منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نےبچوں کےگمشدہ یااغواء ہونےکےمتعلق ایمبر الرٹس کا اجراءکرنے کی تیاری پکرلی۔

بچوں کے گمشدہ یا اغواء ہونے کے متعلق انسٹاگرام کی جانب سے جلد ہی ایمبر الرٹس کا اجراء کیا جانے والا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچر کئی تنظیموں بشمول نیشنل کرائم ایجنسی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ ان الرٹس میں گمشدہ بچوں کی تفصیلات جیسے کے تصویر، اغواء کی جگہ اور دیگر دستیاب معلومات شامل ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کاوش بچوں کی تلاش میں اہم ثابت ہوسکتی ہے کیوںکہ پلیٹ فارم کے بصری نوعیت کے ہونے کی وجہ سے اس کے صارفین ان اطلاعات کو زیادہ جلدی بڑے پیمانے پر پھیلا سکتے ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا اجراء جمعرات سے شروع ہوگا اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ 25 ممالک میں مکمل طور پر دستیاب ہوگی۔

ایسا ہی ایک سسٹم 2015 میں فیس بک پر لانچ کیا گیا تھا اور اب یہ فیچر انسٹاگرام پر آرہا ہے، صارفین ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر الرٹس شیئر کر سکیں گے۔

میٹا میں ٹرسٹ اور سیفٹی کی ڈائریکٹر ایمیلی ویچر کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ جب زیادہ لوگ گمشدہ پچے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو اس کے ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، بالخصوص جب یہ تلاش ابتدائی اوقات میں کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمبر الرٹ ہمارے معاشروں کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اہم طریقہ کار ہوسکتا ہے جس میں ہم بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہوں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ٹوئٹرنےکمیونیٹیزمیں انگیجمنٹ کوبڑھانےکےلیےایک نیا طریقہ متعارف کرادیا۔

نئےفیچرکےمطابق اب کمیونٹی کے ایڈمن ٹیب کے اوپر ٹوئٹس کو پِن کر کے انگیجمنٹ بڑھا سکیں گے۔یہ آپشن صارفین کی ٹوئٹر کمیونیٹیز میں مزید بہتر انگیجمنٹ لانے میں مدد گار ثابت ہو سکے گا۔

ٹوئٹر کمیونیٹی موڈ میں ’پِن ٹو کمیونیٹی‘ کا ایک نیا آپشن پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی کمیونیٹی ٹوئٹ کو فِیڈ کے اوپری سرے پر تعین کردے گا اور وہ ٹوئٹ بطور نوٹس کام میں لایا جاسکے گا۔

اب تک کمیونیٹیز کی محدود انگیجمنٹ سامنے آنے کے باوجود یہ فیچر ٹوئٹر سے ہٹتا نہیں دِکھائی دے رہا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹوئٹر مختلف معملات پر لوگوں کے خیال کا احترام کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کرنے کا حق دیتا ہے۔

لیکن کمیونیٹیز اس کے مخلاف سمت میں جاتی ہے اور گفتگو کو محدود رکھنے کے (جس طرح ہمیں فیس بک میں دِکھتا ہے) کچھ فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ ٹوئٹر کے لیے کارگر ہے، جہاں صارفین کی اکثریت اپنے خیالات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرنے کا سوچتی ہے۔

واضح رہے ٹوئٹر صارفین مختلف موضوعات کے لیے متبادل ٹوئٹر ہینڈل بنا رہے ہیں۔ یعنی اگر کوئی صارف کرکٹ کا شوقین ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کرتا ہے تو اس کی مختلف فیڈ اور آڈینس ہو سکتی ہے، جس پر اس کے موضوع کے حساب سے ٹوئٹس موجود ہوں گی۔ فیڈ پر وہ غیر ضروری ٹوئٹس موجود نہیں ہوں گی جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنےکےمعاملے پروفاقی ہائرایجوکیشن نےتین اہم وفاقی وزراء سےرابطہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ہائر ایجوکیشن آج اعلی تعلیم کے بجٹ کی کٹوتی نہ کرنے کے معاملے پر ایچ ای سی کی حالیہ تجویز پر حمایت حاصل کرنے کے لیے تین اہم وفاقی وزراء سےملاقات کریگا۔

اجلاس اور عشائیہ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور اجلاس میں ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہوں گے ۔

یاد رہے کہ جامعات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ میں اضافے کی بجائے نئے مالی سال 2022-23ء کیلئے بجٹ کو مزید کم کرکے 30؍ ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ہائر ایجوکیشن کا موجودہ سالانہ بجٹ62.250؍ ارب روپے ہے ۔

جوائنٹ سیکرٹری (بجٹ-III) کی طرف سے لکھے گئے خط میں ایچ ای سی سے کہا گیا تھا کہ وہ SAP سسٹم میں مالی سال 2022-23ء کے 30؍ ارب روپے کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق بجٹ آرڈرز اور نئے آئٹم اسٹیٹ منٹس تیار کرے۔

ذرائع کے مطابق141تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی پاکستان بھر میں84ذیلی کیمپسز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ کی اصل مانگ 104؍ ارب روپے ہے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے سالانہ امتحانات میں شریک امیدواروں کے لئے نئی پالیسی ترتیب دے دی۔

پالیسی کے مطابق وہ امیدوار جو پہلے سالانہ امتحانات میں مکمل یا جزوی طور پر فیل ہوں یا غیر حاضر رہیں یا جنہیں مضامین میں فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پہلے سے پاس ہونے والے امیدوار دوسرے سالانہ امتحانات میں بہتری یا اضافی مضامین میں شرکت کے اہل ہونگے۔

ایسے امیدوارجنہوں نے رول سلپس جاری کرنے سے پہلے پہلے سالانہ امتحانات میں شرکت سے اپنی امیدواری (نام) واپس لے لی ہوانہیں دوسرے سالانہ امتحان کے لیے مطلوبہ فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

تاہم، ایسے امیدواروں کو سابقہ پریکٹس کے مطابق اپنے داخلہ فارم FBISE میں جمع کروانے ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس میں دکھایا گیا ہے کہ "سالانہ امتحانات میں پاس ہوئے" جیسا کہ لفظ 'ضمنی چھوڑ دیا گیا ہے۔

FBISE دونوں سالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امیدواروں کو اعلیٰ کلاسوں میں داخلے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔

لاہور: ہائرایجوکیشن پنجاب نےصوبےبھرمیں موسمِ گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔

صوبے بھر کے سرکاری و نجی کالجز یکم جون سے 31جولائی تک بندرہیں گے

جبکہ بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام جاری رہے گااورتمام امتحانات بورڈز اور یونیورسٹیز کے شیڈول کے مطابق ہوں گے

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کےمیچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو 0-8 سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے شکست نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےایم بی بی ایس کےطلبا کیلئےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیاگیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایم بی بی ایس کے طلباء کی موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2022 سے 30 جون 2022 تک ہوں گی ،یکم جولائی 2022 سے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز ہوجائیگا۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پہلے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات بروز ہفتہ 18 جون 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز بدھ 6جولائی 2022ء تک جاری رہیں گے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات صبح 9بجے سے 12بجے تک جبکہ کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک لیے جائیں گے۔

کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں بزنس انکیوبیشن سینٹرزکےقیام کےلیےسندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیزکی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی نے تقریب میں ایس ایم آئی یو کے انکیوبیشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز کا شراکت دار ہونے کے ناطے ایس ایم آئی یو کا انکیوبیشن سینٹر خاص طور پر نوجوانوں کی رہنمائی اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کا واحد کنسورشیم ہے جس نے انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کے لیے ایچ ای سی کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔

ایچ ای سی کے فنڈڈ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز نے سندھ کی چار یونیورسٹیز میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔ جن میںانسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

تقریب کی صدارت صدر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب سید نے کی جبکہ تقریب میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، ڈائریکٹر اورک ایس ایم آئی یو ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انعام بھٹی اور کنسورشیم پارٹنر یونیورسٹیوں کے دیگر عملے اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کےتحت جاب فیسٹ کاانعقادآج کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ اور فیکلٹی کے تعاون سے 31 مئی بروز منگل کو ایس ایم آئی یو جاب فیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف علی وگن کے مطابق صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہونے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کے ہمراہ 10:30 بجے جاب فیسٹ کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس ایونٹ میں بینکوں سمیت 30 سے زائد ممتاز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اگلے دن، بدھ یکم جون کو طلبہ کی ہفتہ وار تقریبات شروع ہوں گی۔ جسکی افتتاحی تقریب صبح 10:00 بجے منعقد ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز معین الدین صدیقی ہونگے۔