ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ایک طرف دعوت دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈنڈے برسواتے ہیں۔کریم آباد میں خطاب کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ میں یہ کیسا استقبال تھا کہ ہم پر ڈنڈے برسائے گئے۔کپتان نے کارکنوں کو تلقین کی کہ آپ کو کبھی بدلہ نہیں لینا نہ ہم نے بندوق والوں کا مقابلہ بندوق سے کرنا ہے۔ کپتان نے کہا کہ خوف کی فضا زیادہ دن قائم نہیں رہ سکتی، 19 اپریل کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کے کیمپ پر 2 مرتبہ حملہ کیا گیا لیکن وہ مشکلات کے باوجود کھڑے رہے،ہماری جماعت امن کی جماعت ہے، کراچی میں بھی کام کریں گے۔ انہوں نے ساتھ دینے اور خواتین کی ہمت بڑھنے کیلئے اپنی اہلیہ ریحام خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کریم آباد میں کارکنوں سے خطاب سے پہلے کپتان نے فاختہ بھی آزاد کی۔اور شاندار استقبال پر کراچی والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی)این اے 246 میں ایم کیو ایم کے نامزد رہنماء کنورنوید کا کہنا تھاکہ جناح گراوٗنڈ میں ہونے والی بدمزگی پولیس کی بدانتظامی کے سبب ہوئی۔آج دوپہرجب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریلی کے شرکاء کے ہمراہ یادگارِ شہداء پرحاضری دینےکے لئے جناح گراوٗنڈ پہنچے تو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ان کااستقبال کیا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں بد مزگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فضا تصادم کی جانب مائل ہوگئی اور دونوں جانب سے ڈنڈے اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماء کنور نوید کا کہنا تھا کہ بد مذگی کااصل سبب پولیس کی بدانتظامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیوایم سے جو مشاورت کی گئی تھی اس کے تحت حسن اسکوائر سے براستہ یوبی ایل اسپورٹ کمپلیکس سے عائشہ منزل آنا تھا جہاں سے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی چند گاڑیوں نے اندر آنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ریلی کے تمام شرکاء کو اند رآنے دیا جہاں پہلے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان عمران خان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کے یکجا ہونے کے سبب ایک جمِ غفیر جمع ہوگیا تھا اور یہ گنجان آباد علاقہ ہے لہذا یہ طے کرنا اب ناممکن ہے کہ کیا چیز واقعے کی وجہ بنی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے صرف محلے کے کارکن موجود تھے علاقے سے باہر کا کوئی شخص یہاں موجود نہیں تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں اس قسم کے معاملات ہوجایا کرتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں بھی کئی بار لڑائی کر چکے ہیں لٰہزا اس عمل پر توجہ نادی جائے
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کی منظوری دے دی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی نے دی ہے ۔سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ ری لٰہذا فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی جارہی ہے ۔نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کرنے کی منظوری دی جس کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن درست ہوا یا نہیں آج چنائی کی بائیو میکنگ لیب میں جانچ ہوگی، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ ہوا تھا۔
جس کے بعد انگلینڈ میں بائیومیکینک تجزیہ کروانے کے بعد اسے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن پر گذشتہ پانچ ماہ میں بہت کام کیا ہے اور وہ اس میں کلئیر ہونے کے لئے پر امید ہیں۔
ایمز ٹی وی (صحت) نئی تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ میانہ اور چھوٹے قد والے افراد میں لمبے قد کے حامل افراد کی نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں قد اوردل کے دورے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی گئی ہے۔
تحقیق میں سب سے پہلے تو یہ ثابت کیا ہے کہ دل کے دورے کا تعلق جینیاتی تبدیلیوں سے ہوتا ہے جو کہ یہ طے کرتی ہیں کہ قد کا لمبا یا چھوٹا ہونا طے کرتی ہیں۔
یہ ریسرچ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
محققین نے لگ بھگ دو لاکھ افراد سے حاصل کئے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے 180 جینیاتی تغیرات پر تحقیق کی ہے جن کے سبب دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جواں مرگی کی وجوہات میں یہ سب سے عام وجہ ہے اور ہر چھ میں سے ایک مرد اور دس میں سے ایک عورت اس کا شکار بن جاتے ہیں۔
تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ قد اور دل کی بیماری کا تناسب ڈھائی انچ قد پر13.5 فیصد ہے یعنی قد میں ہونے والا ہرڈھائی انچ کا اضافہ 13.5 فیصد دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایمز ٹی وی (شوبز) بھارتی اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ’’مسٹر چالو‘‘ میں اب سیف علی خان کی جگہ فواد خان نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’مسٹر چالو‘‘ کے لئے اداکار کی تلاش فواد خان پر آکر ختم ہوگئی ہے اور بہت جلد پاکستانی چارمنگ ہیرو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فواد خان سے قبل سیف علی خان کو فلم میں ہیرو کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم فلم ’’خوبصورت‘‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت پانے والے فواد خان نے چھوٹے نواب کو فلم سے باہر کردیا ہے، فلم میں فواد خان کے مقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جلوے بکھیریں گی۔۔
ایمز ٹی وی ( ہری پور) وذیر اعظم پاکستان میاں محمد نواذ شریف عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ پاکستان کو یو ٹرن لینے والی قیادت کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہری پور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وذیر اعظم نے کہا کہ "نیا پاکستان" بنانے والوں کو چاہیئے کہ وہ پہلے نیا خیبر پختوں خواہ بنا لیں وذیر اعظم نے کہ کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنے کے دعووں کو مستد کرتا ہوں ۔کراچی میں خوف و ہراس کی فضاء ختم کرنے کی باتیں حقائق کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف وہراس کی فضائ ہماری کوششوں سے ختم ہوئی ہے اور دوبارہ ترقی کا پہیاچلا ہے ۔ ملکی ترقی کے حوالے سے وذیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے بے روذگاری کا خاتمہ ہورہا ہے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے بھی پاور پلانٹس لگنے شروع ہوگئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کو بتدریج کم کرنا شروع کردیا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے خاتمے تک بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیا جائے گا۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گیس کی فراہمی کے منصوبوں ، موٹرویز، یونیورسٹیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہماری پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے، افغانستان سے معاملات ہم نے ٹھیک کیے جبکہ ہم ہندوستان سے بھی تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارا گلشن ہے اور ہم نے اس کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو ہری پور میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر صابرشاہ کی رہائش گاہ پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب احمد خان عباسی اور ن لیگ رہنما اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر چین کرےگا اور اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ رواں ماہ چین کے صدر ژی جنگ پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر طے پا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب وال اسٹریٹ جنرل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں اور منصوے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن تہران کے جوہری پروگرام پر عالمی پابندیوں کے باعث منصوبے کی تعمیر میں شدید مشکلات درپیش تھیں۔۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں نے چار قیدی یوکرینی فوجیوں کو قتل کیا ہے،ایمنسٹی کے مطابق اس کے پاس موجود ویڈیو میں باقی تین فوجیوں کو پہلے قید میں زندہ حالت میں اور پھر مردہ خانے میں ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں
ایمز ٹی وی (کھیل) کامران اکمل نے عمر کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے منتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا، وکٹ کیپپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈرمیں ردوبدل کر کے عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا۔۔
ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ عمروکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اور انھوں نے ٹیم کی ضرورت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری قبول کی لیکن سرفراز کو پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا۔۔
کامران اکمل نے کہا کہ جب کبھی بھی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں تجربات کی ضرورت پڑتی ہے تو عمر کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ٹیم کی خاطر بغیر کسی قسم کی شکایات کے سمجھوتہ کیا لیکن اس طرح اچھے کھلاڑی نہیں بنائے جاتے بلکہ اس طرح اچھے کھلاڑی تباہ ہوجاتے ہیں،کامران نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے عمرکومنتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ اگر مسائل کی بات کی جائے تو ہم میں سے کوئی بھی فرشتہ نہیں، کوچ اور مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غلطی سے بچنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے