اسلام آباد: جرمن نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔
معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا،معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جرمن نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔
نیول چیف نے امن مشقوں میں شرکت کرنے پر جرمن نیول چیف کا شکریہ ادا کیا -
جرمن نیول چیف نے پاکستان اور جرمن بحریہ کے مظبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
لاہور: عمان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عمان ہاکی ٹیم لاہورائیرپورٹ سے ہوٹل کےلئے روانہ ہو گئی ۔
واضح رہے کہ عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کےخلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی،پاکستان اور عمان کے درمیان میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔
اذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سمری پر غور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
کراچی: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 2014 سے مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ گیا،تاریخ میں کبھی بھی اتنابڑاخسارہ نہیں ہوا،گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2014 سے 2017 تک مالیاتی خسارہ معیشت پربوجھ رہا،معیشت کو دوسرابڑامسئلہ مالیاتی خسارہ ہے ،بڑھتے مالیاتی خسارے سے زرمبادلہ کے ذخائرگرتے رہے ،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مشکلات کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جاناپڑا۔
انہوں نے کہا کہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نصف سے بھی کم ہوگیاہے،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے برآمدات بڑھ رہی ہیں، مستقبل میں شرح سودکافیصلہ مہنگائی کی شرح دیکھ کرہوگا،مرکزی بینک شرح سودمیں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کرسکتاہے