Thursday, 07 November 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)سعودی عدالتی کونسل نے شہریوں کو کل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔ سعودی عدالتی کونسل نے شعبان کی انتیس تاریخ کو تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل رمضان کا چاند دیکھیں ، اگر کسی کو ٹیلی سکوپ یا عام آنکھ سے چاند نظر آتا ہے تو قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے ۔ عدالتی کونسل کے مطابق کل چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا تاہم سعودی فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) انتہا پسند ہندو تنظیم ’’وشوا ہندو پریشد‘‘ کے لیڈر پراوین توگڑیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مار دینی چاہئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کیخلاف سخت اقدام نہیں اٹھا رہی، جس کی وجہ سے پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کو ایسی وطن دشمن سرگرمیوں کی شہ مل رہی ہے۔

پراوین توگڑیہ نے مودی سرکار پر بھی الزام لگایا کہ اس حوالے سے مودی حکومت نے بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا، جس سے حریت پسندوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو لیڈر نے کہا یہ تشویش کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم بار بار لہرایا جارہا ہے، جو لوگ پرچم لہرا رہے ہیں اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں، انکے سینوں میں گولیاں مارنی چاہئیں

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)ایک امریکی لڑکے تنعشق ابراہیم نے گیارہ سال کی عمر میں ایک نہیں بلکہ تین مختلف انڈرگریجویٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے کا اعزاز پایا ہے. تنعشق ابراہیم نے پچھلے سال 10 سال کی عمر میں ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کیا تھا، اور صرف ایک سال بعد انھوں نے یونیورسٹی سطح کی ڈگری حاصل کر کے دوسرا سنگ میل طے کیا ہے۔ کیلی فورنیا کے رہائشی تنعشق ابراہیم سیکرا منٹو میں' امریکن ریور کالج' کے طالب علم ہیں اور ہائی اسکول میں کالج کورسز لینے کی وجہ سے  محض ایک سال کے اندر تین ایسوسی ایٹ یا دوسالہ یونیورسٹی ڈگریاں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کالج سے قبل تنعشق گھر پر تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔

تنعشق نے مئی کے آخر میں امریکن ریور کالج سے  ریاضی اور طبی علوم، جنرل سائنس اور غیر ملکی زبانوں کی تعلیم میں بہترین انڈر گریجویٹ کی اوسطاً 4.0 گریڈ پوائنٹ کے ساتھ  کامیابی حاصل کی۔ گذشتہ برس انھیں صدر براک اوباما کی جانب سے توجہ حاصل ہوئی تھی، جنھوں نے دس سال کی عمر میں ہائی اسکول مکمل کرنے پر تنعشق کو مبارکباد کا خط بھیجا تھا . تنعشق امریکی ٹی وی پر ایک چائلڈ اسٹار کے طور پر جانےجاتے ہیں، وہ امریکی ٹی وی پروگرام 'چائلڈ جینئس' اور 'امریکہ موسٹ ٹیلنٹیڈ کڈز' شوز میں حصہ لیتے ہیں۔

تنعشق نے اپنی کامیابی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'شاندار احساسات کے ساتھ، عظیم منزل ک طرف ننھے قدموں کی پہلی کامیابی'۔ تنعشق نے فاکس فورٹی سے ایک انٹرویو میں کہا 'مجھے سیکھنا پسند ہے اور میں اپنے جنون کی پیروی کرتا ہوں جس کا نتیجہ اس طرح سامنے آتا ہے۔ تنعشق نے پانچ سال کی عمر میں اسٹین فورڈ یونیورسٹی کا تسلیم شدہ پانچویں جماعت کا ریاضی کا کورس چھ ماہ میں مکمل کر لیا اور چھ سال کی عمر میں آن لائن ہائی اسکول اور کالج کورسز مکمل کئے جس میں ان کےمضامین کیمیا،  حیاتیات اور علم ارضیات تھے۔ سات سال کی عمر میں جینئس تنعشق نے امریکن ریور کالج میں انرولمنٹ حاصل کیا جس کے ساتھ انھیں امریکی کالج کے کم عمر ترین طالب علموں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

آٹھ سال کی عمر میں تنعشق نے آسٹرولوجی اور علم ارضیات اور بائیو ٹیکنالوجی کورس اے گریڈ سے مکمل کیا اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے 42 کریڈٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مستقبل میں تنعشق نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر، طبی محقق یا امریکی صدر بننے کے خواہش مند ہے اور اب وہ بیچلرز کی ڈگری کے حصول کی تیاری کر رہے ہیں۔ تنعشق کے والد سافٹ وئیر انجینئر بیجو ابراہیم اور والدہ تاجی ابراہیم مویشیوں کی ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کی 9 سالہ بہن ٹی یارا ابراہیم نے بھی چار سال کی عمر میں ذہانت کے ٹیسٹ میں ہائی اسکور حاصل کر کے مینسا کی رکنیت حاصل کی۔

چار سال کی عمر میں تنعشق نے مینسا کے آئی کیو اسٹینڈرڈ ٹیسٹ میں  99.9 اسکور حاصل کیا اور مینسا کے کم عمرترین ارکان کی صف میں شامل ہوگئے۔ علاوہ ازیں تنعشق اور ان کی بہن ٹی یارا جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مینسا کے کم عمر ترین بہن بھائی ارکان ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ قوم فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس پرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کررہے ہیں۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جن مائوں نے بیٹوں اور جن بہنوں نے بھائیوں کی قربانی دی، قوم کو ان پر فخر ہے۔ جن بیویوں نے اپنے شوہروں کی اس جنگ میں قربانی دی، قوم ان کے حوصلے کی داد دیتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے۔ آج کے دن پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال کو فتح کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم اہداف حاصل کئے۔ ایک سال میں دہشت گردوں کے اہم بڑے نیٹ ورک ختم ہو گئے اب دہشت گرد فوج کے خوف سے چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جوانوں نے قوم کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے اور آج ضرب عضب کی بدولت ہی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور کرکٹ کی بحالی ہوئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کے گھرانوں کی ملک کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔ ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ بہت جلد پاکستان پرامن ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ قوم مسلح افواج کے شہیدوں کی احسان مند اور شکر گزار ہے، شہدا کے اہل خانہ نے غیر معمولی قربانیوں کی مثال پیش کی ہے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا ایک سال قربانیوں کی لازوال مثال ہے۔ پرامن اور محفوظ بننے پر پاکستان ہمیشہ اپنے بیٹوں پر فخر کرتا رہے گا۔ ترقی اور خوشحالی کیلئے دہشت گردی ختم کرنے پر ہر پاکستانی اپنے جوانوں کا احسان مند ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)موروگرلزہائی اسکول میں این ٹی ایس کےپاس امیدواروں میں آفر آرڈرتقسیم کی توریب منعقد کی گئی،جس میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثارکھوڑہ خصوصی مہمان تھے۔ تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ بجٹ عوام اور سندھ دوست بجٹ ہےمخالفین میڈیامیں اپنانام چمکانےکےلئےشورکرہےہیں انہوں نےمزیدکہا محکمہ تعلیم میں اساتزہ کی بھرتی کوشفاف بنایا گیاہےاورمیرٹ کی بنیادپرآرڈردیےگئےہیں۔بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز اور ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کےامیدواروں میں 204 آفر آرڈر توسیم کئے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) حکومت کی جانب سے دنیا کی سب سےزیادہ ویڈیوشیئر کرنے والی ویب سائٹ یوٹیوب کی بندش کو1000سال مکمل ہوگئے۔یوٹیوب پر گستخآنہ مواد کےپیش نظرملک بھرمیں ہونےوالےاحتجاج کےباعث17ستمبر 2012 کوحکومت کی جانب سےپابندی لگادی گئی تھی۔اس فیصلےپرسپریم کورٹ کا مؤقف تھا کہ ویب سائٹ کو اس وقت تک بند رکھاجائےگاجب تک اس پرسےگستخانہ مواد ختم نہیں کردیاجاتا۔رواں سال انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان نے سینیٹ کوبتایاکہ حکومت یوٹیوب کھولنے کےلئے اقدامات کرہی ہے تاہم ابھی تک ایسانہیں ہوسکا۔2010 میں قابل اعتراض مواد شائع کرنےپر فیس بک کو بھی 2 ہفتوں کےلئے بند کردیاگیا تھا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن میں طلباء اور والینٹیرزپروگرام کے 40ویں بیچ کی تقریب اسنادکی تقرہب منعقدکی گئی۔بیچ میں 162 طلباء نےشرکت کی اور 30 گھنٹےکی ٹریننگ کےبعدطلباء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئےگئے تقریب میں طلباءسمیت والدین اوراساتذہ نےشرکت کی۔یہ پروگرم ایس آئی یو ٹی کی جانب سےسال میں دوبارمنعقدکیاجاتاہے۔