Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے،جمعرات کو ڈھاکا سے باریسال جاتے ہوئے مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار بس درخت سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 نے ہسپتال میں دم توڑا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)روس کے شپ یارڈ میں موجود ایٹمی آبدوز میں آگ بھڑک اٹھی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، خبر ایجنسی کے مطابق آگ آبدوزکے انسولیشن میں لگی جس نے20 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے قبل ایٹمی بجلی گھر کو بھی بند کیا جاچکا تھا جب کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)مریکی عدالت نے 2 سال قبل بوسٹن میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے،دھماکے کے الزام میں گرفتار جہار سرنائیف نامی مجرم پر 30 سے زائد مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں اسے عمر قید اور پھانسی کی سزا کا بھی امکان ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،کسی کے ڈرانے سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔ 

رہنما پی ٹی آئی طارق شفیق کے گھر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنی ہے، ہم جتنی زیادہ مزاحمت کریں گے اتنے ہی مزید مستحکم ہوں گے۔ مخالفت سے پارٹی اورزیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آج اس مقام تک پہنچ چکی ہے جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے عمران خان کو بھائی کہنے کے بیان سے متعلق سوال پر کپتان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اچھا ہے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کوئی اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتا ہے، پھول برسیں ، فضائیں معطر ہوں ، پاکستان کے لیے یہی اچھا ہے۔

اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پرعمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام کو میں نے دعوت نہیں دی تھی، کراچی آنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔ اگر الطاف حسین کی جانب سے ریحام خان کو سونے کا سیٹ دیا گیا تو وہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے لیے دے دیں گے۔ کپتان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی کا اچھا موسم آنے والا ہے تو جواب میں انہوں نے اقبال کا یہ شعر سنا دیا۔ 

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا سے عقاب 

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سائیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں حبیب چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن شدت زیادہ ہونے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، اطلاع ملتے ہی فائربیگیڈ کی ایک اسنارکل اور 12  گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے اندر موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے باہر نکالا اور 2 گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) نبیل گبول نے عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارکباد دیدی.

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 سے مستعفی ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو حلقہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارک باد دی ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)این اے 246 کا معرکہ سر کرنے کی امید لیے کپتان آج کراچی کے دورے پرموجود ہیں جہاں وہ کریم آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ  ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد بھی جائیں گے۔ 

کپتان کے دورے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ان کے قافلے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ایک ہزار اہلکار موجود ہوں گے۔ 

عمران خان فی الحال کارساز میں واقع رہنما پی ٹی آئی کے رہنما طارق شفیق کے گھرموجود ہیں جہاں سے وہ سوک سینٹر ،حسن اسکوائر،غریب آباد سے ہوتے ہوئے کریم آباد جائیں گے۔کریم آباد میں عمران خان کارنر میٹنگ، انتخابی آفس کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کا دورہ کر کے انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔ کپتان کے جوشیلے کھلاڑی ان کے استقبال کیلئے صبح سے ہی موجود ہیں۔ پولیس نے سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظرعائشہ منزل جانے والا روڈ بند کر دیا ہے۔ 

ظہرانے کے بعد کپتان ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد جائیں گے جہاں وہ جناح گراؤنڈ میں یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے، جناح گراؤنڈ سے مکا چوک تک پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے عزیز آباد کا دورہ کر کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پر مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہو گا۔چیف جسٹس ناصر المک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے تینوں ارکان تحقیقات کا طریقہ کارطے کریں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزارت قانون کی درخواست پر قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصرالملک اور دیگر دو ارکان میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں ۔اجلاس میں ممکنہ فریقین، نوٹس کے اجراء اور شہادتوں کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا۔کمیشن پینتالیس روز کے اندر  اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) الطاف حسین نے تو دعوت دی مگر ریحام خان کہتی ہیں جس شخص پاکستان میں ہے ہی نہیں اُس کی دعوت کی بھی ضرورت نہیں۔ کپتان کی اہلیہ کا کہنا ہے وہ صرف کراچی کے شہریوں کیلئے جارہی ہیں اور خوف کی فضاء دور کرنے میں پہل کرنا چاہتی ہیں۔ایک سے دو خان بہتر ہیں ۔ عمران خان کی شریک سفر کراچی دورے میں بھی اپنے شوہر کے ہمسفر ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے واضح کیا کہ وہ خان صاحب کے مشن میں شانہ بشانہ رہنا چاہتی ہیں۔ریحام خان نے واضح کیا کہ این اے دوچھیالیس کی مہم میں شوہر کا ساتھ دینے کا مطلب سیاست میں قدم رکھنا نہیں۔ساتھ یہ بھی کہہ گئیں کہ اُنھیں الطاف حسین کی دعوت نہ ضرورت ہے نہ قدر

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق حزب اسلامی کے ماضی میں پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور افغانستان میں ابھی تک سرگرم اس جہادی تنظیم کے رہنما حکمت یارکی طرف سے ’سعودی حمایت میں ہزاروں فائٹرز یمن بھیجنے کے عہد‘ کا اظہار آج بدھ آٹھ اپریل کو کیا گیا۔

افغانستان پر سوویت قبضے کے دور میں جب افغان مزاحمت کاروں کو ’مجاہدین‘ کہا جاتا تھا، حزب اسلامی کا شمار ملک کے بڑے سنی مسلح گروپوں میں ہوتا تھا۔ پھر کئی سال بعد 2001ء میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد گلبدین حکمت یار ایک بار پھر سرگرم ہو گئے تھے اور تب ان کے حامی جنگجوؤں نے مغرب کی حمایت یافتہ کابل میں نئی حکومت اور امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اتحادی دستوں کے خلاف حملے شروع کر دیے تھے۔

برسوں پہلے افغانستان میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے گلبدین حکمت یار نے بدھ کے روز اپنے ایک آن لائن بیان میں کہا، ’’اگر عراق یا یمن جانے کا کوئی امکان ہے تو افغانستان سے ہزاروں مجاہدین وہاں جانے کو تیار ہوں گے تا کہ اپنے مسلمان بھائیوں کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی مداخلت کا مقابلہ کر سکیں۔‘‘

اے ایف پی کے مطابق حکمت یار نے اپنے اس بیان میں کہا، ’’افغانستان، عراق، شام اور لبنان کے بعد تہران نے اب یمن میں بھی مداخلت شروع کر دی ہے اور وہ وہاں مسلم دشمن دستوں کی حمایت کر رہا ہے۔‘‘

حزب اسلامی افغانستان میں سوویت یونین کے فوجی دستوں کے خلاف ’افغان مجاہدین کے اتحاد‘ کا حصہ پہلی مرتبہ 1980ء کی دہائی میں بنی تھی۔ افغان جنگجوؤں کے ماضی کے اس اتحاد کو تب مالی وسائل سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے فراہم کیے جاتے تھے اور ان کے لیے رابطہ کاری پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کرتی تھی۔

یمن میں صدر منصور ہادی کے مخالف ایران نواز حوثی شیعہ باغی تقسیم کی شکار سرکاری فوج میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی دستوں کے ساتھ مل کر ملک کے وسیع تر علاقوں پر قابض ہو چکے ہیں۔ ان باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی عسکری اتحاد کی طرف سے گزشتہ قریب دو ہفتوں سے فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔

اس عسکری اتحاد میں شمولیت کے لیے سعودی عرب نے پاکستان سے بھی باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے، جس پر اسلام آباد میں نواز شریف حکومت نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس موضوع پر پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں بحث گزشتہ پیر کے دن سے جاری ہے۔ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ یمنی باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا فیصلہ ملکی حکومت نہیں بلکہ قومی پارلیمان کرے گی۔