Thursday, 07 November 2024
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی اےس)، جامعہ کراچی کے تحت صنعتی کیمیائی حفاظت و تحفظ پر بین الاقوامی نقطہء نظر کے موضوع پر تیسرا ویبینار (3rd webinar on "International Perspectives on Industrial Chemical Safety & Security") آج جمعہ(12 جون) کو شام ساڑھے چھ بجے لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، آئی سی سی بی اےس، جامعہ کراچی میں سی آر ڈی ایف گلوبل، یوایس اے کے تعاون سے منعقد ہوگا۔ اس ویبینار میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودہری، امریکی ماہر ایچ ایم لیتھ اور ایچ ای جے صنعتی تجزیاتی مرکز کے انچارج ڈاکٹر شکیل احمد اپنے خیالات کا اظہار کرینگے، اس ویبینار میں 25 صنعتوں سمیت سرکاری اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کرینگے۔
 

 

  • ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم اور فائرنگ کرنےوالے طلباء کی گرفتاری کے لئےپولیس کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے 8 نامزد طلباء کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ، پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مزید ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں موجود ہے ، گزشتہ روز طلباء کے دو گروپوں میں فائرنگ اور دستی حملے سے 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھانے والےہالی ووڈ معروف اداکار سرکرسٹوفر لی انتقال کر گئے۔

ایسا اداکار جس کے مداح کئی ہزار ہیں عارضہ قلب میں مبتلا ہالی ووڈ کے مشہور زمانہ اداکار کرسٹوفر لی ترانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کرسٹوفر لی نے کئی لا زوال کرداروں کے ساتھ ساتھ انیس سو اٹھانوے میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھا کرپاکستانیوں کے دل میں گھر کرلیا۔

انیس سو اڑتالیس میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے کرسٹو فر نے ہورر فلموں میں اداکاری فلم بینوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے ڈھائی سو فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، جیمز بانڈ سیریز کی فلم دی مین ود دی گولڈن گن میں ولن کا کردار ایسا نبھایا کہ ان کے مداح اسے آج تک نہیں بھول سکے۔

کرسٹوفر لی نے دا وکر مین اور مشہور برطانوی فلم ’لارڈز آف دی رنگ‘ میں بھی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے، بہترین کارکردگی پر انھیں کئی ایواڈز کے ساتھ ساتھ "سر" کے خطاب سے بھی نوازا گیا

وزارت داخلہ نے خفیہ اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان میں بلیک لسٹ کردیاہے، این جی او کا عملہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ غیرملکی عملے کو پندرہ دن میں پاکستان چھوڑنےکاحکم دیاگیا ہے۔

سیو دی چلڈرن نے جعلی پولیو مہم چلانے کے لیے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی خدمات دو ہزار دس میں حاصل کی تھیں۔ ڈاکٹرشکیل کو سیو دی چلڈرن کی جانب سے تیرہ لاکھ روپے دیئےگئے۔

ذرائع کے مطابق سیو دی چلڈرن کی تمام سرگرمیوں کی مکمل چھان بین کے بعد اسے پاکستان میں کام کرنے سے روکا گیا، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری کے بعد سیو دی چلڈرن کے رابطہ کار ذمہ دار کو شکیل آفریدی نے پہچاننے سے انکار کیا تھا۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر سیکٹر ایف سکس ٹو میں سیو دی چلڈرن کا دفتر سیل کردیا گیا ہے، این جی او کا دفتر مشکوک سرگرمیوں پر بند کرکے دفتر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

سیو دی چلڈرن کو دو ہزار بارہ میں بھی کام سے روکا گیا تھا جس کے بعد امریکا کی مداخلت پر تنظیم کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ رہے ہیں وزیراعظم نوازشریف آج بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بائیکوکا افتتاح کریں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ توقع ہے کہ امن وامان کی صورتحال پراہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

نوازشریف مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈزکی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ایمز ٹی وی (نیشنل) پنجاب اسمبلی کا بارہ سو بیس ارب کاسالانہ بجٹ برائے 16-2015 آج پیش کیا جارہا ہے، صوبائی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث بخش بجٹ تقریر کریں گی۔

پنجاب کے بارہ سو بیس ارب کے بجٹ میں چار سو ارب سے زائد تر قیارتی بجٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے، تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے 35ارب روپے رکھے جائیں گے۔سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ایڈہاک الاؤنس میں 7.5فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بجٹ میں اورنج لائن ٹرین کے لیے دس ارب، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے پانچ ارب جبکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے 32ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

پراپرٹی ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پنجاب کو نیشنل فنانس کمیشن سے 894 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس میں دس نئی سروسز کا اضاٖفہ کرے گی، جسے 70ارب کا ہدف دیا جائے گا۔