Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکی ڈاکٹر صغریٰ پروین نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں اس بیماری کی منتقلی میں موروثیت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس مرض کی فوری اور ابتدائی تشخیص اور ذاتی جانچ (مریض کے کیس ہسٹری ) سے آگہی کو نہایت ضروری ہے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا اور پی ایس ایف کے اشتراک سے منعقدہ بریسٹ کینسر پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکی ڈاکٹر صغریٰ پروین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کی یہ قسم بڑی عمر اورشادی شدہ خواتین کے علاوہ لڑکیوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹرصغریٰ پروین نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ ہونے اور معاشرتی رویوں کی وجہ سے خواتین کے لیے بیماری کا عدم اظہار بھی مسائل کا پیش خیمہ بن رہاہے بالخصوص دیہی علاقوں میں عدم شعور کے باعث یہ مرض پھیل رہاہے لیکن بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ قائم مقام رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ نے اس طرح کے سیمینارزکے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہا کہ خواتین بریسٹ کینسر کے ابتدائی آثار نمودارہونے کے باوجود کسی سے اس مرض پر بات نہیں کرتیں تاآنکہ یہ شدت سے سرایت نہ کرلے اور اس وقت تک ’’ بہت دیر ‘‘ ہوچکی ہوتی ہے جب وہ معالج سے رجوع کرتیں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں اس بیماری کے لاعلاج ہونے کی بڑی وجہ علم کی کمی اورمشرقی حیاء وشرم ہوتی ہے بریسٹ کینسر مردوں کوبھی لاحق ہوسکتاہے اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)وفاقی اردو یونیورسٹی کے مشترکہ تدریسی وغیر تدریسی ملازمین کے تشکیل کردہ"یونیورسٹی بچاؤ فورم"کے تحت منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو بچانے کے لیے وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔فورم کے رکن اور اردو یونیورسٹی کے رکن نامزدگی کمیٹی پروفیسر سید ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت دو وائس چایسلر،دو رجسٹرار تعینات ہیں جس کی بناء پر ملازمین کے لیے روزمرہ کے فرائض کی انجام دہی بھی دشوار ہوگئی ہےدریں اثنا وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ہدایت پر وفاقی اردہ یونیورسٹی گلشن اور حق کمیپس کے مالزمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئی۔

ایمز ٹی وی(کراچی)صفورا چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بس پرفائرنگ کرکے 41 افراد کو جاں بحق جبکہ متعددافراد کو زخمی کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تین موٹرسائیکلوں پرسوارملزمان نے ایک بس پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے16خواتین اور 25مردجاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں مسافر بس پرفائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ڈی جی رینجرزاورآئی جی سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ پی پی پی کی رہنما شہلارضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے

ایمز ٹی وی(ہیلتھ ڈیسک)فاسٹ فوڈ تو آج کل کے نوجوانوں کی پسندیدہ ترین خوراک ہے مگر یہ عادت جان لیوا امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال ہمارے معدوں میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کو ختم کردیتا ہے جو موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، آٹزم اور آنتوں وغیرہ کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی معدے میں صحت کو بہتر پہنچانے میں مدد فراہم کرنے والے بیکٹریا کی ساڑھے 3 ہزار مختلف اقسام پائی جاتی ہیں محققین کا ماننا ہے کہ صحت بخش اور متوازن غذا کی جگہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال معدے میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کی ایک تہائی تعداد ختم کردیتا ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 10 دن تک فاسٹ فوڈ کا استعمال کرایا گیا جن میں برگرز، چپس اور دیگر اشیاءشامل تھیں جس کے نتیجے میں ان کے معدے میں پائے جانے والے 1300 اقسام کے انسان دوست بیکٹریا کا خاتمہ ہوگیا۔محقق ٹم اسپیکٹر کے مطابق بیکٹریا کی تعداد میں عدم توازن کے نتیجے میں جسم میں اہم معدنیات جزب نہیں ہوپاتیں اور مختلف امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے