Saturday, 16 November 2024
کراچی: گوگل نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران انٹرنیٹ سرچنگ کی تفصیلات جاری کردیں.
گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیا، فراز اظہر نے کہا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیا اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران، صحت مند تر طرز زندگی کی جانب اْن کی رغبت بڑھی ہے۔
گوگل کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ماحول کے بارے میں فکرمند ہیں اور اس سے متعلق مواد کی تلاش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ”موسمیاتی تبدیلی“ اور ”الیکٹرک گاڑیوں“سے متعلق مواد کی تلاش میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا جبکہ قابل تجدید توانائی کے بارے میں معلومات کی تلاش 130 فیصد بڑھ گئی۔
 
پاکستان میں گوگل سرچ استعمال کرنے والے ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح اثرات کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں کیوں کہ کلیئر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا، کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد صاف پانی کی تلاش میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح صحت بخش طرز زندگی یعنی خوراک اور ورزش کا رجحان بھی پاکستانیوں میں بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کھانا پکانے سے متعلق مختلف شاندار روایتیں پائی جاتی ہیں تاہم متبادل خوراک اور خوراک کے ایسے طریقے جنہیں انسانی صحت کے اعتبار سے بنایا گیا ہو ان کی سرچنگ میں بھی اضافہ ہوا جب کہ ”یومیہ ورزش“ کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
گوگل کے مطابق پانچ میں سے چار پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے مصنوعات آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران آن لائن گراسریز کی خریداری بڑھ گئی اور کورونا کی وبا سے قبل اور بعد میں آن لائن گروسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
 
گوگل کے مطابق ڈیجیٹل ویڈیو کے استعمال میں اضافہ جاری ہے، ویڈیو اسٹریمنگ اور شیئرنگ کے پلیٹ فارمز وہ مقامات ہیں جہاں پاکستانی اپنی معلومات، تفریح، خبروں اور کھیلوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
 
کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح طویل علالت کےبعد 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
 
اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہرمسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی گئی۔
 
مرحوم محمد اسلم جناح کو کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورنا کی عالمی وباء کی صورتحال کے تناظر میں کامیابی سے آن لائن نصاب شروع کرنے والے اداروں کی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں 19؍ سرکاری و نجی جامعات نے 100؍ فیصد نمبر حاصل کیے۔
 
جاری کردی فہرست کےمطابق ان جامعات میں 4؍ سندھ میں قائم ہیں۔ ان میں این ای ڈی یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی کراچی، ڈی ایچ اے صفاء یونیورسٹی اور دادابھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن شامل ہیں۔
 
ایچ ای سی نے نجی ادارے کے ذریعے یہ سروے کرایا ہے جس میں 8؍ اہم پوائنٹس کو شامل کیا گیا تھا جن میں یونیورسٹی کی تیاری، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی تیاری، ٹیکنالوجی کی تیاری، کتب خانے کی تیاری، طلبی کی تیاری، ایولیوشن کی تیاری اور لیبارٹری کی تیاری شامل تھی۔
 
جس کے مطابق سندھ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی (زیبسٹ) نے 99.89؍ فیصد نمبر حاصل کیے، ہمدرد یونیورسٹی 99.07 فیصد، جامعہ سندھ جامشورو 97.73 فیصد، انڈس یونیورسٹی 99.84 فیصد، سرسید یونیورسٹی 98.46 فیصد جبکہ بقائی یونیورسٹی نے 93.75 فیصد نمبر حاصل کیے۔ نیوپورٹ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس نے 93.49 فیصد، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے کراچی) نے 91.96 فیصد، دائود انجینرنگ یونیورسٹی 91.74 فیصد، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی 91.43 فیصد، خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ 84.38 فیصد، ضیاء الدین یونیورسٹی نے 82.37 فیصد، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی 76.69 فیصد، دیوان یونیورسٹی 56.54 فیصد، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو 75 فیصد، اسراء یونیورسٹی حیدرآباد 66.62 فیصد، بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ 63.01 فیصد، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ 52.68 فیصد، بےنظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ 51.72 فیصد، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کراچی نے 34.59 فیصد جبکہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد نے سب سے آخری 34.38 فیصد نمبر حاصل کیئے اور اس کا نمبر 106واں رہا۔
کراچی : جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نےمعروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکاکہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری ایک عہد ساز علمی شخصیت ، مثالی خطیب ، حفظ قرآن اور استادالمقررین تھے ۔
 
انہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا سبق دیا
 
معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی وفات علم وادب کی دنیا میں عظیم نقصان ہے
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروفیسر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ پروفیسر نثار احمد صدیقی آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر تھےنثار احمد صدیقی کا انتقال شعبہ تعلیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے
 
تعلیم کا نظام بہتر کرنے کیلئے نثار صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرےاور لواحقین کو صبروجمیل دے۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.
 
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کاکہنا ہےکہ مرحوم نثار احمد صدیقی کی تعلیمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا. نثار احمد صدیقی کے انتقال سے صوبہ ایک عظیم تعلیم دان سے محروم ہوگیا ہے.
 
اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے.اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

کراچی۔ صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز ‏نثار احمد کھوڑو کا آئی بی اے سکھر کے وی سی نثار صدیقی کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظھارکیا ہے۔ اپنےخیالات کااظہار کرتےہوئے نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ مرحوم کی تعلیم کے لئے خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

ان کامزیدکہنا تھا کہ ہم سب سوگوار خاندان سے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی توفیق دے۔

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق نثار احمد صدیقی دل کے عارضے میں مبتلا تھے
 
علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال مین زیر علاج تھے۔ نثار احمد صدیقی کمشنر سکھر بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے بطور آئی بی اے کے ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دی ہیں
مانیٹرنگ ڈیسک : ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف پیسے دینے والے صارفین کے لیے ہوگا۔
کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔
جس کے بعد اتنی تیزی سے اضافے کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی مسائل بھی سامنے آئے اور کمپنی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کررہی ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے اور زوم نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے۔
مگر اب کمپنی کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیزائن اوپن سورس GitHub میں جاری کیا گیا اور ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔
ایرک یوآن نے کہا 'ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کے لیے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا'۔
اس فیچر تک رسائی کے لیے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔
زوم کی جانب سے اس فیچر کا ابتدائی بیٹا ورژن جولائی میں پیش کرنے کا منصوبے ہے، جبکہ اس وقت تک AES 256 GCM ٹرانسپورٹ انکرپشن بائی ڈیفالٹ استعمال کرسکیں گے۔
دستیابی کے بعد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور یہ کسی حد تک محدود ہوگا، یعنی رواتی پی ایس ٹی این فون لائنز یا ایس آئی پی ایچ 323 ہارڈ وئیر کانفرنس روم سسٹمز تک۔
میٹنگ ہوسٹس انکرپشن کو ہر میٹنگ میں آن یا آف کرسکیں گے اور اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ اور گروپ لیول پر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرسکیں گے
مانیٹرنگ ڈیسک : ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون انجوائے 20 پرو گوگل سروسز کےبغیرمتعارف کرادیا ہے۔
ذرائع کےمطابق دوروزقبل چین میں اس فون کو پیش کیا گیا جس میں بھی گوگل سروسز موجود نہیں جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای یو ایم آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔
اس فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
 
انجوائے 20 پرو میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ فون میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 800 پراسیسر سے لیس ہے جو 4 جی سپورٹ کے ساتھ ہے، جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔
فون کا 6 جی بی ریم والا ورژن 1999 چینی یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ماڈل 2299 یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
واضح رہے گوگل کی جگہ ہواوے موبائل سروسز کو فون میں شامل کیا گیا جن کو چینی کمپنی نے گوگل سروسز کے متبادل کے طور پر کچھ عرصے پہلے متعارف کرایا تھا۔اس کے علاوہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل موڈ 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔