Wednesday, 20 November 2024
کراچی: سندھ کےتعلیمی بورڈزکے چئیرمینزکی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ۔ اشتہارآنےاورنئی تعیناتیوں تک موجودہ چئیمرمینزکام کرتےرہیں گےمحکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈزنےنوٹیفیکیشن جاری کردیا
 
تفصیلات کےمطابق توسیع ملنےوالےچئیرمینزمیں کراچی میٹرک و انٹر بورڈ،لاڑکانہ،سکھراورٹیکنیکل بورڈکےسربراہ شامل ہیں
 
صوبےکےپانچ تعلیمی بورڈزکےسربراہوں کی مدت ملازمت آج ختم ہوچکی تھی
لاس انجلس: ہالی ووڈ فلم ” جوکر” کا رنگا رنگ پریمیئرشو ہوا جس میں مداح ریڈ کارپٹ پر ڈی سی کامکس کے مشہور ولن “جوکر” کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔
 
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم ” جوکر” کا رنگا رنگ پریمیَر شو ہوا۔ مداح ریڈ کارپٹ پر ڈی سی کامکس کےمشہور ولن “جوکر”کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ ریڈ کار پٹ پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جواکن فینکس سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔
 
ہالی ووڈ تھرلر فلم”جوکر” چاراکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی ایک ناکام “اسٹینڈاپ کامیڈین ” کے گرد گھومتی ہے جو زمانے کی تلخیاں برداشت کرکے ایک “سائیکوپیتھ” قاتل بن جاتا ہے۔
سڈنی: پاکستان کے لیجنڈ گلوکارراحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔
 
عالمی شہرت یافتہ گلوکاروقوال راحت فتح علی خان دنیا میں اپنی آوازکا جادو جگا کرمداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ گلوکارکے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جو ان کی لائیو پرفارمنس کوترستے ہیں۔ گزشتہ روز گلوکار نے آسٹریلوی شہرمیلبورن میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے نام سے میوزیکل شو کے دوران مداحوں کوخوب محظوظ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔
دوسری جانب گلوکاررواں ہفتے سے شروع ہونے والے امریکا اورکینیڈا کے مختلف شہروں میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے تحت ہی میوزیکل شوز کا بھی حصہ ہوں گے۔
 
 
کراچی: نینشل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
 
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔
 
قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زماں ، امام الحق ، بابراعظم ،حارث سہیل، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں جب کہ آصف علی ،عابد علی، محمد رضوان، محمد نواز اور محمد حسنین کو آج کے میچ میں نہیں کھلایا گیا ہے۔
 
خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا۔
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی۔
 
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس بھی ماڈرن پولیسنگ کواپنانے لگی۔ صوبے بونیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اورشدت پسندوں کی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا۔ بونیرمیں ایل پہاڑی اوردشوار گزارراستوں پر پولیس ٹیموں کی رسائی میں مشکلات کے پیش نظر ڈرون کیمرے مددگار ثابت ہونے لگے، 3 کیمروں کی مدد سے آسمان سے دہشت گردوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ رسائی کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا جس سے قانون نافذ کرنے والے ادروں کو کم وقت میں زیادہ بہتر نتائج میسر آنے لگے۔
ڈرون کیمروں کی خریداری سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دورانی کے دور میں کی گئی ، جس میں صوبے کے 7 ریجینز میں دہشت گردوں کے خلاف میگا آپریشنز، محرم الحرام میں جلوسوں کی فضائی کوریج ، وی آئی پیز مومونٹ اور قبائلی اضلاع کے قریب حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے سرچ اینڈ اٹرائیک آپریشنز میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے بارے میں ہونے والے فوائد کے بارے میں ریجنل پولیس اافسران کوہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی کاروائیوں حصہ لینے والے پولیس آفیسر کے مطابق اونچے درختوں ، پتھریلے راستوں ، اور پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سکیورٹی مقاصد کے لئے کیا جارہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی اسٹریٹیجیز تبدیل کرنا ہوں گیں۔
 
ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال سے خیبر پختونخوا پولیس نے کافی کا میابیاں حاصل کیں ہیں۔ صوابی کے بعد اب ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپشینزمیں ڈرون کمیرو کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کے پی پولیس ماڈرن پولیس کی طرف تیزی سے جارہی ہے ڈرون کیمروں کا استعمال آپریشنز اورسکیورٹی مقاصد کے لئے موٗثر انداز میں ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکالوجی میں خیبر پختونخوا پولیس دوسرے صوبوں سے کافی آگے ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے جدید روپورٹس بھی میسرہیں جو کہ دشوار گزارعلاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق کا کہنا تھا کہ سات ریجنزمیں ڈرون کمیرے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی حکام بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لاتے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نوازبھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔
 
اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی پولیس ریفارمزایکٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی۔
وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو ڈینگی وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، وہ ملک کے 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہیں، منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے قانون کاغلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا، اس لئے چوہدری شوگر ملز ریفرنس منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی جائے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔
 
واضح رہے کہ مریم نواز کو 8 اگست 2019 کو نیب نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا کہ جب وہ اپنے والد سے ملنے آئی تھیں۔ گرفتاری کے وقت نیب کا موقف تھا کہ مریم نواز سے شیئرز کی خریداری کے ذرائع آمدن پوچھے گئے تھے لیکن وہ اس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ 25 ستمبر کو احتساب عدالت نے نیب کو مریم نواز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا تھا۔
میرپور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میرپور آزاد کشمیر میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔
 
 
وزیراعظم وزیراعظم میرپور میں زلزلے سے متاثرہ بستیوں کا دورہ کریں گے اور انہیں زلزلے سے ہونے والے نقصان اور اب تک بحالی کے اقدامات پر تفصیلاً آگاہ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور بھی گئے۔
 
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے، میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا، مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اآزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے، میں ان کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔

اسلام آباد: جرمن نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔

معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا،معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔

نیول چیف نے امن مشقوں میں شرکت کرنے پر جرمن نیول چیف کا شکریہ ادا کیا -

جرمن نیول چیف نے پاکستان اور جرمن بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے، ہم نے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا جبکہ لیگ اچھی ساکھ کی حامل ہے اور امید ہے کہ غیر ملکی اسٹارز بھی آئیں گے ، ایونٹ کیلئے ملتان اور راولپنڈی کےا سٹیڈیمزوقت پر تیار ہو جائیں گے۔
 
احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان رہے ہیں، وہ بطور چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ بھی کارآمد ثابت ہوں گے، مکی آرتھر ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر بھی بہت جڑے ہوئے تھے، جیتنے پر ان کی خوشی اور شکست پر غم چھپائے نہیں چھپتا تھا مگر وہ ٹیم کو لفٹ نہیں کر سکے۔
 
احسان مانی نے کہا کہ بھارت سے ہم کسی بھی جگہ کھیل سکتے ہیں البتہ وہاں سیریز کیلئے جانا ابھی ممکن نہیں، سری لنکا سے کہا ہے کہ کم از کم ایک ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔