ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور پورے تعلیمی سال اس پابندی پر عمل سے اتنا ہی فائدہ ہوگا جتنا بچوں کو ایک ہفتے تک اسکول پڑھانے سے ہوتا ہے۔
لندن اسکول آف اکنامکس کی جانب سے کیے گئے سروے میں 16 برس کے طالب علموں کو اسکول میں موبائل فون لانے سے روکا گیا جس کے بعد طلبا کی کارکردگی کو جانچا گیا اور نتائج کے مطابق غیر ذمہ دار طالب علموں کی کارکردگی پر زیادہ بہتر اثرات مرتب ہوئے اور اوسطاً طالب علموں نے دوگنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر طالب عملوں کی صلاحیت میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کردی جائے تو غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اور کمزور طالب علموں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ مطالعے میں شامل ماہرین کے مطابق جو طلبا و طالبات پہلے سے ہی اعلیٰ نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں اس عمل سے ان کی کارکردگی میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا لہٰذا سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون پر پابندی سے تعلیمی میدان میں تیز اور کمزور طالب علموں کے درمیان فرق کم کرنے میں بھی مدد ملی۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)گر کوئی طالب علم امتحان میں فیل ہوجاتا ہے تو کیا اس کی ذمے داری اس ادارے پر عائد ہوتی ہے جہاں وہ زیر تعلیم ہے؟ یقیناً نہیں، مگر امریکا میں ایک طالبہ نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار یونی ورسٹی کو ٹھہراتے ہوئے اس ( یونی ورسٹی ) پر مقدمہ کردیا ہے۔
جینیفر بربیلا نامی طالبہ لوزرین کاؤنٹی میں واقع مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کے نرسنگ اسکول کی طالبہ تھی۔ مسلسل دو بار امتحانات میں فیل ہونے کے بعد جینیفر نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔ جینیفر کے وکیل نے عدالت میں داخل کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی مؤکل ذہنی اضطراب، ڈپریشن، اور اسٹریس جیسے امراض کا شکار رہی۔ امریکا کے ڈس ایبیلٹی ایکٹ آف 1973ء کے سیکشن 504کے تحت ان امراض میں مبتلا فرد معذور شمار ہوتا ہے، اور یہ اس کا حق ہے کہ اس کے لیے تعلیمی ادارے اور جائے کار پر ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔
درخواست کے مطابق بربیلا نے انتظامیہ سے پرچا حل کرنے کے لیے اضافی وقت کے علاوہ دوران امتحان پروفیسر کی معاونت فراہم کیے جانے کی بھی استدعا کی مگر اسے یہ ’ سہولتیں‘ مہیا نہیں کی گئیں۔ اور ایسا ایک نہیں، دو بار ہوا۔ انتظامیہ کے ’ عدم تعاون‘ کی وجہ سے مدعی نرسنگ کے امتحان میں دو بار فیل ہوگئی۔
جینیفر نے امتحان میں ناکامی کا ذمے دار یونی ورسٹی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے 75000 ڈالر ہرجانہ دلوایا جائے۔ تاہم جینیفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو ہرجانے کی وصولی سے زیادہ تیسری بار امتحان دینے میں دل چسپی ہے۔ مسیریکورڈیا یونی ورسٹی میں طلبا کی رجسٹریشن دو سال کے لیے ہوتی ہے۔ اس طرح جینیفر کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے اور وہ تیسری بار امتحان دے کر نرسنگ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ جینیفر کو یونی ورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولتوں کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس کے باوجود بھی اگر وہ فیل ہوتی ہے تو پھر یہ اس کی نااہلی تصور کی جائے گی۔مسیریکور ڈیا یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے اس منفرد مقدمے کے بارے میں یونی ورسٹی کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب 6 سال بعد پورا ہوگیا اور زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے براستہ دبئی پاکستان پہنچی جہاں پرواز نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور پی سی بی کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا جب کہ کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف راستوں کو بند کردیا گیا ہے،مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا، ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک صدارتی سکیورٹی میں لایا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
پاکستان روانگی کے موقع پر زمبابوین کھلاڑی برین ویٹوری اور رچمونڈ موتمبامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانیو! ہم آرہے ہیں جس کے جواب میں متعدد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانیوں کی جانب سے زمبابوے ٹیم کا پرجوش انداز سے استقبال کیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستانی شہریوں نے مہمان ٹیم کے پرچم اٹھا کر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویریں بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 جب کہ ون ڈے سیریز کے میچز بالترتیب 29،26 اور 31 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ زیر نظر تصویر اوکاڑہ کے گاؤں نہرانواله کے رہائشی "نوید آصف" کی ہے، جنہوں نے سال 2010 میں لاہورمیٹرک بورڈ سے919 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی.
نوید آصف کا اسکول ان کے گهرسے 7 کلومیٹردور تها۔چونکه ان کا تعلق نہایت غریب گهرانے سےہوں نے کی وجه سے وه روزانه 7 کلومیٹر دور پیدل چل کراسکول جاتے تھے.
نوید آصف کے کچھ الفاظ یہ ہیں:۔ "لاہوربورڈ کی ٹیم نتائج کے اعلان سے پہلے جب آدھی رات کو ہمارے گھر پہنچی تو میں اور میری ماں واقعی خوف کا شکار تھے۔آپ کے خیال میں یه مضحکہ خیزهوگا لیکن میں ہمیشہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرح بننا چاہتا تھا اور اس بات کا ذکر اکثر اپنی والدہ سے بھی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا. "قائد اعظم میرے لئے ایک رول ماڈل ہے"۔
انعامات کے تقریب کے دوران بدقسمتی سے تمام نشستوں پرقبضہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ، ان کے خسته حال کپڑوں اور غربت کی وجہ سے ان کو سیٹ بھی نہیں دی گئی تو وہ سیڑھیوں پر بیٹھ گیا۔یه یادگار تصویر اس وقت لی گئی ہے جسے دیکھ کر انسان کا حوصلے بلند هوتے هیں۔ اتنا عرصه گزرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر نوید آصف کی یه تصویر آج بھی مقبول و مشهور ہے۔
ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ باراک اوباما دنیا کی سپر پاور امریکہ کے سربراہ ہیں لیکن ان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین شخصیت باراک اوباماکے بینک اکاؤنٹ میں صرف ایک ہزار ڈالر موجود ہیں۔ 70 لاکھ ڈالر کمانے والے اوباما کمائی کا بڑا حصہ اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی پڑھائی پر خرچ کرتے ہیں۔
گزشتہ دور حکومت میں باراک اوباما کی کمائی 13لاکھ ڈالر تھی جو اب 70 لاکھ ڈالرہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود باراک اوباما بچت میں سب سے پیچھے ہیں۔