ایمزٹی وی(کراچی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) بیلجئم میں ہونے والے اولمپک 2016 کوالیفائنگ راونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 18 رکنی قومی ٹیم 15 جون کو برسلز کے لئے روانہ ہو گی۔ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چار جون کو شروع ہوا جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آج ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر چیف سلیکٹر صلاح الدین نے اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم میں محمد عمران، مظہر عباس، محمد عرفان، راشد محمود، رضوان جونیئر، وقاص شریف، شفقت رسول، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، علی شان، محمد دلبر، اظفر یعقوب، نواز احمد، ذوہیب اشرف، ارسلان عادل، عمران بٹ اور امجد شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ شہناز شیخ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم برسلز میں 20 جون سے 5 جولائی تک اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 20 جون کو پولینڈ، 24 کو آسٹریلیا، 26 کو بھارت اور 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گا۔ کوالیفائنگ مقابلوں میں انگلینڈ، بیلجیئم، ملائیشیا، چین اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 15جون کو برسلز روانہ ہو گی۔
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)برطانوی وزیر اعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ مسلمان برطانوی کابینہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان دیگر مذاہب کے لوگوں سے زیادہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام مسلمان اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات عظیم بھٹی نےکہاہےکہ ٹرانسپورٹ مافیا نےبس کرائے میں 50فیصد رعایات کےحق سےمحرام کردیاہے۔ کبھی سی این جی کی بندش کبھی کارڈ ختم ہونےکابہانہ بناکر کراچی کےطلباء وطالبات کےساتھ حق تلفی کی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بات پی ایس او کے دفتر میں طلباوطالبات کےوفد سےمالاقات کرتےہوئے کہی علاوہ ازیں انہوں نےسندھ حکومت سےمطالبہ بھی کیارعایتی کارڈ کےمحدودوقت کو ختم کیاجائےاورتعطیلات میں بھی رعایتی سفری کارڈ استعمال کرنےکی اجازت دی جائے۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ سندھ حیدرآبادناظم امتحانات کی جانب سے ایل ایل ایم (پریویس و فائنل)سالانہ امتحان2013ءکےنتائج کااعلان کردیاگیا۔اعلامیہ کےمطابق ایل ایل ایم (پریویس)میں5 امیدوار کامیاب قراردئےگئے جبکہ 2 امیدوار فیل ہوگئے جبکہ فائنل میں 8 امیدوار فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئےاور2 امیدوار غیر حاضر اور 6 امیدوار فیل قرار دیئےگئے۔