Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے گینگ وار کے دو گینگسٹرز کو ہلاک کر دیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس نے گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔ مقابلے کے نتیجے میں گینگ وار کے دو کارندے جبار دادا اور حافظ چونی مارے گئے ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی چوبیس وارداتوں میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کر لی گئی ہیں -

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کی نظربندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ زرائع کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی نظربندی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے نقص امن کے تحت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کیا تھا تاہم حکومت نے تین ایم پی او کے تحت انہیں نظربند کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

فورئن ڈیسک ( واشنگٹن) امریکہ نے یوکرین کو ساڈھے سات کروڑ ،پچاس لاکھ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا ۔اس امداد کا مقصد یوکرین حکومت کی مشرق یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف مدد فراہم کرنا ہے ۔امریکی وذیر دفاع کارٹر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ "اس سے یوکرین کیلئے امریکی سیکیورٹی امداد 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔اور نئی امداد نگرانی کے عمل کو بہتر کرنے کیلئے بغیر ہوا باز سے فضا میں نگرانی کے حصول کیلئے ہیں ۔ کارٹر نے مزید کہاکہ یوکرین کو امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد میں مختلف قسم کے ہتھیار، کئی اقسام کے ریڈیوز ، گولہ باری سے بچنے کیلئے ریڈارز تاریکی میں دیکھنے کیلئے آلات اور فوجی ایمبولینسز بھی فراہم کی گئی ہیں

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن میں کسی قسم کادباؤخاطر میں نہ لاتے ہوئے شفاف اندازمیں ہر قیمت پرجاری رکھنے کی ازسرنوہدایت کی ہے جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے ملحقہ دفاتر پر رینجرزایکشن سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر مبنی جامع رپورٹ وزیرداخلہ کوجنوری میں بھجوا دی گئی تھی۔

جس پروزیراعظم نے کارروائی کوسینیٹ کے الیکشن ہونے تک مؤخرکرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بالاخفیہ رپورٹ پرایکشن کے اصولی فیصلے سے وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کوبھی باقاعدہ آگاہ کیاتھاجس پر انھوں نے سندھ حکومت کورینجرز کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے کاحکم دیاتھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رینجرزنے خالصتاً انٹیلی جنس رپورٹ پروفاقی وزارت داخلہ سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے بعدبدھ کی علی الصباح نائن زیروکوجانے والے تمام راستے سیل کرکے ٹارگٹڈآپریشن کیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوری میں ہی وزیراعظم نوازشریف کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی ایم کیوایم کے پکڑے گئے5کارکنوں کےجرائم پیشہ ریکارڈکے بارے میں آگاہ کردیاتھاجس پروزیراعظم نےسینیٹ الیکشن پرامن ماحول میں کرانے کے عمل کویقینی بنانے کی خاطر اسے مؤخرکیا جس کے بعدوزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی اس بارے میں مشورہ کیا۔

جس پر انھوں نے سندھ حکومت کووفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کاحکم دیا اورآپریشن کاعمل مکمل ہونے تک اسے مکمل طورپرخفیہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ لہٰذا سینیٹ کے الیکشن کاعمل مکمل ہوتے ہی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزکوفوری ایکشن کاحکم دیاتھاجس پررینجرز نے مکمل ریکی اور مانیٹرنگ کے بعدمطلوب5 افرادکوچھاپے میں حراست میں لیا۔

فورئن ڈیسک ( کابل) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے سے طالبان کا ضلعی گورنر اور نائب سمیت 6 افراد مارے گئے افغان پولیس ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملہ آچن کے علاقے ماموند میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 شدت پسند ہلاک اور کئی ذخمی ہوگئے جبکہ انکے پاس موجود اسلحہ تباہ ہوگیا ۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مرنے والون میں طالبان کا ضلعی گورنر اور نائب بھی شامل ہیں

 

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین ا ور بچوں میں بھی چھالیہ، پان، گٹکا اور مین پوری جیسی تمباکو ملی اشیا کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے منہ ، پھیپھڑے اور چھاتی کا کینسر عام ہونے کے علاوہ بچوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں، اس بات کا انکشاف پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر جاوید خان نے کیا۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کا سروے کیا گیا جہاں کی آبادی2 ملین کے قریب ہے توخواتین صحت رضاکاروں کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق12ہزار خواتین کو تمباکونوشی میں مبتلا پایا گیا، جس میں 15سے80سال تک کی خواتین شامل تھیں،ان میں سے 9143خواتین نے اعتراف کیاکہ ان کے گھر میں ہر ایک یا ایک سے زائد افراد کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں، 42 فیصد خواتین معمولی مقدار میں چھالیہ، پان، گٹکا اور مین پوری کا استعمال کرتی ہیں `جبکہ 18فیصد خواتین سگریٹ نوشی بھی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین کے چھالیہ، پان، گٹکا اور مین پوری کے کثیر استعمال سے شیر خوار بچے کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بیشتر مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلانے سے قبل گٹکا استعمال کرتی ہیں اس طرح یہ خطرناک نشہ ماں سے بچہ میں بھی منتقل ہوجاتا ہے،جس کی وجہ سے بچہ میں غنودگی طاری رہتی ہے اور دماغی لحاظ سے بچے کمزور ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ کم عمر بچوں کے حلق میں چھالیہ کا دانہ بھی پھنسنے کے دیگر واقعات سامنے آتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید کے مطابق صوبہ بھر میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری و فروخت میں حکومت پابندی لگا چکی ہے لیکن اس کے استعمال کو روکا نہ جاسکا، کینسر جیسے موزی مرض کے علاج کے اخراجات پاکستان کی غریب عوام برداشت کرنے سے قاصر ہے اس وجہ سے سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے صوبے کے تمام شہروں میں تمباکو نوشی کے استعمال کا قلع قمع کرنا چاہیے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد امیدوار رضا ربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد رضا ربانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی (ف)کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ حمد اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز اور بی این پی (مینگل) کی جانب سے جہانزیب جمالدین نے بھی ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور رضا ربانی اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی قائم مقام صدر بھی بن جائیں گے۔

ایمز  ٹی وی (اسپورٹس)سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک  نے کہا کہ پاکستانی  ٹیم لگاتار تین میچز جیت کر سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس کے لیے بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ پولاک نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن موجودہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر وہ ٹرافی حاصل کرلے تو مجھے حیرانی ہوگی

ایمز ٹی وی (شو بز) یہ دوہزار تیرہ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس کا سیکیوئل ہے، جو فلم کے مرکزی کردار پال واکر کی موت کے سبب فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اس سے قبل 6 فلمیں آ چکی ہیں جو نہایت کامیاب رہی ۔فلم فاسٹ اینڈفیوریس سیون کے لئے بادلوں کے درمیان آسمان پر ڈرائیونگ ، فضا میں اڑتی دوڑتی گاڑیاں اور اسکائی ڈرائیونگ کے حیران کر دینے و الا منظر عکس بند کئے گئے ہیں۔

اہمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جاں بازوں نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی، وہاب ریاض نے آخری وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں اپنی دھماکا خیز انٹری اور اپنی کارکردگی کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور ساتھ ہی سلیکٹرز کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ “سرفراز دھوکا نہیں دے گا”