جمعہ, 10 مئی 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر لیے گئے ہیں۔اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے ثمر عباس، خرم شیر زمان، حفیظ الدین اور سیما ضیا کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔آغا سراج درانی کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے ان کے نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان کی قیادت میں چاروں ارکان نے یکم ستمبر 2014 کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں استعفی جمع کروائے تھے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چاروں صوبوں کے وزرا اعلی اور  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگرحکام شریک ہیں۔ اجلاس کے ابتدا میں وزیراعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چاروں صوبوں کے وزرا اعلی اور  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگرحکام شریک ہیں۔ اجلاس کے ابتدا میں وزیراعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

ایمز ٹی وی (بونیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ بونیر کے اساتذہ نے یہ کہہ کر اسکول کے اوقات کار میں اسلحہ رکھنے سے انکار کردیا ہے کہ اسکول اسٹاف اور طلبہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ فیصلہ گورنمنٹ ہائی اسکول سواری میں گزشتہ روز آل پرائمری اسکول ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر اکبرعلی باچا، چیئرمین معراج علی شاہ اور جنرل سیکریٹری خالد سیماب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اساتذہ اسکولوں میں حالیہ سیکیورٹی پالیسی کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ اساتذہ کا کام اسکولوں کی حفاظت نہیں بلکہ بچوں کو پڑھانا اور تعلیم دینا ہے۔ واضح رہے کہ سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے بعد ملک بھر کے اسکولوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت حفاظت کی غرض سے اساتذہ اوراسکول اسٹاف کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کا بھی کہا گیا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ کو سیکیورٹی کی فراہمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے چھٹیوں کے دوران اسکول میں اساتذہ کی موجودگی کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔ دوسری جانب شرکاء نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈسٹرکٹ میں انسدادِ پولیو مہم نہیں چلنے دی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یعنی بدھ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)امریکہ کے  صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ  ہم دہشت گردوں کا پیچھا کرکےان کا نیٹ ورک ختم کردیں گے، امریکا نے ہمیشہ بدلتے حالات کے ساتھ سخت اور مشکل فیصلے کئے۔

امریکا جہاں دہشت گردی کا خطرہ محسوس کرے گا وہاں کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کر دے گا، پاکستان سے لے کرپیرس تک دہشت گردی کا شکار تمام افراد کے ساتھ ہیں، پشاور اسکول پر حملہ کرنے واے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کریں گے۔امریکا کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی افغانستان اورعراق میں ہی رہیں گے، داعش کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر مقابلہ کریں گے

کیوبا میں امریکا کی بدنام زمانہ جیل کے حوالے سے امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ گوانتا ناموبے جیل کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، ہمیں کیوباکےساتھ بہترتعلقات استوارکرناہوں گے، دہشت گردی کے خلاف امریکی فوجیوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے کانگریس میں خطاب کے دوران ان کی اہلیہ مشعل اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری بھی کانگریس میں موجود تھے-امریکا کی داخلی معاشی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ 6سال پہلے وعدہ کیا تھا معیشت کو مضبوط کریں گے، اب اقتصادی بدحالی کا سایہ امریکا سے رخصت ہوگیا ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان خصوصاً سندھ میں چلنے والے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چائینزانجئینرز، ماہرین اور دیگر کاریگروں کو ملکی ہی نہیں بیرون ملک کی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے سبب ان منصوبوں کے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔

جن کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع حیدر آباد، جامشورو، دادو، مٹیاری اور ٹھٹھہ میں چائینز توانائی، گیس، تیل، روڈ، آبپاشی سمیت 31 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں 334 چائینز انجئینرز، ماہرین اور دیگر کام کرتے ہیں۔ جن کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ، ازبک اسلامک موومنٹ، اسلامک جہاد تنظیم،عبداﷲ اعظم بریگیڈ، 313 بریگیڈ آف القائدہ، اسلامک مجاہدین، طارق بریگیڈ، جئے سندھ متحدہ محاذ، بلوچستان لبریشن آرمی اور تمام ایسی تنظیمں جن پرچائینزکی درخواست پرپابندی لگائی گئی ہے کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ علاقائی جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھی دھمکیاں کاسامنا ہے۔

ان 31 منصوبوں کی حفاظت کے لیے مختلف کمپنیوں کے 772 سیکیورٹی گارڈز، 294 فرنٹیرکانسٹیبلریز، 209 پولیس اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار تعینات ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی جاری ہیں دروازوں پر سیمنٹ کے بیریئرلگائے گئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ دھماکے دار اور دھاتی اشیا کی چیکینگ کے لیے اسکینرز نصب کرائے جا رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (سائنس و ٹیکنالوجی) چینی  کی ونسن نیو مٹیرلز کمپنی نے دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ وِلا اور سب سے بلند تھری ڈی پرنٹڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ تیار کرڈالی۔ اب تھری ڈی پرنٹر بنگلے اور اپارٹمنٹس تیار کریں گے لیکن یہ کوئی کاغذی بنگلے نہیں بلکہ ایک مکمل تعمیر شدہ ماڈل ہوگا ، چین کی کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹرتیار کیا ہے جو کنکریٹ،سیمنٹ اور تعمیراتی ملبے کی مدد سے ایک دن میں و ن یونٹ گھروں کیساتھ ساتھ مکمل بنگلے ،اپارٹمنٹس اور وِلاز بھی تعمیر کرسکتا ہے۔ حال ہی میں اس کمپنی نے مشرقی چین کے شہر سوژہو میں اپنی حالیہ تخلیق دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ ولا نمائش کیلئے کھول دیاہے۔تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تہہ در تہہ تیار کیا گیا یہ بنگلہ دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی نہیں اس کمپنی نے دنیا کی سب سے بلند پانچ منزلوں پر مشتمل تھری ڈی پرنٹڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ بھی تیار کی ہے جو شنگھائی میں تھری ڈی پرنٹنگ کنسٹرکشن پر جاری گلوبل کانفرنس میں شرکت کرنے والے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ایمزٹی وی (کھیل)  پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری میں مبتلا جنید خان کی جگہ آل راؤنڈر بلاول بھٹی کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے جنید خان اب تک اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نام ورلڈ کپ سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والے اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب بلاول بھٹی جائیں گے۔ بورڈ حکام آئندہ چند دنوں میں جنید خان کی فٹنس دیکھنے کے بعد ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ میگا ایونٹ سے ڈراپ ہونے کی صورت میں بلاول بھٹی ان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے واضح رہے کہ جنید خان ورلڈ کپ کے لئے روانگی سے قبل پریکٹس کیمپ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے انہیں تباہ کررہا ہے۔

وفاقی وزیر نے دارالحکومت اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ 2 روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک کو فنڈ فراہم کرکے وہاں اپنے نظریات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب سے کسی بھی قسم کا پیسہ نہیں چاہتے، اب وقت آگیا ہے کہ سعودی امداد روک دی جائے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پیٹرول بحران کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی جبکہ کمیٹی نے بحران کا ذمہ دار اوگرا کو ٹھہرا دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی اچانک قلت ہونا اوگرا کی سنگین ناکامی ہے۔ اجلاس نے پیٹرول کی قلت پر معطل کئے گئے 4 افسران کو معطل کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول بحران کا فوری طور پر حل نکالا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ہفتہ قبل ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اتوار کو ویب سائٹ 'کرک انفو' سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ مصباح کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے پرکافی عرصے سے غور کر رہے تھے اور ورلڈ کپ اس کے لیے ایک مناسب موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔مصباح نےاپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز اپریل دوہزاردو میں کیا تھا۔ انہوں نے اب تک ایک سو ترپن ون ڈے میچز کے دوران بیلیس سو تراسی کی اوسط سے چارہزارچھ سوانسٹھ رنز بنائے ہیں جن میں سینتیس ففٹیز بھی شامل ہیں۔ مصباح کے پاس کویَ بھی سنچری بناےَ بغیر زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مصباح نے اب تک اٹھتر ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کی ہے جس میں سے اکتالیس میں قومی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے پاکستان کی طرف سے کل انتالیس ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جن میں سے آٹھ میں انہوں نے کپتانی کی تھی۔ وہ مئی دوہزاربارا میں ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے  دستبردار ہوگئے تھے۔مصباح سے قبل ان کے پیش رو اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے موجودہ کپتان شاہد آفریدی بھی فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔