Saturday, 02 November 2024

ایمزٹی وی (کھیل)  کپتان نے ڈبل سنچری سے جنوبی افریقہ کی پوزیشن کو انتہائی مستحکم بنادیا، اسٹیان وین زیل نے بھی ناقابل شکست سنچری سے اپنے ڈیبیو کو یادگار کیا۔

میزبان سائیڈ نے 5 وکٹ 552 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کی، ڈی ویلیئرز نے 152 رنز بنائے، اننگز بریک کے بعد بارش نے دوسرے دن کا باقی کھیل ہی نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئرز نے دوسرے دن بھی اپنی شاندار بیٹنگ سے مہمان بولنگ اٹیک کی کلاس لینے کا سلسلہ جاری رکھا، دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے ریکارڈ 308 رنز کی شراکت کا خاتمہ لیفٹ آرم اسپنر سلیمان بین نے کیا، ان کی باہر جاتی ہوئی گیند کے آگے بیٹ کرنے کا نتیجہ ڈی ویلیئرز(152) کو پوائنٹ پر جرمین بلیک ووڈ کے ہاتھوں کیچ کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ اب ہاشم آملا نے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے وین زیل کیساتھ اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

وہ خود حریف بولرز کو سبق سکھانے کیساتھ نوجوان بیٹسمین کی بھی رہنمائی کرتے رہے، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 155 رنز کی شراکت ہوئی۔ ہاشم کو بھی سلیمان بین نے ہی قابو کیا، چھکا جڑنے کی کوشش میں وہ بائونڈری پر جیروم ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انھوں نے 371 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 208 رنز بنائے، جس میں 22 چوکے شامل تھے۔ جب وین زیل نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری مکمل کی تو آملا نے اننگز 5 وکٹ 552 رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی، وین زیل نے 101 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ اننگز بریک کے بعد موسم نے دوبارہ کھیل شروع ہونے کی مہلت نہیں دی۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) جنگل کے بادشاہ شیر سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ڈرتے ہیں اور اسکے قریب پھٹکنے سے بھی گریز کرتے ہیں لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ الگ ہے۔ ارجنٹائن کے ایک چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کو شیروں کے پنجرے میں جا کر انہیں پیار کرنے اور ساتھ میں تصویریں کھنچوانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ لوجین نامی چڑیا گھر میں اس مقصد کیلئے شیروں کو نیند کی دوائیاں کھلائی جاتی ہیں تاکہ یہ سیاحوں کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔ سیاح بھی 25 ڈالر ٹکٹ کے عوض شیر کے پاس جانے اور اسکے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور یہ تصویریں اپنے عزیز و اقارب کو دکھا کر اپنی بہادری کا رعب جھاڑتے ہیں۔ واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے شیروں کو بے ہوشی کی حالت میں رکھنے کے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر اب متعلقہ ریاستی اداروں نے کاروائی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (فارنڈیسک)نیویارک .....یوں تو دنیا بھر میں گاڑیاں رکھنے والے افراد چھٹی کے روز اپنی اپنی گاڑیوں کی صفائی کرتے ہیں یا سروس اسٹیشن پر کار واش کروانے پہنچ جاتے ہیں لیکن اب یہ کام جانور سر انجام دینے لگے ہیں۔جی ہاں امریکی ریاست کولو راڈو کے پہاڑی سلسلے پر موجود بھیڑیں وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے لئے کار واش سروس فراہم کرتی ہیں۔دونوں بھیڑیں گاڑیوں پر لگی دھول اور مٹی کو اپنی زبان سے چاٹ لیتی ہیں جس سے گاڑیاں ایک دم چمک جاتی ہیں۔پہاڑی بھیڑیں یہ سروس بالکل مفت فراہم کرتی ہیں جس سے لوگ خوشی سے نہال ہوجاتے ہیں اور اپنی گاڑیاں خاص طور پر ان کے پاس روک کر صفائی کرواتے ہیں۔

ایمزٹی وی (کھیل)   پی سی بی نے سعید اجمل کوکینیا سے سیریزکے آخری2میچز میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق بورڈکی کمیٹی آف اسپنر کے ایکشن کا باریک بینی سے جائزہ لے گی، اگر خم 15 ڈگری کے اندر رہا تو انھیں رواں ماہ کے آخر میں سرکاری ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ بھجوادیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پابندی لگنے کے بعد سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات سے مستفید ہونے کے باوجود ابتدائی ٹیسٹ میں ایکشن کو قانونی حد میں لانے سے قاصر رہے تھے ۔

دوسری طرف قومی سلیکٹرز نے نوجوان پلیئرزمیں اعتماد کی بحالی کیلیے کینیا کیخلاف سیریز کے آخری2 میچوں کی پاکستان اے ٹیم میں مزید7 تبدیلیاں کی ہیں۔ پی سی بی پریس ریلیزکے مطابق مختار احمد، عمر صدیقی، ظفر گوہر، احمد جمال، ضیا الحق، میر حمزہ اور زوہیب احمد کیلئے شرجیل خان، سمیع اسلم، انور علی، احسان عادل، محمد طلحہٰ، عمران خان اور حماد اعظم کو جگہ خالی کرنا پڑی۔ یاد رہے کہ پاکستان اے اور کینیاکے مابین چوتھا ون ڈے 18دسمبر کو شیڈول تھا لیکن سانحہ پشاور کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ پاکستان کو ابتدائی 3 ون ڈے جیتنے کی وجہ سے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے، آخری میچ جمعے کو ہوگا

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور میں طالبان کے حالیہ حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور حکام کے مطابق چھ مختلف کارروائیوں میں کم از کم 49 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران قبائلی علاقے خیبرایجنسی کے علاوہ سندھ کے دارالحکومت کراچی، بلوچستان کے ضلع زیارت اور پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ میں ہوئیں۔ پاکستانی فوج نے خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 42 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں وادی تیراہ میں ورما گئی اور سپرکوٹ میں ہوئیں جہاں سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کی جانب جانے والے شدت پسندوں کے گروپوں کو نشانہ بنایا۔ رفعت اللہ اورکزئی کا کہنا ہے کہ فوج کے مطابق دونوں مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین سکیورٹی اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل حکام نے خیبر ایجنسی میں ہی جاری فوجی آپریشن کے دوران دس دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان نے فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شدت پسند بھی ایک زمینی کارروائی میں مارے گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک سینیئر فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کارروائی جمعرات کی شام ملک شگہ نلہ کے علاقے میں کی گئی اور اس آپریشن میں دو شدت پسند اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شدت پسندوں نے مقابلے کے دوران رینجرز کے جوانوں پر چار دستی بم بھی پھینکے۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران چھ دہشت گرد فرار ہونے میں بھی کامیاب رہے جنکا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ ادھر کراچی میں رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا ہے کہ مشرف کالونی میں ہاؤنسلو روڈ پر جمعے کی صبح ہونے والے آپریشن میں تحریکِ طالبان کے مقامی کمانڈر سمیت 4 شدت پسند مارے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ رینجرز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علی الصبح کارروائی کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان کے مطابق اس مقابلے کے دوران شدت پسندوں نے رینجرز کے جوانوں پر چار دستی بم بھی پھینکے جن سے ایک جوان زخمی ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ رینجرز کی جوابی کارروائی سے چار شدت پسند مارے گئے جن میں ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر عابد مچھڑ بھی شامل ہے جبکہ بقیہ تین افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔رینجرز نے جائے وقوعہ سے چار سب مشین گن اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں شدت پسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے سات افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جنھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ زیارت کی مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں جمعے کو سنجاوی کے علاقے سے ملی ہیں اور انکی حالت سے لگتا ہے کہ ان افراد کی ہلاکت کو زیادہ وقت نہیں گزرا۔ انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر حکام جائے وقوع پر پہنچے اور انھیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔تاحال ان ساتوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ یہ ہفتۂ رواں میں بلوچستان سے ایسی لاشیں ملنے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے ایسی تین لاشیں ملی تھیں جنھیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا۔ ان تینوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ بلوچستان سے مسخ شدہ اور تشدد زدہ لاشوں کی بر آمدگی کا سلسلہ سن 2008 میں شروع ہوا تھا۔ قوم پرست اورعلیحدگی پسند ان واقعات کے لیے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔ تاہم بلوچستان کی موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب ایسے واقعات میں کمی آئی ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اس سال کے دوران اب تک 150 سے زائد افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ تاہم لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فارمسنگ بلوچ پرسنز کا دعوی ہے کہ اس سال کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے ۔

ایمزٹی وی (کھیل)  ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ آج سیریز اپنے نام کرنے کے لئے دونوں ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ مصباح الحق کی عدم موجودگی میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوگا

ایمزٹی وی (سیاسی) پاک افغان سرحد پر امریکا کے ڈرون حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ننگرہار صوبے کے کوٹ گاؤں میں یہ حملہ کیا گیا جس میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرون حملہ زیرو لائن پر کیا گیا ہے جو کہ پاک افغان سرحد ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے تھکانے پر 2 میزائل فائر کی گئی۔ اس ڈرون حملے میں کئی عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد بھی کافی دیر تک 3 ڈرون طیارے فضاء میں پرواز کرتے رہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان حکام کے ساتھ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آرمی چیف نے ایساف کمانڈ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایمزٹی وی (صحت) تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا ایک بچی انتقال کرگئی۔ رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ تھر پارکرمیں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ چھاچھرو کے نواحی گاوں ڈھاکلو میں غذائیت کی کمی کے باعث دیڑھ ماہ کی بچی سیتا انتقال کرگئی. جسکے بعد ماہ دسمبر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے ۔

ایمزٹی وی (تجارت)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی نومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ کےالیکٹرک کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کار کمپنیوں کےصارفین کو ریلیف ملےگا۔ نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی ۔