Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ امریکی افواج نے دنیا کا سب سے جدید ترین ٹینک جسے چلانے  کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں اور یہ اپنے جدید نظام کی بدولت ازخود  ہتھیار لوڈ کرتا ہے۔

 

اس ٹینک کا نام آری (Ripsaw) رکھا گیا جسے کئی طرح سے کامیابی سے آزمایا گیا  اور اسے صرف ایک فوجی ایک کلومیٹر دوری سے کنٹرول کرسکتا ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق یہ ٹینک  ان دیکھےعلاقوں اور بارودی سرنگوں سے اٹے خطرناک میدانوں میں آپریشن سے جنگ کا منظر نامہ بدلنے میں مدد دے گا اور آگے چلتے ہوئے یہ پیدل افواج کے لیے راستہ ہموار کرسکتا ہے۔

 

پہلا روبوٹ ٹینک  2009 میں تیار کیا گیا تب سے اب تک اسے کئی تجرباتی مراحل سے گزارا گیا جب کہ  ایک ٹیسٹ میں ایک کلومیٹر دور رہتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں بیٹھے فوجی نے اسے کنٹرول کیا اور گولا باری کا عملی مظاہرہ کیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ٹینک کی رفتار اور حرکت کرنے کی صلاحیت کو پیدل افواج سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے۔

ٹینک کو بنانے والی کمپنی کے مطابق اس ٹینک کو مکمل طور پر خود کار نہیں کیا جائے گا کیونکہ بمبار ڈرون کو بھی آپریٹر چلاتے ہیں اور فائر کرنے کے لیے انسانی آپریٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ڈوپونٹ پاکستان نے سماعت سے محروم خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت فراہم کرکے انہیں معاشرے میں بااختیار اور کارآمد شہری بنانے کے ایک پروگرام کے تحت فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن کراچی اور حیدر آباد کے (ڈیف ریچ اسکول)اسکولوں کی طالبات کو تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

دنیا بھر میں جرید سائنسی مصنوعات،سامان اور خدمات متعارف کرانے والی کمپنی ڈو پونٹ کی مدد سے اس پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد نوجوان خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا،بااختیار بنانا اور انہیں جدید تعلیم و ہنر سکھانا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز علی کلیری نے سیکرٹری صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں موجود سیاسی اثروسوخ رکھنے والے کالج آف نرسنگ جامشورو کے نرسنگ اور کلینیکل انسٹر کٹرز کو واپس کالج بھیجا جائے تاکہ طلبہ میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہوا ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو جبکہ اہل افسران کو کراچی میں تعینات کیا جائے۔

پنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں سے کالج آف نرسنگ جامشورو کے گریڈ 18 کے پانچ نرسنگ آفیسرز سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر کراچی اور سندھ کے مختلف اسکولوں کے پرنسپل پوسٹوں پر کام کر ریے ہیں،جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے

ایمز ٹی وی ﴿اسپورٹس﴾ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں اولمپکس کے نشان کی تقریب رونمائی ہوئی ۔اس موقع پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیابرازیل اگلے برس یعنی دوہزار سولہ میں اولمپکس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔

 

اس موقع پر اولمپکس انتظامیہ نے عالمی مقابلوں کی علامت پانچ دائروں کے نشان کی رونمائی کی ۔ اس تاریخی موقع پر ریوڈی جنیرو میں جشن کا سماں تھا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ کئی من چلوں نے خوشی کا اظہار رقص کر کے بھی کیا۔

ایمز ٹی وی ﴿کراچی﴾ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے متواتر دوسرے روز سانحہ صفورا اور کراچی کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’ٹی ٹو ایف‘ کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتارکیا جانے والا ایک ملزم سعد عزیز ،سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاه نے بتایا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان سے اہم ثبوت بھی ملے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے کلاشنکوف، دھماکا خیز مواد اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'سبین محمود کا ایک قاتل سرسید یونیورسٹی کاانجینئر ہے جبکہ قتل کا ماسٹر مائنڈ سعد عزیز ہے۔' سید قائم علی شاہ کے مطابق ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم طاہر منہاس متعدد ناموں سے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔ اس ملزم کو بم بنانے کے ساتھ ساتھ اسے استعمال کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔

 

قائم علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کا ایک بڑا گروہ ہے جو رینجرز کے ایک بریگیڈیئر پر خودکش حملے، اسکولوں کے باہر دھماکوں، بوہری برادری، پولیس اور امریکی شہری و ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری پر شاباشی دیتے ہیں، جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی ﴿ہیلتھ ڈیسک﴾ معروف ماہر اعصابی امراض ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں 20 لاکھ افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں، مرگی قابل علاج ہے ،مریضوں کی کثیر تعداد علاج سے محروم رہتی ہے،پاکستان میں15200 مرگی کے مریضوں کے لیے صرف ایک نیورولوجسٹ ہے۔

 

ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اس مرض کے علاج میں مہارت نہیں رکھتے ،یہ بات انہوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’مرگی‘‘ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ اور ورچوئل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا۔ 

 

ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرگی ایک سنجیدہ دماغی مسئلہ ہے جو نہ صرف ایک فرد بلکہ اس کے خاندان اور پورے سماج پر برے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں 18کروڑ عوام کے لیے صرف 135 نیرولوجسٹ موجود ہیں مرگی کی درجنوں اقسام ہیں جن میں اکثر قابلِ علاج ہیں مگر عوام حقائق سے نابلد ہیں،معاشرے کے ناخواندہ اور جاہل افراد اس مرض کو سماجی ذلت سمجھ کرپوشیدہ رکھتے ہیں یا پھراس کے علاج کے لیے پیروں اور فقیروں کے پاس جاتے ہیں جو خلافِ عقل ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿اسپورٹس﴾ سیکیورٹی حصار میں کرکٹ کی جنگ چھڑنے سے قبل مشقیں تیز ہو گئیں، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کو سخت حفاظتی انتظامات میں قذافی اسٹیڈیم لاہور لایا گیا،پلیئرز نے بھرپور پریکٹس سے اپنے ہتھیاروں کو تیز دھار بنایا، مہمان ٹیم  نے ٹی ٹوئنٹی کے مزاج سے ہم آہنگی کےلیے چوکے اور چھکے لگائے،کئی بار گیند ڈھونڈ کر لانی پڑی، گرین شرٹس کے پیسرز ایک وکٹ کو نشانہ بنانے کی مشق کرتے رہے،دونوں اسکواڈز نے فیلڈنگ اور کیچنگ کا طویل سیشن بھی کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بدھ کی شام قذافی اسٹیڈیم پہنچے، پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں وقت سے نصف گھنٹہ قبل ہی روانہ کیا گیا، رینجرز، ایلیٹ فورس،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ آنے والی پلیئرز کی بسوں کو وینیو تک لانے کےلیے پہلی بار نہر کا روٹ استعمال کیا گیا، سڑک کے دونوں اطراف میں پولیس اہلکار اور پٹرولنگ ٹیمیں بھی ڈیوٹی پر معمور رہیں،2 ہیلی کاپٹرز مسلسل روٹ کی نگرانی کرتے رہے،اس دوران موبائل جیمرز نے ہر طرح کے ریڈیو سگنل ختم کردیے،دونوں ٹیموں نے 3گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾  براک اوباما نے امریکی صدر منتخب ہونے کے 6 سال بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تو صرف 5 گھنٹوں میں ان کے 10 لاکھ فالوورز بن گئے جس کے باعث اوباما سب سے کم وقت میں اتنے فالوورز بنانے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے ہیں۔

براک اوباما کے ٹویٹر ہینڈل کو POTUS  کا عنوان دیا گیا ہے جس پر امریکی صدر گزشتہ روز 6 سال بعد واپس آئے اور ٹویٹر پر ان کی واپسی کے بعد صرف 5 گھنٹوں میں امریکی صدر کے 10 لاکھ فالوورز بنے جو اتنے کم وقت میں لاکھوں فالوورز بننے کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

 

وہائٹ ہاؤس کے مطابق اس سے قبل صدر اوباما کے ٹویٹس وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھیجے جاتے تھے تاہم اب نئے اکاؤنٹ پر فعل ہونے کے بعد امریکی صدر نے باضابطہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی تصدیق کی تھی۔ امریکی صدر کو دیئے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب آئندہ سال نئے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے امریکی صدر بھی یہی اکاؤنٹ استعمال کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اداکار رابرٹ ڈونے جونیئر نے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ فالوورز بنائے تھے جب کہ گلوکارہ کیٹی پیری کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد 7 کروڑ ہے جو ایک ریکارڈ ہے اور دوسرے نمبر پر جسٹن بیبر کے فالوورز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہے۔