Saturday, 02 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچار ج قمر منصور نے کہا ہے کہ مولانا عبد العزیز مختلف مسالک کو لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کر نا چاہتا ہے،اور لال مسجد بھی انہیں مقاصد کر پورا کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے  کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے الطاف حسین کو قتل کی دھمکی دی اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دی لیکن ایم کیو ایم ایک پرُ امن جماعت ہے اور وہ ہر دھمکی کا جواب قانونی طریقے سے دیں گے اور اسی لیے مولانا عبد لعزیز کیخلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے سانحہ پشاور کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی اور الطاف حسین نے قرآن حدیث کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح مسجد ضرار بنائی گئی انہوں نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ وہ ضرب عضب کو پورے ملک میں پھیلائیں تاکہ دہشت گردی کاخاتمہ مکمل طور پر ہو سکے ۔واضح رہے کہایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف آج شام کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کو گذشتہ 12 گھنٹوں سے معطل بجلی بحال نہ ہوسکی ۔ بجلی کی عدم بحالی کی وجہ سے شہرقائد میں پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے جلد ازجلد بجلی کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ ہائی ٹرانسمشن لائن فنی خرابی کے باعث گذشتہ شب تین بجے کے بعد ٹرپ کرگئی اور جامشوروگرڈسٹیشن،نیشنل گرڈسٹیشن سے بجلی معطل ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے 119گرڈسٹیشن اور 657فیڈر بند ہوگئے ۔واٹربورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ گذشتہ چھ گھنٹوں سے گھارو، دھابیجی اور ناتھ کراچی پمپنگ سٹیشن بند ہیں جس کی وجہ سے پانی کی قلت پیداہوگئی ہے ۔

ایمزٹی وی (کھیل)  سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق انگلینڈ سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے آتے ہی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پردوبارہ کام شروع کر دیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اے اور کینیا کا میچ دیکھا، اس دوران وہ  سعید اجمل کی بولنگ کا بغور جائزہ لیتے رہے۔

انھوں نے ایکشن کی ویڈیوز بھی بنائیں، ثقلین مشتاق حفیظ کا ایکشن عالمی قوانین کے مطابق لانے کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے ایکشن درست نہ ہونے کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔ اس لئے پی سی بی نے حتمی ٹیسٹ سے پہلے دونوں بولرز کے ایکشن کوبھارتی شہر چنئی میں جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ کے آخر میں  سعید اجمل اور محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی سے  کلیرنس ملنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے15رکنی حتمی سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

ایمزٹی وی (کھیل)  قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہنازکا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف استعمال کئے جانے والے منفی ہتھکنڈوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا بلکہ ایسے اقدامات سے انٹرنیشنل ہاکی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کا پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن جائزہ لے گی بعد ازاں اسے ایف آئی ایچ کے حوالے کردیا جائے گا۔

شہناز شیخ نے بتایا کہ میں نے رپورٹ میں ان تمام واقعات کا ذکر کیا جو ہمارے کیخلاف گئے۔ انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے نہ صرف ٹیم کے حوصلے پست ہوئے بلکہ ایسے منفی اقدامات مستقبل میں انٹرنیشنل ہاکی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2 پاکستانی پلیئرز پر پابندی، رات کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کی اطلاعات اور پھر فائنل والے دن ٹورنامنٹ آرگنائزرز اور ایف آئی ایچ حکام کی جانب سے بار بار بلانے کے عمل سے ہم ذہنی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فتح کے بعد ہمارے کھلاڑیوں نے شرٹس اتار کر کچھ زیادہ خوشی منائی لیکن بڑے اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ایسا ہوتا رہتا ہے، کھلاڑیوں کے اس عمل میں گرائونڈ میں موجود شائقین کے منفی رویے کا بھی ہاتھ تھا جنھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف انتہائی نامناسب زبان کا استعمال کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ فائنل میں پاکستان کیخلاف گول کرنے کے بعد بعض جرمن پلیئرز نے بھی ایسے ہی خوشی منائی لیکن اس کو نظر انداز کردیا گیا۔ شہناز شیخ نے کہاکہ میں نے رپورٹ میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی کہ بھارت کے نامناسب رویے پر سخت ایکشن لیا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ انٹرنیشنل ہاکی کیلیے مثبت اقدام ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت ہار تسلیم نہیں کرسکتا تو اسے انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی بھی نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں میزبان ملک سے فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا جشن میزبان میڈیا اور فیڈریشن کو سخت ناگوار گزرا تھا۔ انھوں نے انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔ انڈین فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو یہاں تک دھمکی دی کہ اگر گرین شرٹس پلیئرز کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو وہ آئندہ کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی نہیں کریں گے، عالمی تنظیم نے صبح پلیئرز کے جشن کو قوانین کے مطابق قرار دیا لیکن دھمکی ملتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں محمد توثیق اور امجد پر ایک میچ کی پابندی لگا دی، نائب کپتان شفقت رسول کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات کو قلم بند کرتے ہوئے اسے پی ایچ ایف کو بھیج دیا جو جائزہ لینے کے بعد انٹرنیشنل باڈی کو ارسال کریگی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  چین میں  پٹرول پمپ پر کھڑا ہوکر  دھمکیاں دینے والا شخص پکڑا گیا- آ، ۔گزشتہ رات صوبہ ژی جانگ کے شہر تائے زو میں ایک سرپھرے نے پیڑول پمپ ہنگامہ کھڑا کردیا۔اس نے ایک ہاتھ سے پیٹرول اپنے اطراف گرایا اور دوسرے ہاتھ میں لائٹر پکڑ کر چلانا اور لوگوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔پولیس کے پہنچنے پر بھی وہ شخص نہ مانا تو پولیس اہکاروں نے چال بازی کی۔اس سرپھرے کو اکسایا اور پھر قابو کرلیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم "اے لٹل کیوس"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکار ایلن رک مین کی اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ کیساتھخود ایلن رک مین،اسٹینلے طوسی،میتھیاس شون آرٹس،اسٹیون ویڈنگٹن اور پولین موران اہم کردار ادا کررہے ہیں۔گیل ایگن اور اینڈریا کیلڈر ووڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی لینڈ اسکیپ گارڈنرز کے گرد گھوم رہی جنہیں ورسیلز پیلس میں فاؤئنٹین ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بی بی سی فلمز اور لائنز گیٹ کے اشتراک سے بننے والی یہ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم اے لٹل کیوس فوکس فیچر کے تحت اگلے سال27مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )بروکلین کےعلاقےمیں فائرنگ سے 2پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور نے اہلکارو ں کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 28 سالہ مسلح شخص نے پولیس اہل کاروں کوگشت کےدوران نشانہ بنایا۔مسلح شخص نےپولیس اہلکاروں کوگولی مارنےکےبعدخودکشی کرلی۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مشرف حملہ کیس اور جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود کی پھانسی کے بعد نئی خوفناک دھمکی دی دی، جس میں یہ بیان منظر عام پر آیا ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان اور ارشد کا مشن ہم پورا کریں گے،اور ان کے دشمنوں خوصا آرمی اور شریف خاندان کو نشانے عبرات بنائیں گے جس کے بعد لوگ سانحہ پشاور بھول جائیں گے۔

 

ایمز ٹی وی (سکھر) پھانسی کا قیدی پھندے تک پہنچنے سے قبل ہی چل بسا۔سکھر سینٹرل جیل ون میں قتل کا مجرم قیدتھاجو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ جیل ذرائع کے مطابق نظام الدین کو 1997ءمیں قتل کے الزام میں پکڑاگیاتھا اور جیکب آباد کی عدالت نے سزاسنائی تھی تاہم مجرم دہشتگردوں کے زمرے میں نہیں آتاتھا۔

 

ایمزٹی وی (کھیل) ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 20 رنز کے مجموعی اسکور پر گری اور مارٹن گپٹل 8 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ڈین براؤن لائی کا ساتھ دینے کے لئے کپتان کین ولیمسن کریز پر اور دونوں کے درمیان 66 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم پھر براؤن لائی 34 رنز بنانے کے بعد زوالفقار بابر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، براؤن لائی کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر نے کین ولیمسن کا بھرپور ساتھ دیا اور 116 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، کین ولیمسن شاندار بلے بازی کے بعد 97 رنز بنا کر کپتان شاہد آفریدی کا شکار ہوئے۔

ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی روس ٹیلر کی عمدہ بیٹنگ جاری رہی اور وہ 88 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، لوک رونکی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44ویں اوورز میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کے بلے باز ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور حارث سہیل اور احمد شہزاد کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکا اور دونوں بالترتیب 65 اور 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان 12، اسد شفیق 7، عمر اکمل 6، سرفراز احمد 26، شاہد آفریدی 13، انور علی 18 اور ذوالفقار بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن میک کولم نے 2، ایڈم ملن، مچل میک کلینگھن اور اینٹن ڈیوسچ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا جبکہ کین ولیمسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔