جمعہ, 10 مئی 2024

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ دھرنا نہیں ورنہ حکومت پیٹرول بحران کا ذمہ دار دھرنا کو قرار دے دیتی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیٹرول بحران پیدا کرکے جو کیا جارہا ہے اس سے چند خاندان امیر سے امیر تر ہوجائیں گے اور اگر اسے سازش قرار دیا جارہا ہے تو یہ نون لیگ کے اندر سے ہورہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹرز خود سڑکوں پر نکلیں اور تمام جماعتوں نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی پھر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی اور اسے کس چیز کا خوف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ناقص طرزحکمرانی اور آئے روز نئے بحران سامنے آرہے ہیں، جعلی الیکشن سے بہتر ہے کہ الیکشن نہ کرائے جائیں اور اگر ایسے انتخابات آئندہ بھی ہوئے تو عوام کا اعتماد انتخابات سے اٹھ جائےگا،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگردھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو وزیراعظم کے لئے حکومت چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔  سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کئے جانے پر عمران خان نے کہا کہ میرے پاس 20 ارب تو نہیں لیکن افتخار چوہدری کے خلاف کیس لڑوں گا اور میں جانتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے پاس کس طرح رات و رات اتنا پیسہ آیا۔

لندن برطانیہ کے مشہوریونیورسٹی پریس' نے بچوں کی کتابیں میں خنزیر یا اس کے گوشت سے تیار کی جانے والی چیزوں کے بارے میں لکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پریس نے برطانوی مصنفین کو ہدایات دی ہیں کے وہ اپنی تحریر میں مختلف تہزیبوں کو مد نزر رکھتے ہوے خنززیر اور اس کے گوشت سے تیار کی گیَ چیزوں کا زکر نہ کیا جاےَ۔ مصنفین سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلمان ممالک میں ثقافتی اور مقامی رجحانات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی تحریروں میں مسلم معاشروں میں ممنوع سمجھی جانے والی اشیا کا ذکر نہ کریں تاکہ یہ کتابیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم دنیا میں برآمد کی جاسکیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں شائع ہونے والا تعلیمی مواد دنیا کے سو سے زائد ممالک میں فروخت ہو رہا ہے اور مختلف معاشروں میں اس کی حساسیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق تقریبن پچاس مسلم ممالک میں نوجوان کی اکثریت ہے جو ان کتابوں کی برآمد کے لیےَ اہم میڈیا ہیں۔ جبکہ برطانیہ کی کنزرویٹیو جماعت کے رہنما فلپ ڈیوس نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق برطانوی پبلشر کی طرف سے دوسروں کی ثقافتوں کو اشاعت میں شامل کیا جارہا ہے جو مناسب نہیں ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ ہے جو کیمبرج یونیورسٹی پریس کے بعد دنیا کا دوسری قدیم چھاپہ خانہ ہے۔آکسفورڈ پریس ہر سال چھ ہزار نئی کتابیں شائع کرتا ہے جنھیں دنیا کےڈیڈھ سوسے زایَد ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے  جبکہ اس کی تجارتی سرگرمیوں سے آکسفورڈ یونیورسٹی سالانہ لاکھوں پونڈز کا منافع کماتی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)  آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہی دکھائی نہیں دیتا۔ پاکستان کی بولنگ اس ٹورنامنٹ کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے،اگر حفیظ کلیئر نہ ہوئے تو پھر بولنگ اٹیک کی بڑی آزمائش ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اگر گرین شرٹس ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انحصار 2 سینئر ترین بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان پر ہوگا، انھیں بڑی اننگز سے دیگرکھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہوں گے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کردار نبھانا ہوگا، میرا بدستور یہی خیال ہے کہ پاکستان ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل نہیں ہوگا، میں سیمی فائنلز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کو آپس میں کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ آف اسپنر کا کہنا تھا کہ  ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شدید مایوسی ہوئی، میں خاص طور پر آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اپنی بولنگ کے جوہر دکھانا چاہتا تھا جہاں اسپنرز کو زیادہ باؤنس ملتا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری  کی جانب سے عمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کاا دعویٰ دائر کیا گیا ، اپنی درخواست میں سابق چیف جسٹس کا موقف ہے کہ عمران خان نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس پر افتخار محمد چوہدری نے غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا، جس پر ان کے وکیل حامد خان نے جواب بھی داخل کرایا گیا تھا بعد میں انہوں نے ہتک عزت پر اپنا جواب واپس لے لیا تھا۔

ایمز ٹی وی (مظفرگڑھ) نجی نیوز چینل کے مطابق کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ پیش آیا جب کوٹ ادو سے ملتان جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والی اسکول وین میں تصادم ہوگیا۔ جاں بحق اورزخمی بچوں کی عمریں5 سے10سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون استاد اور وین کا بدقسمت ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں حالیہ پیٹرول بحران کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت اورآئل کمپنیوں نے لوٹ مار کے لئے مصنوعی بحران پید اکیا، اس بحران سے بجلی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے اس لئے عدالت عالیہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو معاملے کی تحقیقات کاحکم جاری کرے۔ اس موقعہ پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ نے آیندہ سماعت پر وزارت پٹرولیم کے ذمے دار افسرکوطلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بھی یہ معاملہ اٹھانا چاہیے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے کو یورپی یونین کی جانب سے چیلنج کیا جائے گا،اس حوالے سے یورپی یونین کے  اجلاس میں 28 ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 دسمبر کے عدالتی فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران عدالتی فیصلے پرغورکیا گیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ  فیصلہ عدالتی طریقہ کاکی بنیاد پر دیا گیا تاہم زمینی حقائق کو اس میں نظرانداز کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو یورپ کی دوسری سب سے بڑی عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کئے تھے جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ 2001 میں حماس کو میڈیا اور انٹرنیٹ کے شواہد کی بنیاد پر دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا تھا جو کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد قراردینے کے لئے ناکافی ہیں۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان  نے یورپی یونین کی جانب سے عدالتی فیصلے کو ایک ماہ بعد چیلنج کئے جانے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کا اقدام تعصب پر مبنی ہے اور اس اقدام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ناجائز قبضے کی حمایت کررہا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، سیکریٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حکام کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر  وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے انہیں مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول بحران کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ، حکومت اس بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرکے ایوان میں وضاحت پیش کرے، اس کے علاوہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 50ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوئی ہیں اس صورت حال میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوام کو مزید ریلیف دے۔ جب کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن اس بحران سے عوام کی مشکلات میں  اضافہ ہوگیا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار  پٹرولیم، خزانہ اور پانی و بجلی کی وزارتیں ہیں  لیکن ذمہ داروں کا تعین کئے بغیر ہی 4 افسران کو معطل کردیا گیا۔

ایمز ٹی وی( ایجوکیشن ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز 16فروری 2015بروز پیر بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں صبح 10بجے سے ہوگا۔مقابلہ کا شیڈول اورانٹری فامز اسکولوں کو بھیج دیئے گئے ہیں فارمز نہ ملنے کی صورت میں بورڈ ہذا کے ریسرچ سیکشن سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ تمام کراچی بورڈ سے سے الحاق شدہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان اپنے اپنے اسکولوں کے جماعت نہم۔دہم کے خواہشمند طالب علموں کی شرکت ہفتہ طلبہ میں یقینی بنائیں۔ہفتہ طلبہ درج ذیل شیڈول کے تحت منعقد ہو گا جس میں 16فروری مقابلہ حُسن قرأ ت سو رۃ العدیٰت(پارہ نمبر30)، 17فروری مقابلہ نعت خوانی، 18فروری مقابلہ اُردو تقریرعنوان ہے( عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے انکو اپنی منزل آسمانوں میں) ، 19فروری مقابلہ ملّی نغمہ، اور20فروری مقابلہ انگلش تقریر ہوگا۔