منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی کےمختلف علاقوں میںرات گئےبونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مون سون بارش کا پہلا اسپیل رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہےجبکہ شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دن بھر 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی: عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں روبومینیا کے نام سےربوٹکس مقابلوں کاانعقادکیاگیا۔

مقابلے میں یورنیورسٹی کے مختلف گروپ کے طلبہ نے روبوٹس کی بہترین پرفارمینس دکھائی روبومینیا میں پچاس سے زائد ربوٹس نے حصہ لیا۔ جہاں روبوٹس کے درمیان لائن فلونگ ربوٹس ، روبو ریس اور روبو سومو جیسے زبردست مقابلے کروائے گئے۔

مقابلوں میں کراچی کی دس بڑی جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ مقابلہ جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔طلبہ نے بلو ٹوتھ الیکٹرانک ایپ سے چلنے والے ربوٹس کے درمیان مقابلہ کروا کے بتا دیا کے پاکستانی طالب علم بھی ربوٹکس کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی ڈاکٹر جوہر علی نے طلبہ کاوشوں کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اچھا انجینئر بننے کے لئے لازمی ہے کہ جو کتابوں میں پڑھا جائے اس پرحقیقی دنیا میں بھی عمل کرنا سکھایا جائے تاکہ جب طلبہ عملی دنیا میں قدم رکھیں تو انہیں مشکلات کا سامنہ نا کرنا پڑے۔ طلبا نے بھی درس گاہ میں اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 فتوحات نے گرین شرٹس کی قسمت جگا دی جب کہ ٹیم نے سپرلیگ میں چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔

پاکستان نے کیریبیئن ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کا آغاز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں دسویں پوزیشن کے ساتھ کیا،تب اس کے مجموعی پوائنٹس 60 تھے جو12 میچز میں ملنے والی 6 فتوحات کی بدولت حاصل کیے، نیدرلینڈز پر کلین سوئپ کرکے آنے والی ویسٹ انڈین ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود تھی۔

گرین شرٹس نے ملتان کی سخت گرمی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پہلے ون ڈےمیں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس 70 ہوگئے اورساتویں پوزیشن سنبھال لی، مگر جیسے ہی دوسرے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تو گرین شرٹس کی پوزیشن کو بھی پر لگ گئے اور مہمان سائیڈ سے چوتھا درجہ چھین لیا، اب پاکستان کے مجموعی پوائنٹس 80 ہوچکے جواس نے 14 میچز میں سے ملنے والی 8 فتوحات کی وجہ سے حاصل کیے ہیں۔

ٹیم کو رواں دورانیے کے 6 میچز میں شکست ہوچکی، اگر پاکستانی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرے تو پھر مجموعی پوائنٹس تیسرے نمبر پر موجود افغانستان کے برابر 90 ہوجائیں گے۔

اس وقت سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر بنگلہ دیش کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے،یہ اس نے 18 میں سے 12 میچز جیت کر حاصل کیے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے 95 پوائنٹس ہیں، اس نے 15 میں سے 9 میچز جیتے، 5 میں شکست ہوئی جبکہ ایک بے نتیجہ رہا۔

چھٹے نمبر پر بھارت اور ساتویں پر آسٹریلیا موجود ہے، آئرلینڈ کا آٹھواں اور سری لنکا کا نواں نمبر ہے، فی الحال نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بالترتیب دسویں اور11ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 

بیجنگ : ٹِک ٹاک نے صارفین کو لامحدود اسکرالنگ سےروکنےکےلیےنیافیچرمتعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں کمپنی ایک فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو لوگوں ایک بیٹھک میں ٹِک ٹاک پر صرف کیے گئے وقت کو محدود کرنے مدد دے گا۔

کمپنی کے مطابق ریگولر اسکرین ٹائم بریک کا فیچر لوگوں کو مسلسل اسکرین ٹائم کی مخصوص مقدار کے بعد وقفہ لینے کی یاد دہانی کرائے گا، جس کا تعین صارف اپنے حساب سے کر سکتے ہیں۔

نیا اسکرین ٹائم ڈیش بورڈ صارفین کو بتائے گا کہ وہ ٹِک ٹاک پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں۔ یہ فیچر ان کو روزانہ کے حساب سے ایپ پر خرچ کیے گئے وقت، کتنی بار ایپ کھولی گئی اور دن اور رات کے اوقات کی تقسیم کے متعلق بتایا کرے گا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوان صارفین کے لیے ہفتہ وار ڈیجیٹل فلاحی یاد دہانی متعارف کرائی جائے گی۔ 13 سے 17 سال کے درمیان کی عمر کا جب کوئی صارف ایک دن میں 100 منٹ سے زیادہ کا وقت ایپ پر صرف کرے گا تو اگلے دن کمپنی ان کو اپنے اسکرین ٹائم لمٹ ٹول کے حوالے سے یاد دہای کرائے گی۔

ٹِک ٹاک لوگوں کے ایپ پر وقت صرف کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں مدد کے لیے اسکرین ٹائم لمٹس کا پہلے ہی اطلاق کر چکا ہے۔13 سے 15 سال کے درمیان صارفین کے لیے پُش نوٹیفیکیشن رات 9 بجے کے بعد خود بخود غیر فعال ہوجاتا ہے جبکہ 16 سے 17 سال کے درمیان صارفین یہ رات 10 بجے کے بعد غیر فعال ہوتے ہیں۔

لاہور: دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم کے گلوز پہن کر فیلڈنگ کرنےپر پاکستان کوپنالٹی کے طورپر 5 رنز دینا پڑ گئے۔

کرکٹ قوانین کے مطابق وکٹ کیپر کے سوا کسی بھی فیلڈر کو گلوز پہننے کی اجازت نہیں ہوتی، میزبان کپتان کی اس غلطی پر ویسٹ انڈیز کو 5 پنالٹی رنز دیئے گئے تھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ یکطرفہ ہونے کی وجہ سے ان رنز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن کسی کانٹے دار مقابلے میں اس طرح کی غلطی مہنگی پڑسکتی تھی۔

لاہور : پنجاب تعلیمی بورڈ نےصوبے بھر کےبورڈزکوسوالیہ پرچہ جات سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنےپر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب تعلیمی بورڈ کا کہناتھا کہ پرچہ ختم ہونے کے بعد بھی سوالیہ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔ تعلیمی بورڈزکی جانب سے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملے کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوالیہ پیپر کی تصاویر فیس بک، واٹس اپ یا نجی کالج کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔ سوالیہ پیپر آوٹ کرنے پرپنجاب مال پریکٹسز ایکٹ کی شق نمبر 3 کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق بورڈ امتحانات ختم ہونے کے بعد ادارے کی منظوری سے سابقہ سوالیہ پیپرز حاصل کیے جا سکیں گے۔ بغیرمنظوری کسی ادارے یا شخص کو سوالیہ پیپر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد: آئندہ مالی سال ایچ ای سی کیلیے 65 ارب روپےمختص کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بچٹ 2022-23 میں ایچ ای سی کی ترقیاتی اسکیموں کیلیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

ایچ ای سی کے بجٹ میں بلوچستان اور ضم اضلاع کیلیے 5 ہزار وظائف شامل ہیں ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلیے الگ اسکالر شپس شامل ہیں ۔ طالبعلموں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپس آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے ۔

سکھر: تعلیمی بورڈ سکھر کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کےامتحانات کاآغازہوگیا۔

شیڈول کے مطابق سال اول کا پہلا پرچہ کا انگلش کا لیا گیا، انتظامات مکمل سمیت سکھر،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں 103 امتحانی مراکز قائم،چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

سیکریٹری بورڈ سکھرتفصیلات کے مطابق سکھرسمیت گھوٹکی اورخیرپور اضلاع میں 103 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، امتحانی مراکز میں 43 طلبا ء ،27 طالبات اور 33 مشترکہ مراکز بنائے

جس میں مجموعی طور پر 62 ہزار 587 طلباء و طالبات شریک ہونگے۔

32ہزار 994 فرسٹ ایئرکےطلباء و طالبات اور 29 ہزار 593 طلبائ و طالبات انٹر کے امتحانات دینگے۔

تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے نقل کو روکنے کیلئے2 لیڈیز ٹیموں سمیت 21 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور بورڈ امتحانات کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کی وزارت داخلہ کو سفارش کی گئی ہے۔

اس سلسلے می سیکریٹری تعلیمی بورڈ سکھر رفیق پلھ نےبتایا کہ تعلیمی بورڈ سکھرکی جانب سے امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں نقل کی روک تھام کیلئے موئثر اقدامات کئے جارہے ہیں

لاڑکانہ : چیئرمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کی درخواست پرلاڑکانہ ڈویژن کے کمشنر گھنور خان لغاری نے 10 جون سے 19 جون 2022 تک ہونے والے امتحانات کے دوران ڈویژن کے 91 امتحانی مراکز پر قلم 144 کا اطلاق کیا ہے۔

قلم 144 (6) 1898 سی آر پی سی امتحانی مراکز کے اندر اور باہر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند رہے گا۔

فوٹوا سٹیٹ مشینیں بھی امتحانی وقت کے دوران بند کر دی جائیں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نے امتحانی مراکز کے حدود کے ایس ایچ اوز کو امتحان کے دوران کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

 

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈےسیریز اپنےنام کرلی۔

ذرائع کے مطابق کو دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 120 رنز سےہرا کر 3 میچوں کی سیریزجیت لی، مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 155 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بروکس 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ 4 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی اننگز: کپتان بابراعظم 93 بالوں پر 77 رنز جبکہ امام الحق نے 72 بولوں پر 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور آوٹ ہوئے، شاداب خان 22، فخر زمان 17 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث اور محمد نواز کا بلہ نہیں چلا اور بالترتیب 3-6 رنز بنا کر چلتے بنے۔ خوش دل شاہ کو فیلپ نے 22 رنز پر شکار کیا۔ مقررہ 50 اوورز مکمل ہونے کے قریب محمد وسیم 17 اور شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔