ایمز ٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہو رہی ہے۔کانفرنس میں فوجی عدالتوں کے قیام سمیت اہم پیشہ ورانہ امور پر فیصلوں کے ساتھ سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو انسداد دہشت گردی پر اب تک کیے جانے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ،ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کےمطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات یکم جنوری 2015ء سے بروز پیر 19جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 22جنوری اور 23جنوری 2015ء تک بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 20جنوری 2015ء سے 2فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 3فروری سے 17فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 18 فروری سے 24فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین سینٹ نیئر بخاری نے اراکین کے بغیر ہی کرسیوں کی موجودگی میں ایوان کی کارروائی شروع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق چالیس منٹ گزرجانے کے باوجود کوئی بھی رکن ایوان میں نہ آیا جس پر چیئرمین سینٹ نے تلاوت قرآن پاک شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ اراکین کے پہنچنے پر چیئرمین نے برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ایوان نہیں چلاناتو بتادے ، کوئی رکن بھی بروقت آنے کی زحمت نہیں کرتا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے نتائج کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم نہ ہونے کی صورت میں اپنا احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا سوچ رہے ہِن۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پارٹی سربراہ عمران خان مکمل اختیار کے حامل عدالتی کمیشن قائم کرنے میں حکومتی ہچکچاہٹ پر مایوسی کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی 6جون کو اجلاس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا 'حکومت بے اختیار کمشن چاہتی ہے جبکہ پی ٹی آئی معنی خیز تحقیقات کیلئے ایک موثر کمیشن کی خواہاں ہے'۔ 16دسمبر کو سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک حکومت پر تنقید سے گریز کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں تلخ لہجہ اپناتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات پر اضافی جنرل سیلز ٹیکس لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔اسد عمر نے کہا کہ اس حکومتی اقدام پر مرکزی اپوزیشن پارٹی پی پی پی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔اسد کے مطابق ہر گزرتا دن اس تاثر کو تقویت دے رہا ہے کہ پی پی پی حکومت کی بی ٹیم ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا اعلان جلد ہی ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا 'حکومت بے اختیار کمشن چاہتی ہے جبکہ پی ٹی آئی معنی خیز تحقیقات کیلئے ایک موثر کمیشن کی خواہاں ہے'۔ 'ہمیں ڈی چوک چھوڑے ہوئے محض دو ہفتہ ہی گزریں ہیں اور ن لیگ واپس اپنے پرانے طور طریقوں پر واپس آ چکی ہے۔وہ صرف مراعات یافتہ طبقہ کے مفادات کا خیال کر رہے ہیں'۔ 'حکومت نے جس طرح پارلیمنٹ سے منظوری لیے بغیر پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 سے 22 تک بڑھا یا اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے حکمران کس طرح حکومت چلانا چاہتے ہیں'۔ فوجی عدالتوں کے معاملہ پر قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین کے بنیادی فریم ورک میں بڑی تبدیلیوں کے خلاف ہے اور پی پی پی کا بھی یہی موقف ہے۔ عمران خان کو معاشی امور پر تجاویز دینے والے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے مبینہ طور پر عوام کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے مستفید ہونے سے محروم رکھنے پر حکومت اور پی پی پی کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )وفاقی حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو نظر بندی ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا عدالت نے حکومت کا موقف سنے بغیر فیصلہ کیادرخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبوری ریلیف حتمی ریلیف کے برابر ہوتا ہے چنانچہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن کی رہائی کا مشروط حکم نامہ جاری کیا تھا جس کہ بعد بھارت کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیاتھا جبکہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے لکھوی کی مبئی حملہ کیس میں ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو تمام لوگوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا تھا۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) سبی میں چاکر روڈ پر ہرنائی پھاٹک پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواجس کہ نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں ایک اہلکار زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا جبکہ دیگر 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمی اہلکار سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری اسپتال) میں زیرِ علاج ہیں ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت ناز ک ہے۔اِس وقت تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں لوگ سال ِنو کی تقریب منا رہے تھے کہ وہاں بھگدڑ مچ گئی جس میں ۳۵ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ۴۰ سے ذائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔موقع پر پہنچنے والے امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کئی طلبہ بھی شامل ہیں۔مدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہےتاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم میں شامل افراد نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے نقلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔رواں ماہ چینی حکام نے سالِ نو کی عوامی تقریبات میں لوگوں کے ہجوم کو قابو میں رکھنے اور ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ایمز ٹی وی(سیالکوٹ)بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر پر گزشتہ رات سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے دوسری جانب چناب رینجرز بھی بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم اب تک اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں بھارتی فورسز نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔