Saturday, 02 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک  )ترکی کی ایک اہم فٹبال ٹیم کے 35 حامیوں کے خلاف گزشتہ روز  مقدمے کی سماعت شروع ہوئی لیکن بعد میں اسے ملتوی کر دیا گیا۔

ان کے لیے سنہ 2013 میں رجب طیب اردوگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقعے پر بیسکتاز نامی فٹبال ٹیم کے حامیوں نے استنبول میں عدالت کے سامنے مظاہرے کیے-

یاد رہے کہ ایک سال قبل جب رجب طیب اردوگان کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے اس وقت وہ ملک کے وزیر اعظم  تھے۔

استغاثہ نے ان تمام 35 افراد پر اردوگان کی حکومت کو گرانے کا الزام لگایا ہے۔

گذشتہ دنوں صحافیوں کی گرفتاری پر یورپی یونین نے ترکی حکومت پر تنقید کی تھی۔

ایمزٹی وی (سیاسی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں نجی اسکول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور واقعہ کے نتیجے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کرام سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے ذمہ داران، کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خون کی قلت کے پیش نظر اپنا اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فوری خون کے عطیات دیں اور زخمیوں کی مدد کریں تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضایع ہونے سے بچایا جا سکے ۔

 ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے سکول پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے فنگرپرنٹس لے لیے گئے ہیں اوراُن کی عمریں 20سے 30کے درمیان تھیں ۔پشاور سکول پر حملہ پی این ایس مہران اور ایئرپورٹ حملے سے مماثلت رکھتاہے ، پی این ایس مہران پر حملے سے قبل سیڑھی استعمال کی گئی تھی اور سکول میں حملے کے لیے گاڑی دیوار کے ساتھ کھڑی کی گئی اور اوپر چڑھنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی ۔تین حملہ آوراپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءبھی لائے جبکہ تمام دہشتگردوں کے قبضے سے بیگ بھی ملے ہیں ۔ کراچی میں ہونیوالے دونوں حملوں میں بھی دہشتگردوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاءاور بیگ بھی تھے ۔

 ایمز ٹی وی (کراچی)سانحہ پشاور کی وجہ سے جامعہ کراچی میں آج ہونےوالےتمام پرچےملتوی کردیےگئے ہیں۔ ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق پرچوں کی آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کی عسکری قیادت سے باضابطہ طورپر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ سمیت دیگر اہم شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ، آرمی چیف نے اعلیٰ افغان عسکری قیادت سے ملاقات کی اورپشاور کے سکول میں ہونیوالی دہشتگردی کے شواہد سے آگاہ کرتے ہوئے طالبان قیادت اور دیگر شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا،آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن بھی موجود ہیں اور افغانستا ن کے اندر پاک افغان سرحد کے قریب پاک افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کا بھی امکان ہے ۔ پاکستان کی قیادت کی طرف سے باضابطہ مطالبے اور سانحہ پشاور کے بعد ’ضرب عضب ‘ کی وجہ سے افغانستان میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا امکان ہے ۔

ایمزٹی وی(کراچی) سانحہ پشاور نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرعوام نے اس اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پشاور میں وحشت و بربریت کی جو داستان گزشتہ روز رقم کی گئی وہ صدیوں نہیں بھلائی جاسکے گی، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل اداس ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت اور دہشگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی ڈسپلے پکچرز کو سیاہ کردیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ساتھ ہے اسکا بھی اظہار کیا ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) چینی موبائل فرم نے دنیا کا پتلا ترین اسمارٹ فون متعارف کروادیا، دنیا کا پتلا ترین/سخت جان اسمارٹ فون سیب اور تربوز کودو ٹکڑوں میں تقسیم اور اخروٹ توڑسکتا ہے۔ چینی موبائل فرم اوپو نے ایپل اورسیم سنگ کی ٹکر پر دنیا کا پتلا ترین اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔ چین کی مایہ ناز ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اوپو کی جانب سے پیش کیا گیا "OppoR5" نامی یہ ہینڈ سیٹ صرف 4 اعشاریہ 85 ملی میٹر موٹا اور155 گرام وزن کا حامل ہے۔ 13 میگا پکسل بیک اور5 میگا پکسل فرنٹ کیمرا لیے اس اسمارٹ فون کی 5 اعشاریہ 2 انچ کی ڈسپلے اسکرین ہے۔ گذشتہ روز اس پتلے ترین اور سخت جان باڈی کے حامل اس اسمارٹ فون کا کریش ٹیسٹ کیا گیا جسکے تحت سیب اور تربوز کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ اخروٹ توڑنے، کیل ٹھونکنے اور اسے گاڑی کے ٹائر کے نیچے سے بھی گزارا گیا تاہم ’’Oppo R5‘‘ کی باڈی پر ذرا سا اسکریچ بھی نہیں آیا۔ جدید اور رائڈ سسٹم سے لیس دھات اور گلاس سے بنا "OppoR5" سفید، سلور اور سنہری رنگوں میں 499 ڈالر کی قیمت فروخت کیساتھ بہت جلد فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )   صدر اوباما ایک مسودۂ قانون پر دستخط کریں گے جس کے تحت روس پر نئی پابندیں عائد کی جائیں گی۔

اس مسودۂ قانون میں روس کی دفاعی صنعت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسے کانگریس نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔

ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا کہ اس مسودۂ قانون سے ہمارے اتحادیوں کو ’ایک منتشر پیغام جائے گا،‘ لیکن صدر اوباما پھر بھی اس پر دستخط کر رہے ہیں کیوں کہ اس کی مدد سے ’لچک برقرار رہے گی۔‘

روسی کرنسی روبل کی قدر میں اس سال تیل کی قیمتوں میں کمی اور مغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث نصف کے قریب کمی واقع ہو گئی ہے۔

منگل کو تجارتی لین دین کے دوران روبل تیزی سے گرا۔

امریکہ اور یورپی ممالک نے کرائمیا کے الحاق اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کے جواب میں روس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے روم میں روسی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا: ’یہ پابندیاں ہفتوں یا دنوں کے اندر ختم کی جا سکتی ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ صدر پوتن کیا قدم اٹھاتے ہیں۔‘

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)    یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موغرینی اور یورپی یونین کو توسیع دینے کے سلسلے میں مذاکراتی کمشنر نے پیر کو کہا تھا کہ ’یہ گرفتاریاں یورپی اقدار کے منافی ہیں۔‘

واضح رہے کہ ایک سرکردہ اخبار اور ٹی وی اسٹیشن سے پولیس کے چھاپے میں کم از کم ۲۲ سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ حزب اختلاف سے ان کے تعلقات ہیں-

صدر اردگان نے چند دن پہلے ہی فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فتح اللہ گولن پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے حامی ہوا کرتے تھے لیکن اب وہ امریکہ میں خود اختیاری جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان پر ترکی میں متوازی حکومت چلانے کا الزام ہے۔

اردوگان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپوں سے میڈیا کی آزادی پر کوئی حرف آیا ہے

ایمزٹی وی (صحت)  برڈ فلو وائرس کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے ساحلی علاقوں میں سائبیریا سے پرندوں کی ہجرت کرنے کا موسم بھی شروع ہوگیا،یہ پرندے سائبیریا میں سخت برف باری کی وجہ سے دسمبر میں کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہجرت کرکے 2ماہ کے لیے آتے ہیں جس کے بعد واپس چلے جاتے ہیں، یہ پرندے افغانستان سے ہوتے ہوئے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہر سال ہجرت کرکے آتے ہیں۔

ماہرین محکمہ صحت اور پولٹری فارمز نے کہا ہے کہ برڈفلو وائرس ہجرت کرکے آنے والے متاثرہ پرندے سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے دیگر پرندے اورمرغیاں شدید متاثر ہوجاتی ہے اور ان متاثرہ مرغیوں کے براہ راست رابطے میں رہنے والے افراد H1N1وائرس سے متاثر ہوجاتے ہیں، یہ وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،ماہرین لائیو اسٹاک کاکہنا ہے کہ برڈ فلو سردیوں کے موسم میں لاحق ہوتا ہے، موسم کی تبدیلی، سرد ہوائیں چلنے سے مرغیوں میں موسمی بیماریوں (انفلوائینزا وائرس )لاحق ہوتا ہے۔

مرغیوں کو وائرس سے بچانے کیلیے حفاظتی تدابیر پرعملدرآمدکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولٹری فارمرز شیڈز کی اچھی طرح صفائی رکھی جائے جبکہ مرغیوں کی ویکسی نیشن کوبھی یقینی بنائیں، عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے، پولٹری فارمرز اور شیڈکا مطلوبہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جائے، مرغیوں کو سردیوں میں ٹھنڈی ہواسے بچاؤکے لیے سائنسی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات کیے جائیں ایسے پلاسٹک کے شیڈ لگانے سے گریز کیاجائے جس سے پرندوں کو ہوا نہ ملے اور پرندے دم گھٹنے سے ہلاک ہوجائیں۔

ماہرین پولٹری کا کہنا ہے کہ شیڈ میں تازہ ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام کریں، مرغیوں میں بیماریوں کا امکان نہ رہے، مرغیوں کوتازہ ہواکیلیے اقدامات کو یقنی بنایاجائے، پولٹری فارم میں شیڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلیے ہیٹر یا بھٹی کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس بات کا بھی خیال رکھاجائے کہ پولٹری فارم کے اردگرد دھواں جمع نہ ہوکیونکہ دھویں سے پرندوں کے پھیپھڑوں شدید متاثر ہوجاتے ہیں، سردیوں میں پرندوں کو وٹا من ای دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اگرکوئی پرندہ مرجائے تو اسے گہرا گڑھا کھودکر زمین میں دبا دینا چاہیے اور فارم کے اردگردچونا بھی چھڑک دیا جائے تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے، انھوں نے شیڈول کے مطابق پرندوں کی ویکسی نیشن کروا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، ادھر محکمہ صحت نے برڈ فلو سرویلینس سیل کو فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔