ایمز ٹی وی (کراچی)1998 میں کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری عبدالجبار کو قتل کرنے والے محمد فیصل اور محمد افضل کو کراچی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں اور قانون میں اس جرم سے رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔ پھانسی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نےصولت مرزاکی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ کسی بھی وقت سنایا جاسکتا ہے، سماعت چیف جسٹس کے چیمبر میں کی گئی۔
صولت مرزا کی ہمشیرہ سمیرا وجاہت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزا یافتہ صولت مرزا کی پھانسی کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے ہیں اور صولت مرزا کی پھانسی کے لئے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست زیرِ التوا ہے لہٰذا اعلیٰ عدالت کا فیصلہ آنے تک پھانسی کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) تجاویزمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ حج اخراجات کم کیے جائیں، حج آپریشن میں تمام ایئرلائنز کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے، سعودی عرب میں تمام سہولتوں سے آراستہ رہائش گاہیں حاصل کی جائیں حج گروپ آرگنائزر حاجی محمد سعید نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں ہر سال حاجیوں کو مشکلات پیش آتی ہیں، سرکاری اسکیم میں حاجیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، کھانا تاخیر سے ملتا ہے۔
بعض عناصر بینکوں کے عملے کی ملی بھگت سے حقدار عازمین حج کو ان کے حق سے محروم کردیتے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی ہے لہذاحکومت کو حج پالیسی میں حج اخراجات میں کمی کا اعلان کرنا چاہیے۔
کھانا ہرشخص کے انفرادی مزاج کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ بعض اوقات کسی حاجی کو ڈاکٹرنے کھانے کا کوئی آئٹم کھانے سے منع کیا ہوتا ہے۔ لہٰذا کھانے کوسرکاری اسکیم کے پیکیج میں شامل نہ کیا جائے اور کھانے کے انتظام کا آپشن عازمین حج کو دے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے بلڈنگز دیکھ بھال کرلی جائیں۔۔
ممتازعالم دین علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہا کہ حج کرائے کم کیے جائیں، بحری سروس شروع کی جائے، قرعہ اندازی کاطریقہ کاراپنایا جائے، حج اسکیم کوشفاف بنایا جائے اورسرکاری پرائیویٹ حج اسکیم کوجعلسازوں سے پاک کیا جائے۔
اہمز ٹی وی (کراچی) غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سخت جرم ہے،ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ ایسی کارروائی میں ملوث افراد کو سندھ آرمز آرڈیننس کے تحت گرفتار کیا جائےگا۔ رینجرزترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ایسی کسی بھی واردات کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں،تاکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔۔ رینجرزترجمان نےکہاہےکہ کراچی سےگذشتہ دنوں گرفتارہونےوالےبعض ملزمان اسلحہ چھپانےاوردوسری جگہ پہنچانےمیں ملوث ہیں۔
رینجرزترجمان کےبیان میں کہا گیا کہ کئی بعض رفاحی اداروں کےملازم اسلحے کی نقل وحمل میں ملوث رہےہیں ۔ کچھ ایمبولینس سروسز بھی غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں
ایمز ٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم وائس آف وکٹمزنے بھارتی فوج اور پویس کے ہاتھوں لوگوں کی بلا جواز گرفتاری، انھیں جسمانی وذہنی تشدد کا نشانہ بنانے اور گھروں پرچھاپوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم، زیادتیاں جاری ہیں اور 2008 سے 2014 کے دوران بھارتی پولیس نے 5000سے زائد کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کیے اور ان کے والدین سے منہ مانگی رقوم وصول کیں۔ جنوری 2005سے جنوری2015کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس، اسپیشل ٹاسک فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مقبوضہ وادی کشمیر خاص طور پرسری نگر، بارہ مولہ، سوپور، شوپیاں، پلوامہ، ترال، کولگام اور ضلع اسلام آبادکے علاقوں میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر تشدد کا نشانہ بنایا
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) طبی آلات بنانے والی ایک امریکن کمپنی نے قبض کے علاج کے لئے وائبریٹنگ (تھرتھراتا) کیپسول بنا ڈالا۔
نظام انہضام سے متعلق ایک امریکی جریدےکے مطابق گزشتہ دنوں پیٹ اورمعدے کے امراض سے وابستہ ڈاکٹرز اور سرجنز کی ایک سالانہ میٹنگ ہوئی، جس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ وائبریٹنگ کیپسول قبض کی دیرینہ بیماری کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ قبض کی بیماری میں مبتلا 26 افراد کو یہ کیپسول ہفتہ میں دو بار استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیپسول کے استعمال سے ان مریضوں کو سخت بیماری میں نہ صرف سکون ملابلکہ دیگرطریقہ علاج کے نسبت اس کے سائیڈافیکٹس (مضر اثرات) بھی نہایت کم تھے۔
ایک طبی ماہر ڈاکٹر یشائی رون کا کہنا ہے کہ ’’وائبریٹنگ کیپسول ایک موٹر یا انجن کی طرح کام کرتا ہے،جو معدے میں پہنچ کر فضلہ کو آگے کی طرف دھکیلتا ہے‘‘۔ تاہم ماہرین کی طرف سے اس کیپسول کے بارے میں ابھی حتمی رائے نہیں دی گئی ہے کیوںکہ اسے بھی صرف محدود لوگوں پر آزمایا گیا ہے۔ کیپسول پر مزید تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہاکرنے کا حکم دیا تھا اور آج انہیں اڈیالہ جیل سے رہاکیا جانا تھا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم کو مزید ایک ماہ نظر بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کر رکھا تھا تاہم حکومت نے نقص امن کے تحت انہیں نظربند کردیاتھا۔
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرادیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرانے خود جے آئی ٹی دفتر گئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا اور اس حوالے سے وہ لاعلم تھے جب ٹی وی آن کیا تو پتہ چلا کہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے پولیس کو پولیس کو فائرنگ کے احکامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔
واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرسے رکاوٹیں ہٹانے کےلئے ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی اور اس دوران مزاحمت کے بعد پولیس کی فائرنگ سے منہاج القرآن کے 14 کارکن جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور وکلا برادری سے اپیل کہ ہے کہ وہ ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان پرانسانیت سوز تشدد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آئینی وقانونی ماہرین اور ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلا کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم نے شہر قائد میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کی حمایت کی لیکن مجرموں کی گرفتاری کی آڑ میں کراچی میں رینجرز کے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حراست کے دوران گرفتار شدگان کو بدترین تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے، ان پر تھرڈ ڈگری استعمال کی جارہی ہے ، ان کے جسم کے نازک اعضاء پر تشدد کیاجارہا ہے جس کے باعث گرفتارشدگان کے گردے اورجسم کے دیگر اعضاء شدید متاثر ہورہے ہیں جس کا وکلاء برادری اور عاصمہ جہانگیر سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کوفوری نوٹس لینا چاہیے۔
الطاف حسین نے تمام وکلاء سے کہاکہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے وفد کے ہمراہ گرفتار شدگان سے ملاقات کریں اور خود مشاہدہ کریں کہ گرفتار شدگان کو کس طرح وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے ایوان کی انسانی حقوق کی کمیٹیوں کے ہمراہ گرفتارشدگان سے ملاقات کرکے ان پر ہونے والے بدترین تشدد کا جائزہ لیں اور اس کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کریں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز سندھ کے خصوصی اختیارات میں مزید4 ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 4 ماہ کی توسیع کر دی ہے، ان خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز کو چھاپوں، گرفتاریوں ، مشتبہ افراد کو حراست میں لینے اور تفتیش کے اختیارات حاصل ہونگے ۔