Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ کے قائد نے عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پیشگی خوش آمدید کہا ہے، کہتے ہیں کہ صحت مند جمہوریت پروان چڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، دونوں جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پيشگی خوش آمديد کہتا ہوں، خان صاحب یہ بھی آپ کا گراؤنڈ ہے، این اے 246 میں ضمنی انتخاب ہے، دو ملکوں کی جنگ نہیں، سياسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، اس طرح صحت مند جمہوريت پھل پھول سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا ضمنی الیکشن معنی رکھتا ہے، دونوں جماعتوں کی جيت پاکستان کی جيت ہوگی، مخالفین اشتعال انگيزی سے پرہيز کريں، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہوگیا تو مبارک دیتا ہوں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) عمران خان کہتے ہیں سیکیورٹی خدشات کا پتہ نہیں، پاکستان سب کا ملک ہے، خوف اور نو گو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہیں گے، دوست ممالک کو بھی ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

سندھ کے دورے پر روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے يمن جنگ ميں شامل ہونے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کب تک دوسروں کی جنگ لڑتے رہيں گے، دوست ممالک کو ہمارے حالات سمجھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کا نہیں معلوم، ملک سب کا ہے، خوف اور نوگو ایریا کو ختم کرنا ہوگا، کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو الطاف حسین پر کیس کریں گے، وہ لندن سے بیٹھ کر لوگوں کو بھڑکاتے ہیں، سنا ہے میرے استقبال کیلئے کراچی میں انڈے ٹماٹر پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی کپتان کہتے ہیں کہ کسی لچے لفنگے کو بھی ايسے تقرير کرتے نہيں ديکھا جيسی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، نواز شريف معصوم چہرہ بناکر بيٹھے رہے، قوم کو مبارک ہو کمیشن کا قیام ہوچکا ہے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مشروط طور پر معطل کردیئے،  آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔جسٹس نور الحق قریشی نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کا نام چالان کے خانہ نمبر 2 میں ہے، اس خانے کے ملزم کو پیش ہونے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، آئندہ سماعت پر پرویز مشرف پیش ہوجائیں گے۔

عدالت نے وکیل کی یقین دہانی پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مشروط طور پر معطل کردیئے اور ملزم کو 27 اپریل کو ٹرائل کورٹ میں ہر صورت پیش ہونے کا حکمدیا، عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال ہوجائیں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا، جس پر ارکان پارلیمنٹ آج بھی یمن کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیں گے اور حکومت کو اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں اس اجلاس پرہیں کہ کیا فیصلہ کیا جاتا ہے، اجلاس میں جو فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل ہوگا۔ہم منڈینٹ کی تلاش میں نہیں صلاح مشورے کیلئے بیٹھے ہیں، حکومت نیک نیت سے ایوان کا مشورہ سن رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو نیک نیتی کے ساتھ پالیسی کا حصہ بنائیں گے، یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ ہماری رہمنائی کریں، تمام مفید مشوروں کو ایک پالیسی کی شکل دینا چاہتے ہیں، سعودی عرب کے مطالبات پر بھی ہماری رہمنائی کی جائےانھوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں ترکی سے کسی چیز کا انتظار ہیں، جو کل تک واضح ہوجائے گی، ترکی کے صدر کے مشورے کے بعد اگلی حکمت عملی بنائیں گے، ترک صدر ایران جارہے ہیں، ایران کو بھی یمن کی پالیسی پر غور کرنا چایئے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اس محاذ کے پیچھے نہیں بلکہ متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہیں ، جس پر احتیاط سے کام لینا چاییئے۔انکا کہنا تھا کہ  خواجہ آصف نے جتنی وضاحت کی اس سے زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں، ہمارے دوستوں کو جو چیزیں درکار ہیں، خواجہ آصف بتا سکتے ہیں

ایمز ٹی وی(بہاولپور) مچھ اور بہاولپور کی جیلوں میں قتل کے مزید دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر قیدی امیر حمزہ کو پھانسی دی گئی، مجرم نے انیس سو پچانوے میں معمولی تنازع پر مشتعل ہو کر ایک شخص کوقتل کیا تھا۔

امیر حمزہ کو ایڈیشنل سیشن جج سبی نے دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی۔صدرِ مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد مجرم کو دی گئی سزا پر عملدرآمد کیا گیا، بلوچستان میں سات برس بعد کسی مجرم کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔بہاولپور سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی سابق فوجی سکندر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نے دو ہزار دو میں دوران ڈیوٹی سکھر میں اپنے ساتھی فوجی جوان کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، سکندر کو فوجی عدالت نےموت کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ روز پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختۂ دار کے حوالے کردیا گیا تھا، طیب اور جعفر نامی مجرمان کی سزا کے حکم نامے پر لاہور اور ساہیوال میں عمل در آمد کیا گیا، طیب کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جبکہ جعفر کو ساہیوال سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے جرم میں سزا دی گئ

ایمز ٹی وی(لاہور)ملک کے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے میں مشہور شاعراحمد فراز مرحوم کے گھر داخل ہوکر مسلح ڈاکو دس تولے سونا، تین موبائل فون، لیپ ٹاپ اور مختلف اعزازات لوٹ کرفرارہوگئے۔مذکورہ واقعہ سات اپریل کی علی الصبح پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، اہل خانہ کے مطابق ڈاکو پشتومیں بات چیت کررہے تھے اورچہروں کونقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے فنگرپرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ کےرہنماءحیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف جوزبان استعمال کی گئی اس پرعدالت جائیں گے، این اے 246سے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات کے جواب میں ایم کیو ایم کی جانب سے این اے 246 کے امید وار کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری کے ہمراہ سینئر رہنماء حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ مخالفین الیکشن سے فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی میدان سے کو بھاگنےنہیں دیں گے انہوں نے فیصل واوڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی جماعت کو برساتی مینڈک قراردے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو حلقے سے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے ووٹر کہاں سے لائے گی حکومت پی ٹی آئی کو سیکورٹی کے ساتھ ووٹربھی فراہم کرے۔

حلقہ این اے 246 کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف منفی پروپیگنڈا کرکے انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوے پربھی غورکررہے ہیں۔اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ گالیاں دینا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، بینک ڈیفالٹرگاڑیوں میں بیٹھ کرتبدیلی کانعرہ لگایا جارہا ہے۔ایم کیوایم کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔پارٹی کی جانب سے پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کریم آباد حملے میں ایم کیوایم کے ملوث ہونے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قراردےدیا

ایمز ٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کے کے مشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ یمن سے آخری پاکستانی کی واپسی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، پی این ایس اصلت کے ذریعے 11 خواتین، 7 بچوں سمیت 146 پاکستانی اور 36 غیر ملکیوں کو وطن لایا گیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر زاہد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے ساتھ تمام تر ہمدردیاں ہیں، محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر 51 افراد کو یمن سے جبوتی پہنچا چکا ہے، بحریہ جہاز اس روٹ پر آپریٹ کرتا رہے گا، آخری پاکستانی کی واپسی تک جہاز یمن میں موجود رہے گا، مسلسل رہنمائی پر حکومت کے شکر گزار ہیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)امریکہ نے پاکستان کوجدید دفاعی سامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی  نے پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل فروخت کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے مطابق مذکورہ دفاعی سامان کی مالیت نو سو پچاس میلین ڈالر ہے، امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کئے گئے معاہدےاس کی اپنی سیکیورٹی اور جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان کو ملنے والے جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آپریشن ضر ب عضب میں اہم کردار ادا کریں گے۔دفاعی سامان میںاے ایچ ۔ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹرز اور اے جی ایم فور آر ہیل فائرٹو میزائل شامل ہیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیرِاعظم نے مشترکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مشاہد حسین سید کی تقریر سے بہت متاثر ہوا ہوں، تجاویز اچھی ہے، ہم منڈینٹ کی تلاش میں نہیں صلاح مشورے کیلئے بیٹھے ہیں، حکومت نیک نیت سے ایوان کا مشورہ سن رہی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو نیک نیتی کے ساتھ پالیسی کا حصہ بنائیں گے، یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ ہماری رہمنائی کریں، تمام مفید مشوروں کو ایک پالیسی کی شکل دینا چاہتے ہیں، سعودی عرب کے مطالبات پر بھی ہماری رہمنائی کی جائےانھوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں ترکی سے کسی چیز کا انتظار ہیں، جو کل تک واضح ہوجائے گی، ترکی کے صدر کے مشورے کے بعد اگلی حکمت عملی بنائیں گے، ترک صدر ایران جارہے ہیں، ایران کو بھی یمن کی پالیسی پر غور کرنا چایئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اس محاذ کے پیچھے نہیں بلکہ متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہیں ، جس پر احتیاط سے کام لینا چاییئے۔انکا کہنا تھا کہ  خواجہ آصف نے جتنی وضاحت کی اس سے زیادہ وضاحت کی ضرورت نہیں، ہمارے دوستوں کو جو چیزیں درکار ہیں، خواجہ آصف بتا سکتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ قوم کی نظریں اس اجلاس پرہیں کہ کیا فیصلہ کیا جاتا ہے ،اجلاس میں جو فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل ہوگا