ایمز ٹی وی (لاڑکانہ) لاڑکانہ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے پراپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ جلسے میں آنے سے کسی کو نہیں روکا جارہا، عمران خان اور جلسے گاہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پرکیبل سروس بند نہیں کی جارہی، یہ خبریں بے بنیاد ہیں ایسے جھوٹے اور من گھڑت پرو پیگنڈےے کو بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے اور عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چینسر گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس نے مشتبہ ملزمان کو پکڑنے کے لئیے کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سردار ثاقب ہیڈ کانسٹیبل سمیت متعدد افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مستقل کرسی پر بیٹھے رہنے والے نوکری پیشہ افراد میں آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے وہ افراد جو کئی گھنٹوں تک مستقل دفترو ں میں کرسیوں پر بیٹھے رہتے ہیں, ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں تیس گنا تک اضافہ ہو جاتا ہے، تحقیق کے مطابق طویل دورانیے تک کو ئی جسمانی سرگرمی سر انجام نہ دینا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہوئے بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے علاوہ زیادہ چکنائی اور سرخ گوشت کا استعمال بھی بڑی آنت کے کینسر کا اہم سبب بنتا ہے
دبئی: روس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے آخری دن 167 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے بلے بازی شروع کی تو ٹیلر اور مارک کریگ وکٹ پر موجود تھے۔
میچ کے شروع میں پاکستان کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن راحت علی کی گیند پر فیلڈر کیچ لینے میں ناکام رہے۔
اس کے بعد کیوی کھلاڑیوں نے کھل کر بیٹنگ کی اور تیزی سے رنز اسکور کرنا شروع کیے۔
کریگ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو یاسر شاہ کی اننگ میں چوتھی وکٹ بنے تاہم اس سے قبل وہ 34 رنز بنا چکے تھے۔
اسکور میں دو رنز کے اضافے سے ٹیلر بھی یاسر شاہ کی وکٹ بن گئے جس کے ساتھ یاسر نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔
روس ٹیلر نے 12 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ ٹم ساؤدھی کی صورت میں گری لیکن آؤٹ ہونے سے انہوں نے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 250 تک پہنچا دیا۔
ساؤدھی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی کیوی قائد نے 250 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 261 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے جو اسے 3.67 کی اوسط سے حاصل کرنا ہے۔
361 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو توفیق عمر کی صورت میں اسے جلد ہی پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جو دوسری اننگ میں بھی کچھ نہ کر سکے۔
اس کے بعد اظہر علی اور شان مسعود نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی جہاں پاکستان نے ایک وکت کے نقصان پر 32 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے دن کے بقیہ کم از کم 58 اوورز میں 3.94 کی اوسط سے مزید 229 رنز درکار ہیں۔
ایمز ٹی وی (پشاور) اسلام آباد، پشاور، چترال، بٹ خیلہ، مالا کنڈ، فاٹا، باجوڑایجنسی اورسوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب، جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی جانب سے مقدمے میں شریک ملزمان کو شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کے طور پر شامل کرکے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں نئی ترمیمی شکایت داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے درخواست کثرت رائے سے منظور کی۔ جسٹس یاور علی نے درخواست پر فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا۔
عدالت نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے دائر درخواست پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ 600 سول وفوجی مددگاروں اور معاونین کوشریک ملزمان کےطورپرشامل کیاجائے جن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) حمید ڈوگر، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی ( نیوز ڈیسک)
لاہور....لاہور میں اوریئنٹ سمارٹ ٹی وی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں نئے ٹی وی کا افتتاح کمپنی کے ایم ڈی محمد طلعت اور میاں احمد فاضل نے کیا۔ سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹررحمان طلعت کا کہنا تھا کہ کمپنی نے موبائیل فون کےفنکشن کو سمارٹ ٹی وی میں منتقل کر دیا ہے،صارفین اپنی مرضی سے ڈرامے دیکھنے کے علاوہ بریکنگ نیوز بھی حاصل کرسکیں گے،
ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست پر وفاقی، پنجاب حکومت اور عمران خان کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان حالات کو خانہ جنگی اور انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اس لئے 30 نومبر کا جلسہ رکوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ جسٹس خالد محمود نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کی اجازت دینا چاہتی ہے توآپ کو کیااعتراض ہے جبکہ میڈیا میں یہ آتا ہے کہ حکومت کوجلسے سے کوئی پریشانی نہیں۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مارچ رکوانےکے لیے بھی حکم جاری کیاتھا،اس کاکیابنا سب کومعلوم ہے اور عدالتوں، آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے تاہم ہر قیمت پر آئین کا تحفظ ضروری ہے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
سڈنی......ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ باندھ لیاہے،انکا کہنا ہے کہ ڈائریکشن پسند ہے اور جلد ہی وہ ایکٹنگ چھوڑ کر ڈائریکشن شروع کردیں گی ، ورلڈ وار ٹو پر بننے والی فلم اَن بروکن کا پریمیئر۔مداحوں کے جوش اور کیمروں کی لائٹس میں ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی ۔تقریب میں ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے پرستاروں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں ،فلم ڈائریکٹر39 سالہ انجلینا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند اور فلموں میں ایکٹنگ کے بعد اسے چھوڑنے کا اراد ہ رکھتی ہیں ، جس کے بعد ان کی توجہ ڈائریکشن پر ہوگی اور آئندہ 2 سال وہ ڈائریکشن سیکھیں گی۔اَن بروکن سے پہلے انجلینا 2011 میں فلم’’ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘‘ بھی ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔