Saturday, 02 November 2024

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پاکستان نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے حتف 4 شاہین ون (اے) بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون (اے) میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی سے نشانہ بناسکتا ہے اور یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔تجربے کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خان اور اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران سمیت سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے۔ اس موقع پرایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کوان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پر مبارکباد بھی دی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری کرکٹ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کے لیے کپتان مکلم اور ٹوم لیتھم آئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بولنگ کی شروعات راحت علی نے کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی تاہم ٹیم میں کوئی تبد یلی نہیں کی گئی ہے۔

شیخوپورہ میں زہریلا کھانا کھانے والے میاں بیوی کے بعد ان کے دو بچے بھی دم توڑ گئے، پولیس نے زہریلے کھانے کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا

شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ روڈ کے رہائشی حکیم مزمل نے گھر میں دیسی گھی کے ساتھ جوڑوں کے درد کی دوا بنائی ، جسے اس کی بیوی نے گھی سمجھ کر سبزی میں استعمال کر لیا۔ کھانا کھاتے ہی حکیم مزمل، اس کی بیوی نازیہ ، سات سالہ بیٹی دعا اور پانچ سالہ بیٹے مدثر کی طبیعت خراب ہو گئی،،انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا،،،جہاں پر حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث لاہور کے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پہلے میاں بیوی دم توڑ گئے،، جبکہ ڈاکٹرز بچوں کی جان بچانے کیلئے کوششیں کرتے رہے تاہم وہ ان کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے، تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے گھر میں پکائے گئےکھانے اور گھی کو قبضے میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ہم لوگ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ 1492 میں کرسٹوفر کولمبس نامی سیاح  نے امریکا دریافت کیا تھا،،،،، لیکن ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمانوں نے کرسٹوفر کولمبس سے تین صدی قبل ہی براعظم امریکہ دریافت کر لیا تھا۔

استنبول میں ہونے والی  لاطینی امریکہ کے مسلمان رہنماؤں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس بات کا ثبوت کولمبس کی دستاویزات سے ملتا ہے جس میں اس نے کیوبا میں ایک پہاڑی پر مسجد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے۔

 عام طور پر لوگون کا خیال ہے کہ کرسٹوفر کولمبس نے 1492 میں امریکہ اس وقت دریافت کیا جب وہ بھارت کے لیے نئے بحری راستے کی تلاش میں سفر پر نکلا تھا۔

لیکن تک صدر رجب طیب اردگان وہ پہلے شخص نہین جو یہ دعوہ کرتے ہیں ،،، 1996 میں ایک مسلم مورخ یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کی دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا مسلمان سب سے پہلے امریکہ پہنچے اور وہاں دینِ اسلام پھیل چکا تھا۔

تاہم کچھ مورخین کے خیال میں کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد جیسی شکل والی پہاڑی کا تذکرہ کیا تھا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ آج بھی اس پہاڑی پر بہترین مسجد تعمیر ہو سکتی ہے اور وہ اس بارے میں کیوبن حکام سے بات کرنا چاہیں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک ہفتے کےدورے پر امریکا پہنچے جہاں انہوں نے سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر پہنچے۔جہاں پاک فوج کے سربراہ کا سینٹ کوم پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی اور دیگر اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دسمبر میں امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی ، آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے ضرب عضب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پیشکش کی ہے کہ افغان افواج کو تربیت فراہم کرنے میں پاکستان امریکی افواج کی مدد کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان میں دیگر جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بھی توقع کا اظہار کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کل بھی سینٹ کوم میں فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر دفاع چیک ہیگل اور کانگریس کی دفاعی کمیٹی سے ہو گی۔امریکی سنٹرل کمانڈ ہڈکوارٹر میں پاک امریکی افواج سربراہوں کے درمیان ملاقات میں امریکی افواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں استحکام کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

 ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں بھوک اور بیماری کے باعث مزید آٹھ بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔ غذائی قلت  سے مرنے والے بچوں کی تعداد  80ہو گئی ہے۔تفصیلات ک مطابق تھرپارکر میں  غربت، بھوک اور بیماریاں روزانہ بچوں کی جان لے رہی ہیں۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچے روزانہ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں لیکن بےبس لوگوں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ انتظامیہ کی بےحسی نے مجبور لوگوں کو بےبسی کی تصویر بنا کر رکھ دیا۔ تحصیل ڈاھلی کے گاؤں جیتراڑ میں پینتیس بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے۔ چھاچھرو اور ڈاھلی کے سیکڑوں دیہات میں امدادی گندم نہیں پہنچ سکی جبکہ سیکڑوں کنویں خشک ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے ہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مقامی وڈیروں اور سیاسی مداخلت کے باعث غریب اور متاثرہ لوگوں کو گندم نہیں مل رہی۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تمام اسکیمیں ناکامی کا شکار ہو گئی ہیں جس نے خوراک کی کمی کے شکار لوگوں کو شدید مشکلات کا شکار کر دیا جس پر متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے۔ تھر میں   بھوک، پیاس اور بیماریوں کا شکار لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

فرانسیسی بادشاہ نپولین بوناپارٹ کا ایک ’بائیکورن‘ ہیٹ 19 لاکھ یورو میں نیلام ہوا ہے۔

اس زمانے میں فوجی افسران میں مقبول دو کونوں والا یہ ہیٹ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا ہے-

پیرس کے قریب فونٹین بلو میں ہونے والی نیلامی میں یہ ہیٹ موناکو کے شاہی خاندان نے فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

گزشتہ رات کو ہونے والی اس نیلامی میں نپولین کی دیگر بہت سی یادگاری اشیا بھی نیلام کی گئیں۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے خریدار نے اس ہیٹ کے لیے 15 لاکھ یورو کی کامیاب بولی لگائی

موناکو کا شاہی خاندان اپنے محل کی تزئین و آرائش کے لیے درکار رقم کے حصول کی خاطر ان اشیا کو نیلام کر رہا ہے۔

نیلام گھر نے نپولین کے ہیٹ کی متوقع قیمت تین سے چار لاکھ یورو کے درمیان لگائی تھی۔

نیلام کیا گیا بائیکورن ہیٹ اس وقت دنیا میں موجود نپولین کے 19 ہیٹس میں ایک ہے۔

نپولین نے اپنے دور میں مختلف مواقع پر کل 120 مختلف ہیٹ پہنے تھے۔

نپولین نے خود کو 1804 میں بادشاہ قرار دیا تھا اور اس کے بعد اس نے 1815 میں اپنی شکست تک مختلف یورپی طاقتوں کو اپنا باجگزار بنا لیا تھا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب) کے آٹھ افسران کی تقرری وترقیاں چیلنج کردی گئی ہیں ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ ڈی جی نیب لاہور کو غیرقانونی طورپر نیب میں ضم کیاگیاہے اور آٹھ افسران چودہ سال سے مراعات اور تنخواہیں لے رہے ہیں ۔ ترقیاں و تقرریاں چیلنج ہونیوالے افسران میں ڈی جی راولپنڈی ، ڈی جی خیبرپختونخواہ اور ڈی جی آپریشنزشامل ہیں ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

نائجیریا  میں خودکش حملے میں کم از کم آٹھ سے زائد  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ رات اتوار کو ریاست بوچی کے قصبے آزارے کے بازار میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں مرنے والوں میں زیادہ تر دکاندار اور خریدار شامل ہیں-

دھماکے کے بعد مقامی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔

 نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے چیبوک نامی اس شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے جس پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے ارکان نے جمعرات کو قبضہ کر لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق چیبوک پر قبضے کی جنگ میں  اتوار کو بوکوحرام کے متعدد جنگجو مارے گئے ہیں۔

تاہم  نامہ نگار کے مطابق متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ چیبوک کے نواحی علاقوں میں اب بھی شدت پسند موجود ہیں اس لیے وہ علاقہ محفوظ نہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

جنوبی سوئٹزرلینڈ اور شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں میں ۵ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوئس قضبے لیوگانو کے قریب گزشتہ رات کو  ایک گھر پر مٹی کی دیوار گرنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔سوئس حکام کے مطابق ڈاویسکو سارانگنو گاؤں میں ہلاک ہونے والی ان خواتین کی عمریں 34 اور 38 سال تھیں۔

یہ ہلاکتیں اٹلی کے علاقے سیر ڈی لیوینو میں ہوئیں۔ ہلاک شدگان میں ایک 70 سالہ شخص او ان کی 16 سالہ پوتی شامل ہیں- 

اٹلی میں 44 سالہ ایک تیسرے شخص کو ملبے سے نکال کر بچا لیا گیا اور انھیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خطے میں تیز بارشوں کے جاری رہنے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے متوقع سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

شمالی اٹلی میں ویگیوانو کے قریب دریائے ٹیسینوں کی سطح بڑھ گئی ہے اور پانی اس کے کناروں سے نکل کر باہر بہہ رہا ہے۔