Thursday, 07 November 2024

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی کےناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرارشداعظمی کےاعلامیہ کےمطابق ایل ایل بی سال اول/دوم اور آخرکےسالانہ امتحانی فارم کرانےکی آخری تاریخ کااعلان کردیاگیاہے۔طلبہ اپناامتحانی فارم 7500 روپے فیس برائےفیس برائےسال اول/دوم اور آخر کےساتھ متعلقہ کالجز میں30 جون2015 تک جمر کراسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی کےزیراہتمام اکنامکس ریسرچ سینٹرکےزیر اہتمام "ڈاکٹر احسان رشیدمیموریل" لیکچربعنوان "پاکستان کےصدارتی بجٹ"بروز منگل 16جون کو دوپہر2بجےانسٹیٹیوٹ ہذا میں منعقد ہوگا۔معروف ماہر معاچیات، سابق ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و سابق شیخ الجامعہ کراچی یونیورسٹی اور منیجنگ ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ برائے پالیسی ریفارم لاہورپروفیسر ڈاکٹرحفیظ اےپاشاکلیدی خطاب کریں گے۔

ایمز ٹی وی(ہیلتھ)قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی لفٹیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو شدیدمشکلات کا شامنا کرنا پڑرہاہے ذرائع کے مطابق ہسپتال کی لفٹیں گزشتہ تین ہفتوں سے خراب پڑی ہیں۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ 5 ہزار سے زائد بچے لائے جاتے ہیں،جبکہ تاحال لفٹوں کی خرابی کا محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

ایمزٹی وی (ہیلتھ )بلیاں پالنے والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کا یہ شوق انہیں ایک خطرناک دماغی مرض میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بلیوں میں ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں جو شیزوفرینیا جیسے ذہنی امراض کے امکانات کو خطرناک حد تک بڑھادیتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ بلیوں کی جلد میں ’’ٹوکسوپلازما گونڈائی‘‘ نامی جراثیم پایا جاتا ہے جو شیزوفرینیا جیسے مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شیزوفرینیا ایک ایسا ذہنی مرض ہے جس میں مریض حقیقت کا احساس نہیں کرسکتا اور وہ محض آوازیں سن کر جذباتی اور وہم میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی )اسٹیٹ بینک نے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کا اعلان کردیا ،سیونگ اکاؤنٹ میں 33 ہزار 641 روپے سے زائد رقم پر ڈھائی فی صد زکوٰۃ کاٹی جائے گی ۔ کرنٹ اکاؤنٹ پر اطلاق نہیں ہوگا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیرس ایئرشو میں پاکستان کے 3 جے ایف17 تھنڈرطیارے حصہ لے رہیں ہیں جن میں ایک طیارہ فضا میں جوہر دکھا رہا ہے جب کہ دوسرا ڈسپلے اور تیسرا ریزرو کے طورپرشامل کیا گیا ہے، جب کہ اس سے قبل جے ایف 17 تھنڈرمتحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی کے ائیر شو میں بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا چکا ہے۔پاکستان نے ملکی ساختہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا آرڈر حاصل کرلیا ہے، پیرس ایئر شو کے دوران پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثالی جے ایف سیوئنٹن نے شاندار کربت دکھا کر شائقین کا لہو گرما دیا۔۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا ایک آرڈر حاصل کرلیا گیا ہے، تاہم انھوں نے اس آرڈر کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا

ک فضائیہ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں اور 2017 میں یہ طیارے فراہم کئے جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاہدہ کس ملک کے ساتھ اور کتنے طیاروں کا ہوا ہے البتہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ایشین ملک کے ساتھ کیا ہے۔

پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کے لئے بیرونی ممالک خاص طور پر چین سے آلات درآمد کرتا ہے۔ چین کے ٹیکنیشن کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو کہ آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کستان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، پاکستانی ساختہ ٹینکس اور نگرانی کے لئے بنائے جانے والے ڈرون طیاروں کی فروخت سے ملک کو کثیر غیر ملکی ذر مبادلہ حاصل ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دیگر ممالک کی دلچسپی کی بنیادی وجہ اس کی قیمت ہے جو کہ امریکی ایف 16 سے 16 سے 18 لاکھ ڈالر کم ہے۔