Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی(ایٹرٹینمنٹ)یارک شائر ادبی فورم کے زیر اہتمام چوتھے شاندار عالمی مشاعرہ کا انعقاد انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ کے مڈلاینڈ ہوٹل میں کیا گیاجس میں پاکستان اور یورپ بھر سے معروف شعراء کرام کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی بھر پور شرکت کی،اس پروقار تقریب میں ممتاز ڈرامہ نگار اور شاعرہ سیما غزل، فرحت پروین، راحت زاہد، فرزانہ نیناں،نعیم حیدر ، سمن شاہ، رضاعلی عابدی، باصر کاظمی ، ڈاکٹر مختار، محمد ادریس، ڈاکٹر ندیم، سلمان باسط ،گلناز کوثر،نغمانہ کنول،رابعہ شاہ، کشور ثبات کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی اپنا کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی ۔تقریب میں مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یارک شائر ادبی فورم نے اردو ادب کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سانحہ صفورہ گوٹھ نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غمگین کردیا ہے۔ کراچی کے نجی اسکول میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں مستقبل کے معماروں نے سانحہ میں جاں بحق افراد اور ملک میں قیام امن کے لیے دعائیں مانگیں۔ ابھی 16دسمبر 2014ء میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے زخم ہی نا بھر پائے تھے کہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک اور وار کرڈالا۔ اس مرتبہ بربریت کا نشانہ بنی کراچی میں صفورہ گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس۔ سفاک قاتلوں نے چند منٹوں میں 45سے زائد بے گناہوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ اس سانحے نے پورے ملک پر سوگ کی فضا طاری کردی۔ ایسے میں حساس دل بچے کیسے متاثر نہ ہوتے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں قائم نجی اسکول میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل کے معماروں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بارگاہ الٰہی اپنے ہاتھ بلند کئے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے ان کے ذہنوں اور تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑتا ہے، وہ ملک میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ قلم سے کرنے اور علم کی شمع روشن رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔سانحہ صفورہ گوٹھ نے بچوں کو بھی دکھی کردیا۔ مستقبل کے معمار چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریگی۔ زمبابوے بورڈ نے تحریری طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوا چاہتی ہے، زمبابوے کے دورے پر ہونیوالی بے یقینی ختم ہوئی اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ہے۔منگل سے شروع ہونے والا دورہ یکم جون کو ختم ہوگا۔ جس میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے، اس دورے میں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے جائیں گے۔

زمبابوے کا دورہ پی سی بی کیلئے ایک بڑی آزمائش ہوگی۔ دو ہزار نو میں دہشت گردی کے ایک واقعے نے پاکستان میں چھ سال کرکٹ منقطع کردی تھی۔اب دہشت گردی سے پاک کم از تین چار دورے غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال کرسکیں گے۔ کرکٹ کی واپسی کے جشن کے ساتھ پوری قوم دعا گو بھی ہوگی کہ کوئی اور سانحہ نہ ہو، ہمارے کرکٹ کے میدان آباد ہی رہیں

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)گوگل نے مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کرنے والی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرا دی ہیں، جو آئندہ چند ماہ میں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ 2نشستوں والی یہ چھوٹی گاڑی مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کے مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں، جس میں انسانی مداخلت کا امکان نہیں، تاہم گاڑی میں اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈل موجود ہیں، حالانہ گزشتہ برس گوگل نے اعلان کیا تھا، اس کی مجوزہ گاڑی میں اسٹیرنگ وہیل اور پیڈل نہیں ہوں گے، کیونکہ ڈرائیور کو ان کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس نئی گاڑی میں ایئر بیگ اور دیگر حفاظتی فیچرز موجود نہیں، لہذا اسے40 کلو میٹرفی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر نہیں دوڑایا جاسکتا۔ ان گاڑیوں کو رواں موسم گرما کے دوران آزمائشی طور پر کیلیفورنیا کی سڑکوں پر چلایا جائے گا اور اب تک 25 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں

ایمز ٹی وی(پاکستان)ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سنیچر 16 مئی سے کسی بھی موبائل ِسم کی تصدیق نہیں کی جائے گی جبکہ دو کڑور 20 لاکھ سموں کو بلاک کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 17 روز کی توسیع کی تھی۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کی ڈیڈ لائن تک ملک بھر میں آٹھ کڑور سموں کی تصدیق کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد سموں کی تصدیق کا معاملہ وائٹ پیپر میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی سموں کی عارضی تصدیق کی گئی ہے اور وطن واپسی پر ان کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔پی ٹی آے کے مطابق ملک میں موجود 80 لاکھ سے زائدغیر رجسٹرڈ سموں کو بلاک کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے سانحہ صفوراپر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ،بیگناہ لوگوں کو یوں شہید کرنا انسانیت سوز اور بربریت کا اقدام اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سفاک قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔یہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔