں بجائے کمی کے اضافہ ہورہاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اورمرکز برائے امن اور ترقیاتی اقدامات "Center for Peace and Development Initiatives"کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینار بعنوان: ”مدنی نظام کا مطالعاتی شعور“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ عمرانیات پروفیسر ڈاکٹر نبیل زبیری،ڈاکٹر ثوبیہ شہزاد،ایس پی او کراچی الٰہی بخش بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر مونس احمر نے مزید کہا کہ آئین اور قوانین تو موجود ہے لیکن اس پر عملد رآمد نہیں کیا جاتا ۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ عمرانیات پروفیسر ڈاکٹر نبیل زبیری نے کہا کہ مذکورہ سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو سوک لرننگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔سیمینار میں اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • ایمز ٹی وی ( کراچی ) شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اریب خان کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا جبکہ عبداللہ رضوان شیخ پر جامعہ کراچی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ(PGD ) کے طالبعلم اریب خان ولد اسلم پرویز خان اورعبداللہ رضوان شیخ (سابق طالبعلم) شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کو جامعہ کراچی کی قائم کردہ ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اور جامعہ کراچی کی وقار اور ساکھ کو مجروح کرنے میں ملوث پایاگیا۔لہذاکمیٹی کے فیصلے کے مطابق طالب علم اریب خان کا داخلہ منسوخ کردیا گیا ہے اور آئندہ وہ جامعہ کراچی کے کسی بھی شعبہ یاپروگرام میں داخلے کا اہل نہیں ہوگا،جبکہ سابق طالبعلم عبداللہ رضوان شیخ نہ صرف جامعہ کراچی کے کسی شعبہ میں داخلہ کے اہل نہیں ہوں گے،بلکہ ان کی جامعہ کراچی( کیمپس) میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  •  

ایمز ٹی وی(پشاور)پشاور کے دو کالجز اور دینی مدارس کے طلبہ نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک مصروف دن گزاراطلبہ نے یادگارشہداءپر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی جبکہ طلبہ نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرنا بھی سیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے ایڈورڈا سکول اینڈ کالج، اسلامیہ کالج، دینی مدارس سپین جماعت اور مسجد درویش کے طلبہ نے مسلح افواج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔طلبہ وطالبات نے اضاخیل ڈیم پرفوجی پوسٹوں کا دورہ کیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔ طلبہ کو فوج کے زیراستعمال اسلحہ اور آلات کی مختلف اقسام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال اور فائرکرنا بھی سکھایا گیا۔ طلبہ نے اضاخیل ڈیم میں کشتی کی سیر بھی کی جبکہ طلبہ نے ملکی سالمیت اور استحکام کےلئے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے عزم کو بے حد سراہا۔

ایمز ٹی وی(پشاور)خیبرپختونخوا کی ماڈل پولیس میں بڑی تعداد میں ان پڑھ افسران کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں سے بعض افسران اہم ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں ذرائع کے مطابق پولیس میں 4 ایس پیز ایسے ہیں جو صرف ایف اے پاس ہیں صرف یہ ہی نہیں اسی پولیس میں ایک ایس پی میٹرکولیٹ بھی ہے دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی اس پولیس فورس میں 42ڈی ایس پی کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے زیادہ نہیں جبکہ ایک نویں جماعت پاس ڈی ایس پی بھی پولیس میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔پولیس میں 7 انسپکٹرز نویں جمات سے زیادہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے ان میں ساتویں جماعت پاس انسپکٹرز بھی ہیں جبکہ 141انسپکٹرز میٹرک سے آگے تعلیم یافتہ نہیں ان انسپکٹروں میں بہت سے ایس ایچ او کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کم پڑھے لکھے ان افسران میں ایسے بھی ہیں جن کو حال ہی میں ترقی دی گئی ہے۔

ایمزٹیوی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحان برائے سال 2015کے امتحانی فارمز 5اکتوبر سے13نومبر 2015تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے ۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔ یہ امتحانات دسمبر 2015کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔

ایمز ٹی وی (کشمیر):مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں چاربھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ڈسٹرکٹ کپواڑہ میں بھارتی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاربھارتی فوجی ہلاک اورایک حملہ آورمارا گیا۔ حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنام نہاد مقابلوں میں متعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے۔

ایمز ٹی وی (مردان) مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں قیصر علی اور ناظر علی شامل ہیں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چھ کلو گرام بارودی مواد، دو دستی بم، پراٰئمہ کارڈ، بیٹری سیل، ٹائمر اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظم سے ہے ۔ بعد ازاں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپیشل پولیس یونٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کسی بڑی کاروائی کے لیے مردان آئے تھے۔