منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

واشنگٹن: جاپانی کمپنی کی تیارکردہ اڑنےوالی بائیک آئندہ سال مارکیٹ میں فروخت کیلئےدستیاب ہوگی۔

ہوور بائیک ایک جاپانی اسٹارٹ اپ ایرونز ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو چالیس منٹ تک فضا میں اڑسکتی ہے، ہوور بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ایرونز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک ہوور بائیک ماڈل جاپانی مارکیٹ میں فروخت کیلئے موجود ہے تاہم 2023 میں امریکا میں پیش کی جانے والی یہ بائیک ماضی میں متعارف کرائی جانے والی ہوور بائیک سے چھوٹی ہے۔

سی ای او کومٹسو کے مطابق ابتدائی طور پر بائیک کی موجودہ قیمت 7لاکھ 77ہزار ڈالر ہے جسے مستقبل میں کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

ڈیٹرائیٹ شو میں متعارف کرائی جانے والی ہوور بائیک کو حاضرین نے خوب سراہا، شرکاء کا کہنا تھا کہ بائیک کو دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسٹار وار میں دکھنے والے مناظر حقیقت کا روپ دھار گئے ہیں۔

کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نےڈینگی اور ملیریاکےحوالےسےاسکولوں کےلئےایس اوپیز جاری کر دیئے ۔؎

ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر برائے کمشنر کراچی کے دستخط سے جاری ہوئے نوٹی فکیشن میں سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم سمیت دیگر 13 متعلقہ اداروں کو SoP کی کاپی ارسال کی ہے ۔ مجموعی طور پر کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں ‛ والدین اور طلبہ کیلئے 11 ایس او پیز جاری کی ہیں ۔

تمام تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور فیزیکل ٹریننگ (پی ٹی ) سیشن ایک ماہ کے لئے معطل رہیں گے ۔
تعلیمی ادارے میں ہاف سلیو اور شارٹس کے بجائے طلباء فل آستین والی شرٹس اور ٹراوزر پہنیں گے ۔
تعلیمی ادارے کی حدود میں قائم پانی کے ٹینکس کی صفائی اور اس کے ارد گرد 100 فیصد صفائی کو ممکن بنانا اور اس کی چیکنگ کرنی ہے ۔
تعلیمی ادارے میں کچرہ و گندگی کے مکمل خاتمے اور صفائی ستھرائی کو ہر ممکن یقینی بنانا ہے ۔
ڈینگی اور ملریا سے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں میں مخفی اور کم اوجھل مقامات پر اسپرے کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ۔
تعلیمی اداروں میں پانی کے ٹینکوں کو مکمل ڈھانپ کر رکھنا ہے اور جہاں سے پانی آ رہا ہے اس سورس کو بھی محفوظ بنانا ہے ۔
تعلیمی ادارے میں طلبہ اور اسٹاف مچھر کش اسپرے کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
تعلیمی ادارے میں مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہونگے ۔
تعلیمی ادارے کے احاطے و اطراف میں کسی بھی طرح کے پانی کے جمود کو روکنا ہے ۔
ایسی اشیاء کو بھی ڈھانپیں جو ممکنہ طور پر پانی کے ذخیرہ کا سبب بنیں یا ذخیرہ کر سکیں ۔
تمام تعلیمی ادارے لازمی طور پر ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں گے ۔
اگر ادارے میں ڈینگی کا کیس سامنے آتا ہے تو ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے اور بچاؤ کے اقدامات کیئے جائیں ۔
نوٹی فکیشن میں مذکوہ ہدایات پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔

کیلیفورنیا: ایپل نےایسے صارفین کی مشکل آسان کردی جنہیں پیغام لکھنے میں دِقت ہوتی ہو،غلط افراد کو میسج بھیج دیتے ہوں یا ایسےخیالات کا اظہار کردیتے ہوں جس کا انہیں بعد میں پچھتاوا ہوتاہے۔ ایپل کی جانب سے آئی میسج کو ایڈٹ کرنے اور ان سینڈ کرنے کے دو سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر متعارف کرادیے گئے ہیں۔

رواںہفتے کے ابتداء میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 کا اجراء کیا جس میں ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف اپنا بھیجا گیا آئی میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعد پانچ بار ایڈٹ کر سکتا ہے اور کسی بھی میسج کو بھیجنے کے دو منٹ کے اندر واپس لے سکتا ہے۔

یہ فیچرز استعمال کرنے کے لیے صارف کو بھیجا گیا میسج دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد سامنے آنے والے آپشنز میں وہ ایڈٹ یا اَن ڈُو سینڈ چُن سکتا ہے۔

تاہم، جس کو میسج بھیجا گیا تھا ان کو اطلاع مِل جائے گی بھیجا گیا میسج واپس لیا گیا یا ایڈٹ کیا گیا ہے لیکن وہ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر صرف ایپل صارفین کے لیے کارآمد ہوگی اگر کوئی شخص آئی فون سے اینڈرائیڈ پر میسج بھیجے گا تو یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔ جبکہ یہ فیچر اس وقت بہترین کام کریں گے جب میسج موصول کرنے والا بھی آئی او ایس 16 استعمال کر رہا ہو۔ورنہ انہیں تبدیلیوں کی ایک عجیب و غریب ٹائم لائن موصول ہوگی۔ ان فیچرز کے تحت ایس ایم ایس کے پیغامات ایڈٹ یا واپس نہیں لیے جاسکتے۔

سری نگر: جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین بچوں کی ماں سبرینہ خالق نےدسویں جماعت کےپرائیویٹ بورڈامتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سبرینہ نے 500 میں سے 467 نمبر لیکر 93.4 فیصد سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ریاضی، اردو، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔

سبرینہ نے 2012 میں 9ویں جماعت پاس کرنے کے بعد اگلے سال اس کی شادی ہوگئی اور وہ گھر کے کاموں میں مصروف رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پڑھائی کے لیے وقت نکالنا واقعی مشکل تھا، لیکن میں اپنی دو بڑی بیٹیوں کے اسکول جانے کے بعد پڑھائی کرتی تھی اور دن میں کچھ گھنٹے مطالعہ کرتی تھی اور مشکل سوالات کے لئے میں شام کے وقت ان کو سمجھنے کے لئے یوٹیوب کا استعمال کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تین نابالغ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا، وہ دن گئے جب خواتین شادی کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی تھیں۔

سبرینہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، انکی بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جو کلاس 2 کی طالبہ ہے۔

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈینگی اورملیریا سےبچاؤکیلئےتمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن معطل کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ڈینگی اور ملیریا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جس سے بچاؤ کیلئے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے ایک ماہ کیلئے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن پر پابندی لگا دی ہے جب کہ طلباء کو فل آستین کی شرٹس پہن کر اسکول آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے اور ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 4676 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال 11 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

کراچی: ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں شکست پرشاداب خان نے قوم سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کا مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےآل رائونڈرشاداب خان کیچز ڈراپ کرنے پر نادم ہیں جب کہ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےپوری قوم سے معافی مانگ لی،

قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کیخلاف فائنل میں ناکامی پر کہا کہ کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، آج کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

میں نے آج ٹیم کو مایوس کیا، انھوں نےحارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد نواز کی ستائش کی، محمد رضوان نے بھی بہت اچھی کوشش کی، پوری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی، ٹائٹل کامیابی پر سری لنکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ شاداب کے ہاتھوں راجاپکسے کے دو کیچز ڈراپ ہوئے تھے۔

کراچی: ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ 2022 قومی کپتان بابراعظم اور اسٹار اوپنر فخر زمان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

ایشیا کپ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے رنز کے انبار لگادیے، ایونٹ کے مجموعی طور پر 6 میچز میں انھوں نے 56.20کی اوسط سے 282 رنز اپنے نام جوڑے، بابراعظم 6 میچز کی6 اننگز میں اب تک 68 رنز اپنے نام جوڑ پائے، اس میں ان کی بہترین کاوش 30 رنز رہی، اوسط 11.33 رہی۔

فخر زمان نے 19.20 کی اوسط سے 6 اننگز میں 96 رنز جوڑے، 53 بہترین انفرادی اننگز شمار ہوئی، افتخار احمد 26.25 کی اوسط سے 105 رنز بناپائے، شاداب خان 54 رنز جوڑپائے، خوشدل نے 58 رنز اسکور کیے، محمد نواز 79 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی نے 41 رنز اسکورکیے۔

بولنگ میں محمد نواز 6 میچزکھیلنے کے بعد مجموعی طور پر 18.4 اوورز میں 110 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کرکے نمایاں رہے، نواز کی بہترین کاوش افغانستان کیخلاف 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں رہیں، شاداب خان نے 5 میچز میں 18.4 اوورز میں 113 رنز دیکر 8 شکار کیے۔

محمد حارث نے بھی 8 وکٹیں اپنے نام کیں، انھوں نے 6 میچزمیں 20 اوورز میں 153 رنز دیے، نسیم شاہ نے 5 میچز میں 7 وکٹیں لیکر چوتھے کامیاب ملکی بولر کا اعزاز پایا، محمد حسنین 4 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کے دہم جماعت کے نتائج پرآل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نےمثبت رد عمل کا اظہارکیاہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے جماعت دہم کے نتائج کے اعلان پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کی بے ترتیبی ،پوسٹ کووڈ مشکلات اور موسمی حالات کے باوجود سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ کراچی نے بہتر انداز میں دسویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے لیے *چیئرمین بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ کی سربراہی میں ناظم امتحانات عمران طارق اور ان کی پوری ٹیم نے دل جمعی اور پروفیشنل انداز میں بہت زیادہ محنت کی۔

خاص طور پر کنٹرولر ایگزامینیشنز عمران طارق بٹ نے کنٹرولر کی حیثیت سے اپنے پہلے نتیجے کی تیاری میں مکمل توجہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بہترین انداز میں پورا کیا ۔ جس پر وہ قابل ستائش ہیں۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میٹرک بورڈ کراچی سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ ہونے کے سبب معیاری امتحانات اور شفاف نتائج کی سمت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےاپناانسٹیٹیوٹ برائےپبلک ہیلتھ کے تحت ماسٹرآف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ)کے 8ویں بیچ کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاہےکہ ایم ایس پی ایچ پروگرام کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی نشستوں میں اضافے کی کوشش کرینگے، فیکلٹی کی تعداد بڑھا کرانفرااسٹرکچر میں مزید بہتری لائیں گےانہوں نے مزید کہاکہ جے ایس ایم یو عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنے میں پیش پیش ہےجو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

جبکہ ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ سے خطاب کرتے ہوئے اےآئی پی ایچ کی چیئرپرسن اور بانی ڈین پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ امسال ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ میں نشستوں کو 25سے بڑھا کر50کر دیا گیا ہے.انہوں نےشرکاء سےتحقیق پر مبنی کام اور سیکھنے کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پرزور دیااورجامعہ کے قواعد و ضوابط سے انہیں آگاہ کیا۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹراعظم خان، پروگرام ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ، لبنیٰ مظہراللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گریش کمار،سلمان زیدی بھی موجود تھے جبکہ لیکچرار ڈاکٹر حراطارق نے سیشن کی نظامت کی۔حلف برداری کی تقریب کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ نے کی جس میںاے آئی پی ایچ فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ساتھ جاری تحقیقی منصوبوں اور سہولتوں کے حوالے سےآگاہ کیاگیا۔

پروگرام کی ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر نے پروگرام کے حوالے سے شرکاء کو سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔سیشن کے اختتام پر نئے بیچ نے اے آئی پی ایچ فیکلٹی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نےون ڈے کرکٹ میچ کوخیرباد کہدیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔

ایرون فنچ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

فنچ نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا ہلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔

اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔