Wednesday, 20 November 2024

کراچی:  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرزکا راج برقرار رہا جب کہ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پاکستانی ٹیم کو سری لنکا سے ہوم سیریز کے دوسرے حصے میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنا ہے، مگر اس فارمیٹ کیلیے میدان میں اترنے سے پہلے ہی اوپنر فخر زمان ایک درجہ بہتری پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

لوکیش راہول کی 3 درجہ تنزلی ان کیلیے فائدہ مند ثابت ہوئی، ٹاپ پوزیشن پر بدستور بابر اعظم کا راج اورانھیں قریب ترین حریف آسٹریلیا کے میکسویل پر پورے 81 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، شعیب ملک کو تنزلی نے 34 ویں نمبر پر پہنچا دیا،کپتان سرفراز 45 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں ٹاپ پوزیشن پر اگرچہ افغانستان کے راشد خان کا قبضہ برقرار ہے تاہم پاکستانی عماد وسیم اور شاداب بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود اور انھیں چیلنج دے رہے ہیں۔ فہیم بھی دسویں پوزیشن کی صورت میں ٹاپ 10 میں موجود رہے، عامر 35 اور حسن 36 واں نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز میں قدرے بہتر کارکردگی پر بھارتی کپتان کوہلی بھی ایک درجہ ترقی پاکر 11ویں نمبر پہنچ چکے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں ٹاپ پر شکیب جبکہ اس فہرست میں پاکستان کے ہائی رینکنڈ پلیئر حفیظ 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بدستور پاکستان کے پاس ہے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر رہا۔

اسلام آباد: سیکٹر ای الیون کے علاقے میں برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم علی اریب کو فوری معطل کردیا ہے، ملزم کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
 
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کا متاثرہ غیر ملکی خاتون پر کسی قسم کوئی دباؤ نہیں، اسے مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، زیادتی کرنے والا ملزم علی اریب اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف میں تعینات تھا، اور اس کے خلاف ایس ایس پی سی ٹی ایف انکوئری کررہے ہیں۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات، شیخ علی بن عبداللہ الثانی انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹواور شاہی خاندان کے رکن ہیں۔
 
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کے لئے سیکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سالمیت اور خود مختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
 
تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عالمی معیشت میں ایران کے کردار کو محدود کردیا ہے، ایران، کیوبا، وینزویلا، چین، روس پر پابندیاں جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔
 
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران سمیت کئی ملکوں پر یہ جرائم، مجرموں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مکمل امن چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ میں آگ لگی ہوئی ہے، امریکا سلامتی کونسل کی بات مانتا ہے نہ احترام کرتا ہے، امریکا سلامتی کونسل کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا ہے۔
 
 
حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے معاہدے توڑے پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے، امریکا کچھ بھی کہے یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل کررہے ہیں۔
 
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔
 
واضح رہے کہ چند روز قبل حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج میں موجود غیرملکی افواج خود کو ایرانی مفادات سے دور رکھیں، اگر غیرملکی افواج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں، آپ کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور مشکلات کا سبب بنتی ہے۔
 
 
 
 
جدہ: او آئی سی نے کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کشمیریوں کی شناخت اورجغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.
 
اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرپربھارتی اقدام عالمی قوانین، خودبھارتی وعدوں کےبرعکس ہیں، اقدام مسلم اکثریتی علاقےکو ہندو اکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے.
 
رابطہ گروپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این ہائی کمشنرکی رپورٹس، پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کے 16 اگست کےاجلاس کا خیر مقدم کیا، رابطہ گروپ نے یو این سیکریٹری جنرل کے 8 اگست کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے.
 
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازع ہے، خطے میں امن کے لئے یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، بھارت یک طرفہ اقدامات واپس لے.
 
او آئی سی رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے، پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کااستعمال بند کرے.
 
تمام اسیروں کوفی الفور رہا کیا جائے، کالے قوانین واپس لے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے.
 
 
 
 
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور ازالے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم زلزلہ متاثرین کی ممکنہ معاونت اوربحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی، پیاروں کے غم پر متاثرین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی، خیموں اور پانی سمیت دیگراشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں۔
 
وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اوربحالی کےلیے پرعزم ہیں انکی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوںکے گھر گئی،ان کے پیاروں کے غم پران سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔خیموں اور پانی سمیت دیگراشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں۔آزمائش اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آزمائش اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا۔
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان،ا ین ڈی ایم اے، حکومت پنجاب اور دیگرادارے مصروف ہیں، متاثرین کی بحالی اور ازالے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی، ایثاراور جذبہ احساس ہوتا ہے، متاثرین کی بحالی تک حکومت اورادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
 
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پورٹیبل ایکس ریزمشینیں اورادویات آج روانہ کی جائیں گی، آزاد کشمیر حکومت کے شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں سرگرم ہیں۔
 
 
 
 
نیویارک : اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی، روزمرہ کے اخراجات کے لئے ہر ماہ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے۔
 
اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس سے ماہانہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔
 
جاری یواین لیٹرکے مطابق حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس کے استعمال کرنے کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی۔
 
حافظ سعید کو روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کیلئے منجمد بینک اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 
خیال رہے حافظ سعید کے تمام بینک اکاؤنٹس اقوام متحدہ کی ہدایت پرمنجمد کیے گئے تھے۔
 
واضح رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
 
بعد ازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
 
سنہ 1948 میں پیدا ہونے والے حافظ سعید نے پہلے لشکر طیبہ کے نام سے اپنی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی، جب اس پر پابندی لگی تو انہوں نے جماعت الدعوۃ کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔

کراچی : فپواسا سندھ کی جانب سے آج 3 بجے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی جاۓ گی . پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کی طرف سے یونیورسٹیز کی بجٹ میں کٹوتی, اساتذہ اور ریسرچرز کے لیے ٹیکس ربیٹ کی بحالی، سندہ سرکار سےجامعات کے لیے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ سمیت کرپشن میں ملوث واٸس چانسلرز کی برطرفی پر زیرغور کیاجائے

 
 
 
 
کراچی : کراچی کی تین جعلی کمپنیوں کے نو کروڑ روپے ٹیکس ریٹرن کے مقدمے قائم مقام چیف جسٹس نے غیر تسلی بخش جواب پرایف بی آر حکام کوجھاڑ پلادی، جسٹس گلزار نے کہا ایف بی آر والےاپنےہی افسروں کوبچارہےہیں، آپ لوگوں کو ملک کی پرواہ نہیں ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی تین جعلی کمپنیوں کےنوکروڑ روپےٹیکس ریٹرن کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد غیر تسلی بخش جواب پر ایف بی آرحکام پر برس پڑے۔
 
جسٹس گلزار نے کہا ایف بی آر والے اپنے ہی افسروں کو بچارہے ہیں، نقصان پہنچانے والوں کو نوکری سے نکالنا کافی نہیں، آپ لوگوں کو ملک کی پرواہ نہیں۔
 
قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ نو کروڑ ریکور کون کرے گا؟ یہ بتائیں ایف بی آر میں کل کتنے ملازمین ہیں، جس پر چیئرمین شبرزیدی نے جواب دیا ایف بی آر کے ملک میں اکیس ہزار پانچ سو ملازمین ہیں۔
 
جسٹس گلزار نے کہا شبرصاحب یہ بتائیں رقم کس کے جیب میں گئی، ساری جعلی کمپنیاں ہیں، ایف بی آر کی پبلک سروس کہاں ہے،آپ کا محکمہ تباہ حال ہے، ایف بی آر کے رولز دکھائیں، قانون میں رقم کی وصولی اور 5سال جیل لکھا ہے۔
 
عدالت نے مبینہ فراڈ پر 3 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے ایف بی آر کو 3 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ڈاکٹراشفاق غنیو کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ 2ہفتے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اشفاق غنیو کے خلاف ایکشن کے لئے وزیراعظم کو بذریعہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لکھ دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ دو ہفتوں کی مہلت بڑھائی جائے، دو ہفتے مشکل سے وزیراعظم کی جانب سے جواب آئے گا۔
 
جس پر قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا اگر نیت ہوتو ایک دن میں بھی کام ہوسکتا ہے۔
 
عدالت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مزید مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3ماہ کے لئے ملتوی کردی۔
کراچی: جامعہ کراچی اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ ایڈمنسٹریشن ارشد محمود نے دستخط کئے۔اس موقع پر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔
 
مذکورہ مفاہمتی یادداشت کے تحت NAPA جامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پرفارمنس کو بھی بہتر بنانے کے لئے تعاون کرے گی جبکہ جامعہ کراچی اس مقصد کے لئے اپنی کلاس رومز ،آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات مہیا کرے گی۔مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام پروگرامز دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے۔