ایمز ٹی وی(کراچی) بالی وڈ کی فلم ’ویلکم ٹو کراچی‘ کے مرکزی کردار کے لئے عرفان خان کو منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن، جب انہیں پتا چلا کہ کبریٰ خان ان کے مقابل لیڈ رول ادا کریں گی، تو انہوں نے انکار کر دیا۔ عرفان خان لیڈ رول میں نرگس فخری کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔
بالی وڈ میں آج کل پاکستانی اسٹارز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ فواد خان کے بعد اب جو پاکستانی اسٹار بالی وڈ میں اینٹری دینے والی ہیں وہ ہیں ۔۔ پاکستانی ہٹ فلم ’نامعلوم افراد‘ کی اداکارہ کبر یٰ خان۔
دستاویزات کے بغیر کراچی کا سفر کرنے اور ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے دو بھارتی شہریوں کے گرد گھومتی کہانی ’ویلکم ٹوکراچی‘ میں کبریٰ خان اہم رول نبھائیں گی۔
بالی وڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات سے متعلق کبریٰ خان نے بتایا۔ ’نامعلوم افراد‘ اور کچھ دیگر پروجیکٹس میں میرا کام دیکھتے ہوئے فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھ سے رابطہ کیا۔۔۔میں نے آڈیشنز دئیے انہیں کام پسند آیا اور یوں میں ’ویلکم ٹو کراچی‘ کا حصہ بن گئی۔
بالی وڈ ایکٹر عرفان خان کے فلم ’ویلکم ٹو کراچی‘ میں کام نہ کرنے سے متعلق جب کبریٰ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ، ’میں عرفان خان کی بہت عزت کرتی ہوں۔اگر وہ اپنی مرضی کی اسٹارکے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ اس میں کچھ غلط نہیں۔‘
’نامعلوم افراد‘ کی کامیابی سے متعلق کبریٰ کا کہنا تھا کپ، ’اس فلم کی کامیابی نے میرے لئے نئے دروازے کھول دئیے۔ اس کے لئے میں فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی شکر گزار ہوں۔‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے فینز انہیں ’ویلکم ٹوکراچی‘ میں بھی پسند کریں گے۔ ارشد وارثی، جیکی بھاگنانی اسٹارر اشیش آر موہن کی ڈائریکٹ کردہ ’ویلکم ٹو کراچی‘ کی ریلیز 2015ء میں متوقع ہے۔
جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی نے پاکستان کو جہاں دوسری ٹیمیوں کے کے لیے خطرہ بنادیا ہے وہیں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان بنادیا ہے ،،، کیویز کو ہرانے کے بعد ابو ظبی میں میڈیا سے پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات نے ٹیم کا مورال بلند کردیا،،، نوجوان ٹیم کے ساتھ میچ جیتنا خوش آیند ہے، انہوں نے کہا کامیابی اس وجہ سے ملی کہ میں کسی طرح کی صورتحال میں مایوس نہیں ہوتا انہوں نے کہا اس فتح کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ کپتان نے اخر میں کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھاوں
کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک پودے میں دو طرح کے پھل اگ سکیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔یقینا نہیں سنا نا؟؟؟ لیکن سائنس بھی اپنے آپ میں ایک کرشمہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ جی ہاں برطانیہ میں کاشتکاری کے ماہر 2 طالبعلموں نے ایسا پودا اگایا ہے جس میں ٹماٹر بھی اگتے ہیں اور آلو بھی۔ ۔ ۔ ۔ یعنی اوپرلال لال ٹماٹر اور جڑوں میں پیلے پیلے آلو،،،،۔رائل ہارٹیکلچر سوسائٹی کے تحت کام کرنے والے طالبعلموں کا اس کرشماتی پودے کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ انوکھا پودا 100 فیصد قدرتی ہے۔ ۔ یہ پودا صرف ایک تجربے کے تحت اگایا گیا ہے ،،، جس میں آلو اور ٹماٹر کے پودے کی جڑوں کو ایک خاص طریقے سے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہے ،،،،،، اس کے علاوہ اس میں کوئی جنیاتی تکنیک استعمال نہیں ہوئی نہ ہی کسی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں ہوا،،،، دونوں طالبعلمون نے بتایا کہ اس پودے کو لگانے کی کوشش اس سے پہلے انہوں نے کئی بار کی ،،،، لیکن اس مرتبہ ان کو کامیابی حاصل ہوئی ، اور وہ خوش ہیں کہ جو لوگ ان کے اس آئیڈیا کا مزاق اڑاتے تھے اب ان کو سراہے بغیر نہیں رہتے،،،،دونوں طالبعلم اس بات پر بھی خوش ہیں کہ اس پودے میں اگائےگئے ٹماٹر اور آلو کا ذائقہ بھی اچھا ہے یہ ہی نہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آگے بھی وہ ایسے تجربے کرتے رہیں گے،،
ایمز ٹی وی( نیوز ڈیس)
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی عدالت نے ایک فرضی جھڑپ کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کے الزام میں دو افسران سمیت سات فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ہلاکتوں کا یہ واقعہ چار سال قبل لائن آف کنٹرول کے قریب مژہل نامی گاؤں میں پیش آیا تھا۔
تاہم کشمیر میں تعینات فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان این این جوشی نے اس فیصلے کی تصدیق کی تردید نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے: ’اس معاملے کی تفتیش ہو رہی تھی، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔‘
فرضی مقابلے میں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تین نومبر کی شب فوج کے ہاتھوں مارے گئے دو نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی-
فوجی ذرائع کے مطابق کمانڈنگ افسر کرنل ڈی کے پٹھانیہ، کپتان اوپیندر سنگھ، صوبیدار ستبیر سنگھ، حوالدار بیر سنگھ، سپاہی چھادرا بن، سپاہی ناگیندرا سنگھ اور سپاہی نریندر سنگھ کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا
30 اپریل 2010 کو بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کشمیر کے مژہل سیکٹر میں تین پاکستانی مسلح شدت پسندوں کو جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں مارے گئے نوجوانوں کی شناخت بارہ مولہ کے محمد شفیع، شہزاد احمد اور ریاض احمد کی حیثیت سے ہوئی تھی جو مقامی مزدور تھے۔
اس پورے معاملہ میں دو کشمیریوں بشیر احمد اور عبدالحمید کو بھی ملزم بنایا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اچھی مزدوری کا لالچ دے کر مقتولین کو فوجی کیمپ میں پہنچایا جہاں سے انھیں کپواڑہ کے مژہل سیکٹر لے جا کر فرضی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا۔
ان ہلاکتوں پر وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور چھ ماہ تک ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں، گرفتاریوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تھا
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
دبئی پولیس نے شہر میں گاڑیاں چلانے والے افراد کو تنبیہ کی ہے کہ اگر شہر کی سڑکوں پر ٹرام کے راستے پر واقع 30 جنکشنوں میں سے کسی پر بھی وہ اس سے تصادم کا باعث بنے اور انھیں 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈرائیور حضرات کے علاوہ سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ٹرام کے راستے کے قریب محتاط رہیں۔
دبئی کی روڈز اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ٹرام لائن عبور کرنے کے مقررہ مقامات کے علاوہ کہیں اور سے اسے پھلانگنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
ادارے کے اہلکار مطع بن عبیدی کے مطابق لوگ ’ممنوعہ علاقوں میں داخل نہ ہوں کیونکہ ٹرام انھیں بچانے کے لیے اپنا راستہ تبدیل نہیں کر سکتی۔‘
خیال رہے کہ دبئی میں ٹریفک جام ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں اور اس مسئلے کے لیے حل کے لیے حکام ٹرام سے قبل میٹرو ٹرین بھی چلا چکے ہیں جس پر عوام کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔
ایمزٹی وی: خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے نری بابا میں امن لشکر کے رضاکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں کالعدم شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جھڑپ کے دوران امن لشکر کے7 رضاکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ مقامی قبائل کے رضاکار بھی علاقے میں امن بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ میجر جنرل محمد سعید علیم نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ازسر نو تعمیر کے لیے دو سال کا عرصہ اور 75 ارب روپے درکار ہوں گے۔
’پہلے مرحلے میں بے گھر افراد کو واپس لے جانے کے لیے شہری علاقوں کو رہائش کے قابل بنایا جائے گا جس میں گھروں اور بازاروں کی تعمیر اور سڑکوں ہسپتالوں اور سکولوں کی مرمت شامل ہے اور دوسرے مرحلے میں پورے علاقے کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جائے گی۔‘
شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے متاثرین اب اپنے علاقوں کو واپسی کے لیے بے چین نظر آتے ہیں
جنرل سعید علیم نے ان بریفنگز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس میں شہری سہولتوں کا نظام اور لوگوں کے کاروبار بھی تباہ ہوئے ہیں۔
’اس علاقے میں پہلے شدت پسندوں نے اپنی کارروائیوں میں ہسپتالوں اور اسکولوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد جب فوج نے کارروائی کی تو اس میں بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔‘
ایمزٹی وی: ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز 174 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے بچنے کے لئے 308 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو تاریخی فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں، مارک کریگ اور ایش سودھی 27،27 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے، کھیل کے آغاز پر دونوں کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 3 رنز کا ہی اضافہ کرسکے تھے کہ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مارک کریگ کو پویلین کی راہ دکھائیَ۔
ینٹ بولٹ اور ایش سودھی نے نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دسویں وکٹ پر مزاحمت کی کوشش کی لیکن پاکستان نے اسے بھی ناکام بنادیا اور اس طرح کیویز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے ٹیسٹ میچ 248 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی، ذوالفقار بابر اور عمران خان نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو ٹھکا۔ہوگئی ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
نیٹو کے سینیئر ترین فوجی کمانڈر کے مطابق رواں ہفتے روس کے فوجیوں کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے
یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر جنرل فلپ بریڈلوو نے روسی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے بارے میں وضاحت کی لیکن یہ کہا کہ نیٹو نے گذشتہ دو دن کے دوران یوکرین میں داخل ہونے والے روس کی فوجی اہلکاروں، بکتربند گاڑیوں، توپخانے کے قافلوں کو دیکھا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولنبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ عسکری قوت میں قابلِ ذکر اضافہ کرنے سے پانچ ستمبر کو طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انھوں نے روس پر زور دیا کہ وہ علاقے سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے تاہم روس کی وزارتِ دفاع نے مشرقی یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے اپنے فوجی بھیجنے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایمز ٹی وی (بنوں) شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ہوئی جس کے نتیجے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران 16 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے درمیان راشن کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی جسے کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے رویئے کے خلاف متاثرین نے احتجاجاً بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راشن سینٹر میں خیموں کو آگ لگا دی۔
پولیس اور متاثرین کے درمیان جاری ہنگامی آرائی اور جھڑپ کے دوران متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاراور 11 متاثرین زخمی ہوگئے۔ مشتعل متاثرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ متاثرین کے منتشر ہونے تک جاری رہا۔