Sunday, 03 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)  پاکستان میں سنیما انڈسٹری کی گزشتہ چند سالوں میں ترقی حوصلہ افزائی رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بننے والی فلموں کو خاطر خواہ فائدہ  ہوا ہے فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں سنیما انڈسٹری کا اس وقت اہم کردار ہے پاکستان بھر میں نئے سنیما گھروں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے نئے سال میں کراچی میں دس نئے سنیما گھر فلموں کی نمائش کا آغاز کردیں گے گزشتہ سال2014میں 19فلموں کی نمائش اور ان میں سے چند فلموں کی کامیابی  سے سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

متعدد ٹیلی ویژن پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور فنکاروں نے 2015میں نئی فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے پاکستان کی فلم انڈسٹری نئے سال مین ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی اور سنیما انڈسٹری کی رونقین بحال ہوجائیں گی،نئے سال میں کراچی میں مزید 10نئے سنیما گھر فلموں کی نمائش کا آغاز کریں گے2014میں جو 20فلمیں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئیں تھیں وہ اس سال سنیماؤں  میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔نئے سال کے آغاز پر اس بات کی بھی امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی خاصی حد تک حوصلہ شکنی ہوگی ، فلم انڈسٹری کی حکمت عملی اور اچھی معیاری فلموں کے بعد پاکستانی سنیما گھروں پر پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صدرالدین سعید اللہ کو ہیروئن کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں پکڑا گیا تھا اور الزام ثابت ہونے پر صوبہ مکہ میں اس کا سر قلم کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 2014 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر ملکی اور غیر ملکیوں سمیت 87 افراد کے سر قلم کئے گئے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لیے 3 خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں ہیں۔

تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت 5 خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

وزارت قانون کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔

ان عدالتوں کے تحت دہشت گردی کے مقدمات سُنے جائیں گے۔ ملک بھر میں کل پانچ عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

خصوصی عدالتوں کے لیے اب تک جن جج صاحبان کو لیا گیا ہے ان میں لاہور کے لیے مقرب خان ، کوئٹہ کے لیے ظفر علی کھوسہ اور پشاور کے لیے انور علی خان مقرر کیے گئے ہیں۔

اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور سندھ میں خصوصی عدالتیں قیام کی جائیں گی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ نے مذاکرات کی پیشکش کر دی انھوں نے کہا کہ اگر پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش کش صدر کم نے نئے سال کے موقعے پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کی۔ پیر کے روز جنوبی کوریا نے متعدد معاملات پر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی، جن میں کوریائی جنگ میں جدا ہونے والے خاندانوں کے افراد کا ملاپ شامل ہے۔ شمالی کوریا اس سے قبل جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کیے جانے والے وحدت کے منصوبے کو شمالی کوریا کو ہڑپ لینے کے منصوبے کے طور پر بیان کرتا رہا ہے۔ ریو نے امید ظاہر کی تھی کہ شمالی کوریا ان تجاویز کا ’مثبت جواب دے گا۔ اس سے قبل اس ضمن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات رواں سال فروری میں ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بعض کوریائی خاندان کا ملن ہوا تھا۔ اس طرح کی مزید بات چیت اکتوبر میں ہونی تھی لیکن شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر یہ الزام لگاتے ہوئے اسے ختم کر دیا کہ جنوبی کوریا اپنے کارکنوں کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے جو شمالی کوریا مخالف پرچے غباروں کے ذریعے شمالی کوریا میں بھیجتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کوریا تکنیکی طور پر سنہ 53-1950 کی کوریائی جنگ کے بعد سے حالتِ جنگ میں ہیں۔ البتہ ان کے درمیان باضابطہ امن معاہدے کے بجائے عارضی صلح ضرور ہے۔اس طرح کی مزید بات چیت اکتوبر میں ہونی تھی لیکن شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر یہ الزام لگاتے ہوئے اسے ختم کر دیا کہ جنوبی کوریا اپنے کارکنوں کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے جو شمالی کوریا مخالف پرچے غباروں کے ذریعے شمالی کوریا میں بھیجتے رہتے ہیں۔

ایمزٹی وی (صحت)  مٹن اور بیف کے حد سے زیادہ شوقین لوگوں کے لیے یقینا یہ خبر پریشان کن ہے کہ سائنسدانوں نے اس گوشت اور کینسر کے تعلق کے ٹھوس ثبوت ڈھونڈ لیے ہیں۔

اس سے پہلے اس موضوع پر مختلف آراء پائی جاتی تھیں لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کر دیا ہے کہ سرخ گوشت میں ایک خاص قسم کی شوگر Ne45Gc پائی جاتی ہے جو کینسر کا باعث بنتی ہے۔ ڈاکٹر اجیت وارکی نے تحقیق کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شوگر انسانی جسم میں نہیں پائی جاتی اور جب یہ سرخ گوشت کے ذریعے جسم میں پہنچتی ہے جو اس کے خلاف کثرت سے اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پہلے سوزش اور پھر رسولیاں بند جاتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ان لوگوں میں پیدا ہوتا ہے جو سرخ گوشت کثرت سے کھاتے ہیں جب کہ اسے کم مقدار میں اور توازن کے ساتھ استعمال کرنے کا کینسر سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ نئی دریافت کردہ شوگر کو ذیابیطس اور ایتھرو سکلیروسس کا سبب بھی قرار دیاجا رہا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

ایمزٹی وی (کھیل)  شعیب ملک 70 رنزکی عمدہ اننگز کھیلنے کے باوجود تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں داد کو ترس گئے، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،کپتان اسد شفیق، فواد عالم اور انور علی کی نصف سنچریاں  میزبان ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی کی ناقص حکمت عملی کے سبب قومی ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑ گیا، افتتاحی مقابلہ دیکھنے کیلیے بمشکل چند سو شائقین ہی اسٹیڈیم آئے، خیبرپختونخوا کیخلاف سندھ نائٹس کو اختتامی اوور میں کامیابی کیلیے 13رنز درکار تھے لیکن دوسری گیند پر آخری وکٹ انورعلی کی صورت میں گرگئی، انھوں نے 36 گیندوں پر 67رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور2 چھکے شامل رہے، کپتان فواد عالم 62 اور اسدشفیق56رنز بنانے میں کامیاب رہے، اوپنر خالدلطیف34 اور خرم منظور26رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

ظفرگوہر نے 3 جبکہ یاسر شاہ اور جنید خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس چلتاکیا، ٹیم نے 260رنز بنائے،اس سے قبل ٹاس جیتنے والی خیبرپختونخوا کی سائیڈ نے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹ پر 266 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر ترتیب دیا، افتخار احمد(11) اور محمد رضوان(4) کے جلد پویلین واپس لوٹنے کے بعد اسرار اللہ اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کیلیے 132رنز کی شراکت بنا دی، اسرار 95 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، سابق قومی کپتان نے 82 بالزپر70 کی اننگز کھیلی، عدنان رئیس 50 اور عادل امین52 پر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 103رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم ہوئی، دونوں نے سندھ کے بولرز کا عمدگی سے سامنا کرتے ہوئے تمام حربوں کو ناکام بنادیا، انورعلی، میرحمزہ اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔

ایمزٹی وی (کھیل)  سیزن کا اختتام رینکنگ میں چوتھے نمبر پر کرنے والے گرین کیپس کو ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر کا خصوصی بونس ملے گا، تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے ہاتھ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر آئیں گے، ٹاپ پوزیشن پر قبضے کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان بدستور جنگ جاری ہے۔ ادھر پلیئرز رینکنگ میں کپتان مصباح الحق کی ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں واپسی ہوئی، یونس خان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں، ایک درجہ خسارے سے اسد شفیق 18 ویں درجے پر پہنچ گئے، سعید اجمل کی بغیر کھیلے تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی رینکنگ کے لیے سالانہ کٹ آف ڈیٹ یکم اپریل ہوتی ہے لیکن چونکہ اس بار فروری اور مارچ میں ورلڈ کپ شیڈول ہے، اس لیے جنوبی افریقہ و ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیاو بھارت  کے درمیان بالترتیب2 اور 3 جنوری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچز سیزن کے آخری پانچ روزہ مقابلے ہیں۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کرنے سے صرف ایک ڈرا میچ دور ہے۔

اگر پروٹیز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلا ف میچ بے نتیجہ بھی ختم کرتے ہیں تب بھی5 لاکھ ڈالر کیش ایوارڈ کے مستحق ہوں گے، البتہ اگر ہار گئے اور آسٹریلیا نے سڈنی میں بھارت کو شکست دے دی تو پھر کینگروز 0.2 پوائنٹس سے پروٹیز پر سبقت پاکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں، جو سائیڈ دوسرے نمبر پر رہے اس کے حصے میں 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر آئیں گے۔ اس سیزن کے اختتام پرانگلینڈ کی تیسری اور پاکستان کی چوتھی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔