ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)شام نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے صوبے قنیطرہ کے گاوٗں حدر میں ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس دعوٰے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ حدر کے علاقے میں اس سے قبل بھی اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ پچھلے ہفتے بھی شام نے الزام لگایا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب بمباری کی ہے ۔
ایمزٹی وی (تھر پارکر) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث سول اسپتال مٹھی میں دو بچے انتقال کرگئے۔ تھر میں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار چار ماہ کا بچہ نذیر انتقال کرگیا جبکہ تعلقہ اسپتال چھاچھرو میں تین دن کا بچہ بھی انتقال کرگیا۔ رواں ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) امریکی شیف نے پاپ گلوکار کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا ۔امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیجئے جس نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور پاپ اسٹار کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا۔واضح رہے کہ ناتھن نامی یہ شیف اس سے قبل بھی کئی نامور شخصیات کے پین کیکس بنا کر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم نے اگلے سال انڈر 21 ورلڈ کپ کے لئے تیاری کا آغاز کرلیا ہے۔ کوچ منظور الحسن پرامید ہیں کہ ایونٹ سے قبل نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے۔ نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر منظور الحسن کا کہنا تھا کہ انڈر 21 ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیشنل چیمپئن شپ اور آرمی چیف ہاکی ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ لیا جائے گا۔ وہ پرامید ہیں کہ ایونٹ سے قبل نئے ٹیلنٹ کی تلاش مکمل ہوجائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اگلے سال کے آغاز میں ہی ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگانے کی ضروت ہے ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) فاٹا میں آج سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم میں 6 لاکھ 95 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آج سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 695274 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاہم شمالی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کو معطل کیا گیا ہے ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) نوشہرہ میں ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ نوشہرہ کے علاقہ کوٹلی کلاں میں ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سب انسپکٹر فواد اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
ایمز ٹی وی (فیصل آباد) فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردی میں ملوث چار مجرموں کوپھانسی دے دی گئی۔پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں میں غلام سرور،راشدمحمود،زبیراحمداوراخلاص احمدشامل ہیں جن پرویز مشرف پرحملے کا الزام تھا ،اس موقع پرفیصل آباد جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔چاروں ملزمان کو گزشتہ رات پھانسی دی جانا تھی تاہم دھند کے باعث آخری ملاقات کے لیے اہل خانہ کے نہ پہنچنے کے باعث سزا کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل رﺅنڈر شاہدخان آفریدی نے ورلڈکپ 2015ءکے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔آفریدی فاﺅنڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہناتھاکہ ورلڈ کپ کے بعد وہ صرف ٹی 20کھیلیں گے اور اس فیصلے سے منیجمنٹ کوآگاہ کردیاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ کبھی کبھی دل چاہتاہے کہ سیاست میں آئیں لیکن ایساکرنے سے بڑے منع کرتے ہیں ، خواہش ہے کہ تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ان کے پاس ہی رہے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل بوم بوم آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ۔
ایمز ٹی وی (پشاور) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہاہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہے، معصوم بچوں کا خون بہانے والے مسلمان کیسے ہوسکتے ہیں۔ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ آرمی پبلک سکول حملہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ معصوموں کا خون بہانے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، پوری قوم ان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہے، سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔