ایمز ٹی وی (اسلام آباد )وزیرِ اعظم نواز شریف کی ۱۸ روکنی افغان پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اِس موقعے پر وزیرِاعظم نے کہا کہ خوشحال ،مستحکم اور پرُ امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کو پُر امن دیکھنا چاہتے ہیں اِس لیے انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا ہونگے جبکہ دونوں ممالک ایک دو سرے کے ساتھ اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت بڑھانے کیے بھی خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں تا ہم اِس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک اپنی سر زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔اِس موقعے پر افغان وفد نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہو ئے وزیرِ اعظم سے تعزیت بھی کی ۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پنجاب کے بعد سندھ کے اسکولوں کو بھی سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے، جس کے سبب صوبے کے تمام اسکولوں اور وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب تعلیمی ادارے 12جنوری 2015ء سے کھلیں گے، جب کہ اس علان سے قبل ، تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھلنے والے تھے۔
صوبائی محکمہٴتعلیم سندھ نے وزیر تعلیم کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں سانحہ پشاور کے تناظر میں تعلیمی اداروں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تعطلات بڑہانے کی سفارش کی گئی تھی۔اس فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اسکول، کالجز پر ہوگا۔
ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ہمت اورعزم جواں ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ کر دکھایا جنوبی افریقا میں ایک کارپینٹر نے جس نے ہاتھ کٹ جانے پر مایوس ہونے کی بجائے نیا ہاتھ بنانے کا عزم کیااور پھر اس نے تھری ڈی پرنٹر سے مصنوعی ہاتھ بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
جوہانسبرگ کے رہائشی رچرڈ وین ایس نامی کارپینٹر2011 میں آرا مشین پر کام میں مصروف تھا کہ اچانک اس کادایاں ہاتھ مشین میں آگیا اوراس کی چار انگلیاں کٹ گئیں، اسے فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ اب یہ انگلیاں نہیں لگ سکتیں۔ وین ایس اس سے مایوس نہیں ہوا بلکہ اس نے ایک کاریگر کی طرح انٹرنیٹ پر مصنوعی ہاتھ کی تلاش شروع کردی تاہم اسے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ کوئی بھی مصنوعی ہاتھ ہزاروں ڈالر سے کم نہیں اورظاہر ہے وین کی مالی حالت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی لہذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود یہ ہاتھ بنائے گا۔ انٹرینٹ پر ایک امریکی میکینکل ایفکٹس آرٹسٹ آوین اوون کی ایک ویڈیو نے اسے بے حد متاثر کیا بس پھر کیا تھا وین نے اوون کے ساتھ مل کر میکینکل مصنوعی ہاتھ تیار کرنے کے لیے تھری ڈی پرنٹر تیار کر لیا اوراسے روبو ہینڈ کا نام دیا۔
وین کے مطابق جسم کے مختلف حصوں کا پرنٹ لینے کے لیے ان پرنٹرز میں تھرمو پلاسٹک میٹریل ’پولی ایسٹائڈ‘ استعمال کیا جاتا ہے جسے جب اسٹین لیس اسٹیل اور الموینیم سے ملایا جاتا ہے تو مصنوعی حصہ وجود میں آجاتا ہے جسے کوئی بھی گاہک اوپن سورس مینویل کو استعمال کرتے ہوئے خود ہی تیار کرسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اسے ایک بار لگادیا جاتا ہے تو یہ خودبخود کلائی، کہنی اور کندھوں کی مدد سے حرکت کرتا ہے۔ کسی بھی حصے کو پرنٹ کرنے میں ساڑھے 5 گھنٹے جب کہ اسے اسمبل کرنے میں 10 سے 15 گھنٹے لگتے ہیں، اس پر کل 2 ہزار ڈالر کا خرچہ آتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فٹ کرنے کے صرف 5 منٹ بعد آپ اس مصنوعی ہاتھ سے کام لے سکتے ہیں۔ ۔
وین نے کہا کہ انہوں نے اپنے ڈیزائن کو سب کے لیے عام کردیا ہے اور جو بھی اس خصوصی تھری ڈی پرنٹر کوخریدنے کی سکت رکھتا ہو وہ خود ہی ہاتھ، بازور اور انگلیاں پرنٹ کرسکتا ہے جبکہ دنیا بھر میں اب تک اس سوفٹ ویئر کو ایک لاکھ 43 ہزارافراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔
ایمزٹی وی (کھیل) کراچی میں پین ٹینگولر سیریز میں شرکت کے لئے آنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی، محمد عرفان، احسان عادل اور ذوالفقار بابر کو شاہین ایئرلائن انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر ہی آف لوڈ کردیا جب کہ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کنفرم ٹکٹ موجود ہیں اس کے باوجود انتظامیہ اوور لوڈنگ کے باعث مسافروں کو تنگ کر رہی ہے اورانہوں نے 4 کھلاڑیوں سمیت 30 افراد کو آف لوڈ کردیا۔
مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کے بعد کئی مسافر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے سے تلخ کلامی بھی کی جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری فلائٹ سے بھیجنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ایمزٹی وی (کھیل) پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کھلاڑیوں اور فیڈریشن حکام سے 4 جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے20 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم فائنل میں قومی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاندار کارکردگی کے بعد تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی نہیں ہو سکی جس سے وہ سخت دلبرداشتہ ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے50 کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کی سمری بھی تمام ضروری کارروائی کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں موجود ہے، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پرعملدر آمد نہیں ہورہا جس کے باعث پی ایچ ایف شدید مالی بحران کا شکار ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومتی کمیٹیوں اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا۔ حکومت سے مزید مذاکرات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی۔ حکومتی رہنماؤں نے مزید وقت مانگنے کی کوشش کی لیکن مزید ملاقاتیںسودمند دکھائی نہیں دیتیں اور ہمیں مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، تحریک انصاف نے قانون اور آئین کےدائرے میں رہتے ہوئے بے پناہ لچک دکھائی اور اپنا موقف جس انداز میں پیش کرنا تھا کردیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھاندلی کی تعریف پر کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف نے تینوں نکات پر اپنےموقف سے آگاہ کردیا ہے، ہم لیگی قیادت سے مشورے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے اور امید ہے کہ مذاکرات کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا جب کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر متفق ہیں لیکن اس کو آئین اور قانون کےمطابق رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی جوڈیشل کمیشن کو عدالت میں چیلنج کردے جب کہ قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ انہیں آئینی و قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تجاویز دی جائیں۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی لائحہ عمل کے قانونی پہلوؤں پر کام ہو رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور ) سابق صدر ریٹارڈ جنرل پروز مشرف کے حملے میں ملوث ایک اور مجرم نیاز محمدکو پشاور کےسنٹرل جیل میں صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر پھانسی دے دی گئی ہے۔مجرم نیاز محمد پاک فظائیہ میں جونئیر ٹیکنیشن تھااور اسے ۲۰۰۳ میں راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا کر سا بق صدر پروز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔پھانسی کے دوران پشاور سنٹرل جیل میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے تھے ۔نیاز محمد ہری پور جیل میں قیدی تھا جہاں اسکےرشتہ داروں سے اسکی آخری ملاقات کروائی گئی اور منگل کی رات دیر گئے اسے پشاور منتقل کر دیا گیا اور بدھ کی صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔یاد رہے کہ رواں ماہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پھانسی کی سزا سے پابندی اُٹھا لی گئی تھی جس کہ بعد اب تک دہشتگردی میں ملوث سات مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے جن میں سے ۴ مجرم پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث تھے ۔
ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر توسیع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعہ سندھ کے مطابق بیچلرز پروگرام میں داخلہ کے لیے دوسری میرٹ لسٹ جاری کرنے کے بعد مختلف کیٹیگری کے تحت داخلے کے لیے کامیاب امیدوار اپنی داخلہ فیس 30 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق مختلف اضلاع کے لیے مخصوص سیٹ پر مخصوص امیدوار داخلہ فیس کا چالان حاصل کرتے وقت اپنے ہمراہ اصلی ڈومیسائل اور پی آر سی ضرور لائیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں امیدوارداخلہ فارم جمع کرانے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹر شعبہ تدریسی امور اور شعبہ داخلہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی)جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بدھ 31دسمبرکو دوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔جس میں بی اے (پاس) ، بی ایس سی(پاس) اور بی کام کے داخلوں سے متعلق اُمور زیر غور آئینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(مارننگ پروگرام) میںاوپن میرٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ایسے طلبہ جن کے نام بیچلرز پروگرام کی جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 30دسمبر سے 2 جنوری 2015ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح سے دوپہر1بجے تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایسے طلبہ جن کے نام ماسٹرز پروگرا م کے جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے وہ اپنی داخلہ فیس 5سے 8جنوری 2015 ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9.30سے دوپہر1بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ30دسمبر سے 2جنوری 2015 ء تک 500روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں