ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی 10سے زائد میڈیکل یونیورسٹیز،انجنئيرنگ یونیورسٹیز،ایگریکلچریونیورسٹیز کے 35 پروفیسرزکوپی ایچ ڈی کی جعلی تھیسس جمع کروانے پربلیک لسٹ کردیا۔بلیک لسٹ ہونے والے پروفیسرز میں 5کاتعلق شہید محترمه بینظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانه سے ہے۔بلیک لسٹ ہونے کے باوجود مذکورہ یونیورسٹیوں نے 35پروفیسرزکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔مذکورہ پروفیسرز تاحال اپنے عہدوں پربرقرارہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانه کی 10 سے زائد میڈیکل،انجنیئرنگ،ایگریکلچرزیونیورسٹیوں کے 35 پروفیسرزکوبلیک لسٹ قراردے دیاہے۔ بلیک لسٹ ہونے والے امیدواروں میں سے 4 کا تعلق غلام محمدمہرمیڈیکل کالج سکھرسے ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے آپریشن برق کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، جسکے تحت ساڑھے 4کڑوڑ روپے کا بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ گلستان جوہر کے مختلف بلاکز میں کے الیکٹرک کی جانب سے آپریشن برق کا آغاز کردیا گیا۔ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں بلاک12 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ اور بلاک16 میں واقع شادی ہال کے غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیے گئے۔
دوسری جانب بلاک19 میں واقع2 رہائشی اپارٹمنٹز کے3 کروڑ60 لاکھ کا بل نہ ادا کرنے پر بجلی کے کنکشنز کاٹ دیے گئے۔ کے الیکڑک کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں عوام کو وارنگ دے کر بل ادا کرنے کی جانب راغب کیا جارہا ہے۔ اگر انہوں نے پھر بھی بل ادا نہ کیے تو قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انڑمیڈیٹ کے جمعرات 14 مئی کو ملتوی ہونے والے سائنس پری میڈیکل،پری ایجینئرنگ،سائنس جنرل،ہم اکنامکس،آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیوٹ گروپس کے پرچے بروز جمعرات 21 مئی کو منعقد ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ یہ تمام پرچے پہلے دیے گئے شیڈول کے مطابق سابقہ انتحآنی سینڑز پر ہی منعقد ہوں گے۔عمران چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگوکر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحآنات 20 مئی سے شروع ہوریے ہیں،ان امتحانات میں شرکت کت خواہش مند اور ایل طالب علم ضروری تفضیلات کے لیے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)ون ڈے کرکٹ کپتان اظہرعلی اورٹی ٹوئٹی کرکٹ کے کپتان شاہد آفریدی نے زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر مسرور ہوں، زمبابوے کی جرات مندی قابل ستائش ہے، مہمان ٹیم نے ایک عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کو ترسے عوام کو بے پناہ خوشی دی۔
دوسرئ جانب ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے لیے زندگی میں پہلی بار اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ایک انوکھا اور خوشگوار تجربہ ہوگا۔ہمارے نوجوان کھلاڑی ایک عرصے سے اپنے میدانوں پر کھیلنے کے منتظر تھے، ان کا کھیل نئی نسل کیلیے محرک ثابت ہوگا، امید ہے کہ ٹور کامیابی سے اختتام پذیر ہوگا اور دیگر ٹیموں کی آمد کیلیے راستہ کھلے گا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے، وزیر اعظم پاکستان دورے میں ترکمانستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا خرم دستگیر، خواجہ آصف، شاہد خاقان اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
دونوں ملک مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کرینگے، ترکمانستان کے صدر پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ترکمانستان کے بعد وزیراعظم نواز شریف کرغزستان کا بھی دو روزہ دورہ کریں گے
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)چین کے شہر چونگ پنگ میں اونچے پہاڑوں کی بلند ی پردنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کرکے عام عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑی کی چوٹی پر کنارے سے ہٹا کرقائم کیا گیا ہے جوکہ 26 اعشاریہ68 میٹر طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے۔
1,010 میٹرز کی اونچائی پر موجود اس پل کے اوپر چلتے ہوئے آ پ کے قدموں تلے صرف موٹا شیشہ ہوتا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ہزاروں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر آتا ہے۔ اس پل پر بیک وقت 2 سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، تاہم اس شیشے کے پل پر چلنے کے لیے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑیگا۔
واضح رہے کہ 6 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس شیشے کے پل کی تعمیر کا آغاز پچھلے سال مارچ میں کیا گیا تھا جو اب کھول دیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک مقامی ہو ٹل نے کالج کے طالبعلموں کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے لمبارول کیک تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
کالج کے طالبعلموں پر مشتمل ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 268.69 میٹر لمبا رول کیک تیارکیا جس میں میدہ، چینی، کریم اور پائن ایپل استعمال میں لائے گئے۔ طویل ترین اس رول کیک کوتیار کرنے کے بعد پھینٹی ہوئی کریم سے اسے سجاکر حتمی شکل دے دی گئی۔
تائیوانی طالبعلموں کے اس منفرد کارنامے کو گینز انتظامیہ نے جانچ پڑتال اورمکمل پیمائش کے بعد دنیا کے طویل ترین رول کیک کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا اور موقع پر موجود طلبا کو اعزازی سند سے بھی نوازا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی ہدایت پر سکھر سمیت دیگر تعلیمی ڈیپارٹمنٹز کا جائزہ لینے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سندھ ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ اسکولز میں اساتذہ کی غیر حاضر ی اور حاضر گھوسٹز کی حاضری کے خلاف آپریشن کرنے کا اعلان کیا اور انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکھر کے تمام اسکولوں میں اچانک چھاپے مارے اور غیر حاضر اساتذہ کی کے متعلق رپورٹ پیش کریں جس کے بعد سکھر اسکولز سے 23 سے ذائد ٹیچرز کو معطل کردیا گیا ہے۔